ٹنڈو الہ یار کے گاؤں موریو ساند میں غربت اور مہنگائی سے پریشان میاں بیوی نے خودکشی کرلی۔
پولیس کے مطابق دو روز قبل بیوی نے مبینہ طور پر غربت اور مہنگائی سے تنگ آکرگلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کرلی تھی اور آج اس کے شوہر نے بھی اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق غربت اور مہنگائی سے تنگ آکر میاں بیوی نے خودکشی کی ہے۔
خودکشی کرنے والے میاں بیوی کے پانچ بچے ہیں، میاں بیوی کی خودکشی کے بعد 5 بچے یتیم ہوگئے۔