Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: سڈنی ٹیسٹ؛ پاکستانی بیٹنگ لائن کا فلاپ شو، 68 رنز پر7 وکٹیں گرگئیں
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > کھیل > سڈنی ٹیسٹ؛ پاکستانی بیٹنگ لائن کا فلاپ شو، 68 رنز پر7 وکٹیں گرگئیں
کھیل

سڈنی ٹیسٹ؛ پاکستانی بیٹنگ لائن کا فلاپ شو، 68 رنز پر7 وکٹیں گرگئیں

Published January 5, 2024
Tags: 7 وکٹوں کے نقصان پر 68 رنز Featured دوسری اننگز میں پاکستان
Share
SHARE

سڈنی (اسپورٹس ڈیسک): سڈنی ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان نے آسٹریلیا کیخلاف بیٹنگ لائن ایک مرتبہ پھر ریت کی دیوار ثابت ہوئی، دوسری اننگز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 68 رنز بنالیے، قومی ٹیم کو کینگروز پر 81 رنز کی برتری حاصل ہے۔ سڈنی میں کھیلے جارہے سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پہلی اننگز کا آغاز 2 وکٹوں کے نقصان پر 116 رنز سے کیا، مارنس لبوشین اور اسٹیو اسمتھ ٹیم کے اسکور میں 71 رنز کا اضافہ کرنے میں کامیاب ہوئے تاہم 187 کے مجموعی اسکور پر اسمتھ پاکستانی بالرز کا شکار بنے، انہوں نے 38 رنز اسکور کیےجبکہ ٹریوس ہیڈ 10 رنز کے مہمان ٹھہرے۔

ایلکس کیری اور مچل مارش نے چھٹی وکٹ کی شراکت میں 85 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم کیری 38 رنز بناکر پویلین لوٹے جبکہ مچل مارش نے 54 کی رنز کی اننگز کھیلی۔ انکی وکٹ گرتے ہی پاکستانی بالرز نے کینگروز کو سنبھلنے کا موقع بھی نہ دیا، نتھین لائن 5، جوش ہیزل ووڈ اور کپتان پیٹ کمنز صفر پر پویلین روانہ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے عامر جمال نے 5، آغا سلمان نے 2 جبکہ میر حمزہ اور ساجد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قومی ٹیم نے دوسری اننگز کا آغاز کیا تو ایک مرتبہ پھر عبداللہ شفیق صفر پر پویلین روانہ ہوئے جبکہ کپتان شان مسعود گولڈن ڈک کا شکار ہوئے۔ تیسری وکٹ کی شراکت میں بابراعظم اور صائم ایوب نے 55 رنز کی شراکت داری قائم کی تاہم صائم کی مزاحمت 33 رنز پر سمٹ گئی اور بابراعظم 23 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

آسٹریلوی بالر جوش ہیزل ووڈ نے ایک اوور میں سعود شکیل، ساجد خان اور آغا سلمان کی وکٹیں لیکر پاکستانی بیٹنگ لائن کو زمین بوس کردیا، محمد رضوان 6 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔

آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ میں 4 جبکہ نتھین لائن، مچل اسٹارک اور ٹریوس ہیڈ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

کھیل کا دوسرا روز بارش اور خراب روشنی کی نظر ہوگیا تھا، گزشتہ روز بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 116 رنز بنائے تھے۔ اوپنر ڈیوڈ وارنر 34 جبکہ عثمان خواجہ 47 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تھے۔ مارنس لبوشین 23 اور اسٹیو اسمتھ 6 رنز بناکر کریز پر موجود تھے۔

پاکستان کی جانب سے آغا سلمان اور عبداللہ شفیق نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 313 رنز بناکر آل آؤٹ ہوئی تھی جبکہ آسٹریلوی ٹیم ایک اوور بیٹنگ کرسکی تھی۔

پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم کی بیٹنگ لائن ایک مرتبہ پھر ریت کی دیوار ثابت ہوئی، ڈیبیو کرنیوالے نوجوان بیٹر صائم ایوب اور عبداللہ شفیق صفر پر پویلین لوٹے۔ مڈل آرڈر بیٹر بابراعظم نے 26 اور سعود شکیل 5 رنز کے مہمان ثابت ہوئے جبکہ کپتان شان مسعود نے 35 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

چھٹی وکٹ کی شراکت میں محمد رضوان اور سلمان علی آغا نے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا لیکن 190 کے مجموعے پر رضوان 88 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوگئے۔ سلمان آغا 53، ساجد خان 15 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے۔

نویں وکٹ کی شراکت میں عامر جمال اور میر حمزہ نے 86 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی اور پاکستان کا اسکور 313 رنز تک پہنچایا۔ عامر جمال نے 4 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 82 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی تاہم وہ نتھین لائن کا شکار بنے۔

آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز نے 4، مچل اسٹارک نے 2 جبکہ جوش ہیزل ووڈ، نتھین لائن اور مچل مارش نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

آسٹریلیا کا اسکواڈ؛ کپتان پیٹ کمنز، ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، اسٹیو اسمتھ، مارنس لبوشین، نیتھن لوئن، مچل مارش، لانس مورس، مچل اسٹارک، اسکاٹ بولینڈ، ایلکس کیری، کیمرون گرین، جوش ہیزل وڈ اور ٹریوس ہیڈ شامل ہیں۔

پاکستان کا اسکواڈ: کپتان شان مسعود، اوپنر صائم ایوب، عبداللہ شفیق، بابراعظم، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، ساجد خان، حسن علی، میر حمزہ اور عامر جمال شامل ہیں۔

TAGGED:7 وکٹوں کے نقصان پر 68 رنزFeaturedدوسری اننگز میں پاکستان
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article پروگرام تو وڑگیا: سینیٹ میں عام انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد 2 بار منظور
Next Article معروف امریکی یوٹیوبر نے پولیس اہلکار کی ریٹائرمنٹ کو یادگار بنادیا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

دنیا کے امیر ترین آدمی کےغریب ترین ہونے کا سفر

کراچی (نیوز مانیٹرنگ ڈیسک): بھارت سے تعلق رکھنے والے گوتم اڈانی کافی عرصے بعد دنیا کے 10 امیر ترین افراد…

January 31, 2023
پاکستانصحت

راولپنڈی میں غیر قانونی پیوندکاری سینٹر کا انکشاف، چھاپے کے دوران اسٹریچر سے بندھا شخص بازیاب

راولپنڈی (ہیلتھ ڈیسک): راولپنڈی کے علاقے تھانہ روات کی حدود میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے انسانی اعضاء کی غیر قانونی…

August 7, 2025
کھیل

PSL کا آٹھواں ایڈیشن آج سے ملتان میں شروع

ملتان (اسپورٹس ڈیسک): پاکستان سپر لیگ کا آٹھواں ایڈیشن آج سے شروع ہوگا، افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز…

February 13, 2023
پاکستانتازہ ترینسائنس و ٹیکنالوجی

ٹیلی کام کمپنیز کو شہریوں کی نگرانی کیلئے فون کال، ڈیٹا ریکارڈنگ سے روکنے کا حکم

اسلام آباد (ویب ڈیسک): اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے ٹیلی کام کمپنیز کو سرویلینس کیلئے فون…

May 29, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?