کراچی (ویب ڈیسک): سابق وفاقی وزیر و سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ قاسم سوری کا عمران خان کا ذہنی توازن کھوبیٹھنے کا بیان یعنی خان کوپاگل قرار دینے کا بیانیہ بنانے کی شروعات ہے۔اپنے بیان میں فیصل واوڈا کا کہنا تھاکہ عمران خان کی زندگی کوبی بی، علی امین گنڈاپور اور ان کے حواریوں سے خطرہ ہے، میں آج بھی اپنی اس بات پرقائم ہوں۔
انہوں نے کہا کہ اس کا پہلا ثبوت مفرور بھگوڑے قاسم سوری کا ٹوئٹ ہے، قاسم سوری کا عمران خان کا ذہنی توازن کھوبیٹھنے یعنی خان کوپاگل قرار دینے کا بیانیہ بنانے کی شروعات ہے۔
فیصل واوڈا کا کہنا تھاکہ قوم سمجھ رہی ہے کہ سب مل کر کیا کرنا چاہ رہے ہیں؟ ہمیں خان کی زندگی عزیز ہے اور انہیں ان سے بچانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ علیمہ خان نے قاسم سوری کی اس گھٹیا ٹوئٹ کی تردید کی ہے۔