Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: کاروائیوں میں ملوث سہولت کار، منصوبہ سازاورسیاسی بلوائیوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی؛ ISPR
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > کاروائیوں میں ملوث سہولت کار، منصوبہ سازاورسیاسی بلوائیوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی؛ ISPR
پاکستان

کاروائیوں میں ملوث سہولت کار، منصوبہ سازاورسیاسی بلوائیوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی؛ ISPR

Published May 10, 2023
Tags: Featured پارٹی کی کچھ شر پسند لیڈرشپ قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی یس پی آر) نے کہا ہے کہ دشمن جو 75 سال میں نہ کرسکا وہ اقتدار کی ہوس میں مبتلا ایک سیاسی لبادہ اوڑھے گروہ نے کر دکھایا جبکہ جو سہولت کار ،منصوبہ ساز اورسیاسی بلوائی ان کاروائیوں میں ملوث ہیں ان کی شناخت کر لی گئی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 9 مئی کا دن ایک سیاہ باب کی طرح یاد رکھا جائے گا، چیئرمین PTI کو نیب کے اعلامیہ کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ سے قانون کے مطابق حراست میں لیا گیا، اس گرفتاری کے فوری بعد ایک منظم طریقے سےآرمی کی املاک اور تنصیبات پر حملے کرائے گئے اور فوج مخالف نعرے بازی کروائی گئی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ایک طرف تو یہ شر پسند عناصر عوامی جزبات کو اپنے محدود اور خود غرض مقاصد کی تکمیل کیلئے بھرپور طور پر ابھارتے رہے اور دوسری طرف لوگوں کی آنکھوں میں دھول ڈالتے ہوئے ملک کیلئے فوج کی اہمیت کو بھی اجاگر کرتے نہیں تھکتے جو کہ دوغلے پن کی مثال ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جو کام ملک کے ابدی دشمن 75 سال نہ کرسکے وہ اقتدار کی ہوس میں مبتلا ایک سیاسی لبادہ اوڑھے ہوئے اس گروہ نے کر دکھایا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ فوج نے انتہائی تحمل، بردباری اور برداشت کا مظاہرہ کیا اور اپنی ساکھ کی بھی پرواہ نہ کرتے ہوئے ملک کے وسیع تر مفاد میں انتہائی صبر اور برداشت سے کام لیا، مذموم منصوبہ بندی کے تحت پیدا کی گئی اِس صورتحال سے یہ گھناؤنی کوشش کی گئی کہ آرمی اپنا فوری ردِ عمل دے جس کو اپنے مذموم سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا جا سکے لیکن آرمی کے میچور رسپانس نے اس سازش کو ناکام بنا دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہمیں اچھی طرح علم ہے اس کے پیچھے پارٹی کی کچھ شر پسند لیڈرشپ کے احکامات، ہدایات اور مکمل پیشگی منصوبہ بندی تھی اور ہے، جو سہولت کار ،منصوبہ ساز اورسیاسی بلوائی ان کاروائیوں میں ملوث ہیں ان کی شناخت کر لی گئی ہے اور ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی اور یہ تمام شر پسند عناصر اب نتائج کے خود ذمہ دار ہوں گے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فوج بشمول تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے، فوجی و ریاستی تنصیبات اور املاک پر کسی بھی مزید حملے کی صورت میں شدید ردعمل دیا جائے گا جس کی مکمل ذمہ داری اسی ٹولے پر ہوگی جو پاکستان کو خانہ جنگی میں دھکیلنا چاہتا ہے اور برملہ و متعدد بار اس کا اظہار بھی کرچکا ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کسی کو بھی عوام کو اکسانے اور قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

TAGGED:Featuredپارٹی کی کچھ شر پسند لیڈرشپقانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article عمران خان گرفتاری:کئی ممالک نےشہریوں کو غیرضروری سفر سے روک دیا
Next Article امریکا ، برطانیہ نے عمران کی گرفتاری کو اندرونی معاملہ قرار دیدیا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

عمران خان کی وزارت عظمیٰ سے برطرفی میں امریکی کردار کے الزامات غلط ہیں، ترجمان امریکی وزارت خارجہ

(ویب ڈیسک): واشنگٹن: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ عمران خان کی وزارت عظمیٰ سے برطرفی…

October 31, 2024
صحت

انسانوں میں برڈ فلو پھیلنے کی اطلاع، کمبوڈیا میں1 بچی ہلاک

کراچی (ہیلتھ ڈیسک): پرندوں میں پھیلنے والی بیماری برڈ فلو انسانوں میں بھی خطرناک شرح سے پھیلنا شروع ہوگئی ہے…

February 26, 2023
دلچسپ و عجیب

“میں تیرا خون پی جاؤں گا” بھارتی وحشی نے اس کہاوت کو حقیقت بنادیا

کرناٹکا - انڈیا(ویب ڈیسک): بھارتی ریاست کرناٹکا میں ایک تاجر نے اپنی بیوی سے ناجائز تعلقات کے شبے میں اپنے…

June 27, 2023
دنیاصحت

ترکی:مسجد میں ورزش اور فٹنس کی کلاسوں کا آغاز؛ نمازیوں کی شرکت

انقرہ (ویب ڈیسک): ترکیہ کے شہر استنبول کی ایک مسجد میں نمازیوں کے لیے صبح دم ورزش اور فٹنس کی…

February 25, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?