Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: چمن بارڈر پر دھرنا: پاسپورٹ اور ویزا سےسرحد پار کرنےکا فیصلہ نہیں مانتے؛ مظاہرین
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > چمن بارڈر پر دھرنا: پاسپورٹ اور ویزا سےسرحد پار کرنےکا فیصلہ نہیں مانتے؛ مظاہرین
پاکستان

چمن بارڈر پر دھرنا: پاسپورٹ اور ویزا سےسرحد پار کرنےکا فیصلہ نہیں مانتے؛ مظاہرین

Published October 25, 2023
Tags: Featured مظاہرین نے چمن اور قندھار مرکزی سڑک کو بلاک کر دیا
Share
Chaman (Pakistan), 21/10/2023.- Traders gather to protest after the Pakistani authorities introduced the 'one-document regime' policy that requires all Afghan citizens, from November 2023, to present a valid passport and visa upon entrance, in Chaman, near the Afghan border in Pakistan, 21 October 2023. Beginning in November 2023, all Afghan nationals entering Pakistan will need to show a valid passport and visa. The new 'one document regime' policy replaces previous special travel permit allowances for divided tribes along the 2,600-km border. This move primarily affects tribes in southern Afghanistan, who regularly cross the border for work or family visits using a local document called a 'tazkira'. The change follows a nationwide crackdown on illegal Afghan immigrants in Pakistan and the announcement that the Pakistani government will deport illegal immigrants. The new regulations will likely affect around 1 million Afghans, including those fleeing Taliban rule. Amnesty International has criticized Pakistan's treatment of Afghan refugees, calling for international attention to their plight. (Protestas, Afganistán) EFE/EPA/AKHTER GULFAM
SHARE

چمن (ویب ڈیسک): پاکستان اور افغانستان کے سرحدی حکام کے مابین ہونے والے اہم اجلاس میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی، دیگر سرحدی انتظامات اور مختلف امور سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ملکی بڑی انگریزی اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ اجلاس چمن میں باب دوستی کے مقام پر منعقد ہوا، ڈپٹی کمشنر سپین بولدک ملا عبداللہ بشیر اور کمانڈر سرحد محمود احمد نے افغانستان کی حکومت کی نمائندگی کی، جبکہ چمن کے ڈپٹی کمشنر راجا اطہر عباس اور چمن اسکاؤٹس کے فرنٹیئر کور کے بریگیڈیئر عمر جبیر نے اس اجلاس میں پاکستان کی طرف سے نمائندگی کی۔

حکام کا کہنا تھا کہ اجلاس میں سرحدی انتظامات میں درپیش مسائل اور غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی ملک بدری میں سہولیات کی فراہمی کے بارے میں بات چیت کی گئی، جو افغانستان واپس لوٹنے والے ہیں کیونکہ اب پاکستان نے ان افغان شہریوں کو ملک سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا ہے جو کئی سالوں سے بغیر مطلوبہ دستاویز کے پاکستان میں رہائش پذیر ہیں۔

دونوں ممالک نے بارڈر کراسنگ کے مسائل بالخصوص افغانستان سے چمن علاج کی غرض سے آنے والے مریضوں کو سرحد پار کرنے میں درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔

صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک ایک سازگار ماحول برقرار رکھنے اور سرحد کے دونوں اطراف بسنے والی مقامی برادریوں کو درپیش مسائل دور کرنے کے لیے ایک مؤثر حل کی تلاش کے حوالے مشاورت جاری رکھنے پر آمادہ ہیں۔

ڈپٹی کمشنر چمن نے افغان حکام کو مقامی برادری کے مسائل کے حل کے لیے پاکستان کے مکمل تعاون اور مدد کی یقین دہانی کروائی۔

افغان حکام نے اجلاس میں اپنے مطمئن ہونے کا اظہار کیا اور پاکستانی حکومت کو یقین دہانی کروائی کہ وہ دونوں ممالک میں رہنے والے لوگوں کے مسائل کے حل کے لیے تعاون کریں گے۔

دریں اثنا، پاکستان کے یکم نومبر سے درست پاسپورٹ کے ذریعے سرحد پار کرنے کے فیصلے کے خلاف چمن میں 4 روز سے احتجاجی دھرنا جاری ہے۔

اس دھرنے کی کال تمام جماعتوں کے تاجروں کے اتحاد اور سول سوسائٹی کی جانب سے دی گئی تھی، جن کا کہنا تھا کہ وہ نئے سسٹم کے تحت پاسپورٹ اور ویزا کے ذریعے سرحد پار کرنے کے فیصلے کو نہیں مانیں گے۔

مختلف سیاسی جماعتوں، کاروبار اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد دھرنے میں شریک ہوئے، مظاہرین نے چمن اور قندھار کو جوڑنے والی مرکزی سڑک کو بلاک کر دیا۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ وہ اس وقت تک احتجاج ختم نہیں کریں گے، جب تک حکومت پاسپورٹ اور ویزا کے ذریعے سرحد پار کرنے فیصلے کو واپس نہیں لے لیتی۔

TAGGED:Featuredمظاہرین نے چمن اور قندھار مرکزی سڑک کو بلاک کر دیا
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ورلڈکپ میں شائقین کی عدم دلچسپی: تماشائیوں کو مفت چیزیں دینے کی پیشکش
Next Article عسکری فور کراچی میں کثیر منزلہ عمارت کی تعمیر روکنے کے خلاف درخواست مسترد
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

شاعر فرہاد احمد گمشدگی:سیکریٹری دفاع و داخلہ عدالت طلب، ہرصورت میں بندہ چاہیے،اپنے اوپر سےاغوا کار کا لیبل ہٹوائیں، جسٹس کیانی

اسلام آباد (ویب ڈیسک): اسلام آباد ہائیکورٹ نے شاعر فرہاد احمد کی گمشدگی کے کیس میں سیکرٹری دفاع اور داخلہ…

May 20, 2024
پاکستان

چیف جسٹس کو کسی کو حلف دلانے کیلئے نامزد کرنے کا کوئی انتظامی اختیار نہیں، پی ٹی آئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک): الیکشن کمیشن کے پشاور ہائیکورٹ کو خط اور پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے پہ پاکستان تحریک انصاف…

July 20, 2025
انٹرٹینمنٹ

بلاک بسٹر سیریز ‘ہیرامنڈی’ کے سیزن 2 کی پری پروڈکشن کام شروع ہوگیا

ممبئی (شوبز ڈیسک): بالی ووڈ کے معروف فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کی سُپر ہٹ ڈیبیو ویب سیریز ‘ہیرامنڈی: دی ڈائمنڈ…

June 28, 2024
دلچسپ و عجیب

بھارت میں نوجوان کا بارات کیلیے جہاز بک، رشتے دار حیران

کراچی (ویب ڈیسک): بھارت میں دولہے نے مہمانوں کے لیے پورا جہاز ہی بک کروا لیا ۔شادی کرنے سے پہلے…

February 13, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?