Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: نیو جرسی امریکا میں سندھ اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کی جانب سے پہلی یوتھ کانفرنس کا کامیاب انعقاد
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > نیو جرسی امریکا میں سندھ اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کی جانب سے پہلی یوتھ کانفرنس کا کامیاب انعقاد
پاکستاندنیا

نیو جرسی امریکا میں سندھ اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کی جانب سے پہلی یوتھ کانفرنس کا کامیاب انعقاد

Published October 21, 2024
Tags: Featured امریکا میں‌رہنے والے سندھی کمیونٹی ذہنی صلاحتیوں میں اضافہ سندھ اسکلز ڈویلپمنٹ‌پروگرام علی حسن بھٹو علیم و روزگار سے متعلق آگاہی نیو جرسی میں‌ہونیوالی اس یوتھ کانفرنس
Share
SHARE

نیو جرسی – امریکا (ویب ڈیسک): امریکا میں‌رہنے والے سندھی کمیونٹی کے مختلف شعبوں میں بطور پروفیشنلز کام کرنیوالے افراد کی جانب سے قائم کردہ فورم سندھ اسکلز ڈویلپمنٹ‌پروگرام کی جانب سے سندھ کے نوجوانوں کو دنیا بھر بالخصوص امریکا اور سندھ میں تعلیم و روزگار سے متعلق آگاہی اور رہنمائی کی فراہمی کے لیے پہلی سالانہ یوتھ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا . 11 اکتوبر 2024 کو امریکا کی ریاست نیو جرسی میں‌ہونیوالی اس یوتھ کانفرنس میں‌مختلف یونیورسٹیز میں‌زیر تعلیم 50 سے زیادہ طلبہ نے شرکت کی جبکہ 40 سے زیادہ کمیونٹی لیڈرز نے شرکت کی. ” ذہنی صلاحتیوں میں اضافہ” کے عنوان کے تحت ہونیوالی اس کانفرنس میں‌سندھ سے امریکا تک سفر سے متعلق رہنمائی اور بااختیار بنانے کے لیے تنظیم میں‌مفت رجسٹریشن کی پیشکش کرتے ہوئے نیٹ ورکنگ کے لیے پلیٹ فارم مہیا کرنے ، قیمتی تجربات شیئر کرنے اور کمیونٹی کے رہنماؤں‌کیساتھ مشغول ہونے سے متعلق تشکیل دیا گیا ہے . اوینٹ میں‌سندھ سے امریکا تک لوگوں کے سفر پر مفید معلومات اور توجہ مبذول کرانے ، راستے میں‌درپیش چیلنجز اور مواقع کی تلاش سے متعلق مفید آگاہی اور رہنمائی فراہم کی گئی .

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سندھ اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کے روح رواں علی حسن بھٹو نے کہا کہ ہمارا مقصد ذاتی اور پیشہ ورانہ ترقی حاصل کرنے میں علم ، صلاحتیوں اور شعور کی اہمیت پر زور دینا ہے . ہم تمام طلبہ کو دعوت دیتے ہیں‌کہ وہ بھرپور اور مؤثر تجربہ حاصل کرنے کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوجائیں‌.

اس کانفرنس کےکامیاب انعقاد پر سندھ اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کے روح رواں علی حسن بھٹو نے اپنے ویڈیو پیغام کے ذریعے اُن تمام لوگوں بالخصوص نوجوانوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس پہلی یوتھ کانفرنس میں‌شرکت کی . انہوں نے کہا کہ امریکا جیسے ملک میں‌50 سے زیادہ سندھی طلبہ اور 40 سے زیادہ کمیونٹی لیڈرز سمیت سندھ کے 100 سے زیادہ لوگوں کا ایک جگہ اکٹھا ہونا خود کسی معجزسے سے کم نہیں .

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پروگرام کے چیئرمین منصور میمن اور سی ای او غلام قادر ملاح کی خصوصی ہدایات کے تحت ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ہم نوجوانوں درست انفارمیشن پہنچائیں‌تاکہ نوجوان زیادہ سے زیادہ مستفید ہوسکیں‌.

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ اگلی بار 11 اکتوبر 2025 میں اس سے بھی زیادہ بڑی کانفرنس منعقد کی جائے . علی حسن بھٹو نے اپنے اس ویڈیو پیغام میں سندھ بھر کے طلبہ کو صوبہ سندھ میں‌موجود سرکاری جامعات (یونیورسٹیز ) سے متعلق معلومات بالخصوص اُنہیں‌ملنے والی بجٹ اور اُس بجٹ کے استعمال، اور اسے حاصل ہونیوالے نتائج پر بھی تفیصلی طور پر بات کرتے ہوئے مصدقہ اعداد و شمار پیش کیے .

TAGGED:Featuredامریکا میں‌رہنے والے سندھی کمیونٹیذہنی صلاحتیوں میں اضافہسندھ اسکلز ڈویلپمنٹ‌پروگرامعلی حسن بھٹوعلیم و روزگار سے متعلق آگاہینیو جرسی میں‌ہونیوالی اس یوتھ کانفرنس
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article اسرائیل کا ایران پر جوابی حملے کا منصوبہ، انتہائی حساس امریکی معلومات لیک
Next Article میٹرک بورڈ کراچی نے جماعت دہم برائے سال 2024 کی مارک شیٹ جاری کرنے کا اعلان کر دیا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانکاروبار

کراچی والوں کیلئے خوشخبری، پیپلز بس سروس کیلئے 50 نئی بسیں خریدنے کا فیصلہ

کراچی (ویب ڈیسک): صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ میں اضافے کی خوشخبری سنا دی۔شرجیل…

October 22, 2024
پاکستانتازہ ترین

کوہاٹ: انڈس ہائی وے پرکوچ اور ٹرک میں ٹکر، 17 افراد جاں بحق

کوہاٹ (ویب ڈیسک):کوہاٹ میں کوچ اور ٹرک کے درمیان تصادم کے باعث 17 افراد جاں بحق جبکہ 1 شخص زخمی…

February 3, 2023
پاکستان

نئے انتخابات کیلئے پی ٹی آئی کے پی اسمبلی تحلیل کرنے کو تیار ہے: فضل الرحمان کا دعویٰ

اسلام آباد (ویب ڈیسک): جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے دعویٰ کیا ہے کہ…

July 20, 2024
پاکستانکاروبار

بجلی بلوں میں KMC چارجز کی وصولی کیخلاف حکم امتناع میں توسیع

کراچی (ویب ڈیسک): بجلی بلوں میں میونسپل چارجز کی وصولی کے خلاف حکم امتناع میں توسیع کردی گئی۔سندھ ہائیکورٹ میں…

March 13, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?