Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: جاگتے رہنا بھائیو! : حکومت نے نیٹ بند نہیں کیا،4 نئی لائنیں‌بچھائی جارہی ہیں؛ وزیر برائے آئی ٹی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > جاگتے رہنا بھائیو! : حکومت نے نیٹ بند نہیں کیا،4 نئی لائنیں‌بچھائی جارہی ہیں؛ وزیر برائے آئی ٹی
پاکستانسائنس و ٹیکنالوجی

جاگتے رہنا بھائیو! : حکومت نے نیٹ بند نہیں کیا،4 نئی لائنیں‌بچھائی جارہی ہیں؛ وزیر برائے آئی ٹی

Published August 18, 2024
Tags: Featured انٹرنیٹ نہ بند کیا اور نہ ہی سلو ڈاؤن چار نئی کیبلز بچھائی جا رہی ہیں وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ
Share
SHARE

اسلام آباد ((ٹیک ڈیسک): وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ کو سرکاری طور پر نہ بند کیا گیا ہے اور نہ ہی سلو ڈاؤن کیا گیا، وی پی این کے زیادہ استعمال سے انٹرنیٹ کی اسپیڈ متاثر ہوتی ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شزا فاطمہ خواجہ کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ اسپیڈ میں بہتری کے لیے چار نئی کیبلز بچھائی جا رہی ہیں جن سے انٹرنیٹ کی اسپیڈ میں واضح بہتری آئے گی، کوشش ہے کہ آنے والے دنوں میں انٹرنیٹ صارفین کو مشکلات نہ ہوں۔وزیر مملکت کا کہنا تھا حکومت آئی ٹی کے شعبے میں بہتری کے اقدامات کررہی ہے، وزیراعظم اور ایس آئی ایف سی کی ترجیحات میں آئی ٹی سیکٹرہے، ڈیجیٹائزیشن کمیشن کا قیام ہو رہا ہے جس کی سربراہی وزیراعظم خودکریں گے۔

ان کا کہنا تھا 10 ہزار سے زائد بچوں کو کوڈنگ اسکلز دیے جائیں گے، ان کوڈنگ اسکلز کی اہمیت آنے والے کئی سالوں میں رہے گی، کوشش ہوگی کہ چھوٹے بچے ان اکوڈنگ اسکلز کو حاصل کریں، وزیراعظم نے آئی ٹی کو مشکل حالات کے باوجود 60 ارب سے زائد کا بجٹ دیا، بجٹ میں سے 4 ارب صرف بچوں کی آئی ٹی سیکٹر میں ٹریننگ کے لیے مختص کے گئے ہیں، گوگل، میٹا اور مائیکروسافٹ سے بھی رابطے میں ہیں تاکہ بچوں کو آئی ٹی کی تربیت دے سکیں، پرائمری اسکول سے بچوں کو کوڈنگ اسکلز کی تربیت کا عمل شروع کرنے جا رہے ہیں۔

وزیر مملکت کا کہنا تھا پاکستان میں گیمنگ انڈسٹری کے فروغ کے لیے ایک مکمل ایکوسسٹم بنایا جارہا ہے، ورلڈ بینک کے ساتھ ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پر کام ہو رہا ہے تاکہ ہر شخص کی ڈیجیٹل شناخت بن سکے، جہاں بھی ممکن ہو ڈیجیٹل ٹرانزیکشن کریں تاکہ ٹیکس وصولی میں آسانی ہو۔

شزا فاطمہ کا کہنا تھا اندازہ ہے کہ حال ہی میں انٹرنیٹ سے متعلق عوام کا غصہ سامنے آیا، کچھ ایپس پر ڈاؤن لوڈنگ نہیں ہو رہی تھی تو لوگوں نے وی پی این سے آپریٹ کیا۔

ان کا کہنا تھا انٹرنیٹ کو نہ ہی سرکاری طور پر بند کیا گیا نہ ہی سلو کیا گیا، وی پی این آن کرنے سے فون سلو ہو جاتا ہے، جب بڑی تعداد وی پی این استعمال کرتی ہے تو انٹرنیٹ اسپیڈ پر اثر پڑتا ہے۔

وزیر مملکت کا کہنا تھا پاکستان میں مزید 4 انٹرنیٹ کیبلز لگائی جا رہی ہیں تاکہ انٹرنیٹ کنکٹیویٹی بڑھائی جا سکے، سال 2025 میں 5G سپیکٹرم ملک میں متعارف ہو گا، فائیو جی تیز ترین انٹرنیٹ کی فراہمی کا ذریعہ بنےگا۔

شزہ فاطمہ خواجہ کا کہنا تھا انٹرنیٹ کا مسئلہ وی پی این استعمال کرنے کی وجہ سے پیش آیا، پی ٹی سی ایل کیبل میں فالٹ کی وجہ سے بھی انٹرنیٹ کا مسئلہ ہے، پاکستان میں حکومت کسی کی نگرانی نہیں کر رہی، سوشل میڈیا پر ہراسانی کی روک تھام کے لیےکام کر رہے ہیں، اقدامات عوام کو سیف اینڈ سکیور انٹرنیٹ مہیا کرنے کیلئے کیے جا رہے ہیں۔

TAGGED:Featuredانٹرنیٹ نہ بند کیا اور نہ ہی سلو ڈاؤنچار نئی کیبلز بچھائی جا رہی ہیںوزیر مملکت برائے آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article فیض-عمران خان رابطے، بشری بی بی کے وعدہ معاف گواہ بننے کا امکان
Next Article اقوام متحدہ یوکرین کو کرسک نیوکلیئر پلانٹ پر حملے سے باز رکھے، ورنہ یورپ تباہی سے دوچار ہوگا؛ روس کا انتباہ
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانتازہ ترین

مہمند: حادثے کا شکارہونیوالے ہیلی کاپٹر کا ملبے سے سامان چوری

مہمند (ویب ڈیسک): خیبرپختونخوا کے ضلع مہمند میں گزشتہ دنوں حادثے کا شکارہونے والے ہیلی کاپٹرکا سامان چوری ہوگیا۔پولیس کے…

August 17, 2025
پاکستان

بجلی بلوں پر کوئی ریلیف نہیں‌ملےگا، کابینہ کا دوسرا اجلاس بھی بے نتیجہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک): نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیر صدارت بجلی کے بلوں پر دوسرا اجلاس ختم ہوگیا اور…

August 29, 2023
پاکستان

سندھ ہائیکورٹ کا عثمان ڈار کی گمشدگی کا مقدمہ آج ہی درج کرنے کا حکم

کراچی(ویب ڈیسک ): سندھ ہائیکورٹ نے پولیس کو آج ہی پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کی گمشدگی کا مقدمہ…

October 3, 2023
پاکستانصحت

پنجاب ڈینگی کی لپیٹ میں: 24گھنٹوں میں 27کیسز رپورٹ، مجموعی تعداد 447 ہوگئی

لاہور (ہیلتھ ڈیسک): پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 27 کیسز رپورٹ ہوئے۔محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ…

September 8, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?