Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: بیٹنگ لائن بری طرح ناکام، بھارت کی پاکستان کو 6 رنز سےشکست
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: بیٹنگ لائن بری طرح ناکام، بھارت کی پاکستان کو 6 رنز سےشکست
پاکستانکھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: بیٹنگ لائن بری طرح ناکام، بھارت کی پاکستان کو 6 رنز سےشکست

Published June 10, 2024
Tags: Featured آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ پاکستان کو 6 رنز سے شکست نیویارک میں کھیلا گیا میچ
Share
SHARE

نیویارک (اسپورٹس ڈیسک): آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت نے پاکستان کو 6 رنز سے شکست دے دی۔نیویارک میں کھیلا گیا میچ بارش کے باعث تاخیر سے شروع ہوا۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر بھارتی کپتان روہت شرما کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ۔پاکستان کے خلاف بھارت کی بیٹنگ لائن بری طرح لڑکھڑا گئی اور پوری ٹیم 19 اوور میں 119 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ تاہم 120 رنز کے ہدف کے جواب میں قومی ٹیم مقررہ 20 اوور 7 وکٹوں کے نقصان پر 113 رنز بناسکی۔

بھارت کی اننگز:
پہلا اوور بغیر کسی نقصان کے 8 رنز پر مکمل ہوا تو بارش دوبارہ شروع ہونے پر میچ روک دیا گیا اور کھلاڑی میدان سے باہر چلے گئے۔ بعد ازاں میچ شروع ہوا تو ویرات کوہلی 4 رنز بناکر نسیم شاہ کی بال پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔پاکستان کےخلاف بھارت کی پہلی وکٹ 12 رنز پرگری۔

بھارت کی دوسری وکٹ 19 رنز پر گری جب بھارتی کپتان روہت شرما شاہین آفریدی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ پاکستان کےخلاف بھارت کی تیسری وکٹ 58 رنز پرگری جب اکثرپٹیل 20 رنز بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔

پاکستان کےخلاف بھارت کی چوتھی وکٹ 89 رنز پرگری۔ سوریا کمار یادیو 7 رنز بناکر حارث رؤف کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

بھارت کی پانچویں وکٹ95 رنز پرگری جب شیوام ڈوبے 3 رنز بناکر نسیم شاہ کا تیسرا شکار بنے۔

پاکستان کےخلاف بھارت کی چھٹی اور ساتویں وکٹ 96 رنز پر گری جب محمد عامر کی مسلسل 2 گیندوں پر دو بھارتی بلے باز آؤٹ ہوئے۔ ریشبھ پنٹ 42 اور رویندرا جڈیجا صفر پر محمد عامر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کےخلاف بھارت کی آٹھویں وکٹ 112 رنز پر گری جب ہاردک پانڈیا 7 رنز بناکر حارث رؤف کا شکار بنے۔ بھارت کی نویں وکٹ بھی 112 رنز پرگرگئی، جسپریت بمرا صفر پر حارث رؤف کا شکار بنے۔

بھارت کے آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ارشدیپ سنگھ تھے جو کہ 9 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں پہلی مرتبہ بھارتی ٹیم پاکستان کے خلاف آل آؤٹ ہوئی۔ اس کے علاوہ 119 آل آؤٹ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں پاکستان کے خلاف بھارت کا کم ترین اسکور بھی ہے۔

پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے 4 اوورز میں 21 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔

شاہین آفریدی نے4 اوورز میں 29 رنز کےعوض 1 وکٹ حاصل کی۔حارث رؤف نے 3 اوور میں 21 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔

محمد عامر نے 4 اوورز میں 23 رنز کے عوض 2 کھلاڑی آؤٹ کیے۔ عماد وسیم نے 3 اوورز میں بغیر وکٹ کے 17 رنز دیے۔ افتخار احمد نے ایک اوور کیا اور 7 رنز دیے۔

پاکستان کی اننگز:
بھارت کے خلاف پاکستان کی پہلی وکٹ 26 رنز پر گری جب کپتان بابراعظم 13 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ پاکستان کی دوسری وکٹ 57 رنز پرگری، عثمان خان 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

پاکستان کی تیسری وکٹ 73 رنز پرگری، فخر زمان 13 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی چوتھی وکٹ 80 رنز پرگری جب سیٹ بلے باز محمد رضوان 31 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان آؤٹ ہونے والے پانچویں کھلاڑی شاداب خان تھے جو 88 کے مجموعی اسکور پر 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

بھارت کےخلاف پاکستان کی چھٹی وکٹ 102 رنز پرگری، افتخار احمد 5 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کے ساتویں آؤٹ ہونے والےکھلاڑی عماد وسیم تھے جو کہ 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ نسیم شاہ 10 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

بھارت کی جانب سے جسپریت بمرا نے 3 وکٹیں حاصل کیں اور مین آف دی میچ ایوارڈ حاصل کیا۔

ان کے علاوہ ہاردک پانڈیا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ارشدیپ سنگھ اور اکثر پٹیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل ٹاس کے بعد قومی ٹیم کےکپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ میچ میں بہترین پرفارم کرنےکی کوشش کریں گے، ماضی ماضی ہے آج کے میچ پر فوکس ہے، بھارت کے خلاف میچ کے لیے بہت حوصلہ ملتا ہے۔

قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی اور اعظم خان کی جگہ عماد وسیم کو شامل کیا گیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت بابراعظم کررہے تھے، دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان، عثمان خان، شاداب خان، فخرزمان ، افتخاراحمد، عماد وسیم ، محمد عامر، نسیم شاہ شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل تھے۔

بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کا کہنا تھا کہ اچھا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ بولرز دفاع کر سکیں، یہاں دو تین میچز کھیل چکے ہیں، اندازہ ہے یہاں کتنا اسکور ہونا چاہیے۔

بھارتی ٹیم کی کپتانی روہت شرما کر رہے تھے۔ دیگر کھلاڑیوں میں ویرات کوہلی، ریشبھ پنٹ، سوریاکماریادیو، شیوام ڈوبے، ہاردک پانڈیا، رویندرا جڈیجا، اکثرپٹیل، جسپریت بمرا، محمدسراج اور ارشدیپ سنگھ بھارتی ٹیم میں شامل تھے۔

TAGGED:Featuredآئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپپاکستان کو 6 رنز سے شکستنیویارک میں کھیلا گیا میچ
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article دنیا کےپہلےمس اے آئی مقابلہ حسن کی تیاری، 10 ماڈلز منتخب، 2 ترکی، 1بنگلادیش کی ماڈلز شامل
Next Article دیر آید، درست آید:ٹیم میں بڑی سرجری کی ضرورت ہے، وقت آگیا کہ باہر بیٹھے ٹیلنٹ کو موقع دیا جائے: محسن نقوی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

سعودی عرب کے خلاف جو زہر اگلا گیا اس سے بڑی پاکستان کے ساتھ دشمنی نہیں ہوسکتی، وزیراعظم

تونسہ (ویب ڈیسک): وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے ہمیشہ ہماری مالی، اقتصادی اور ڈپلومیٹک معاونت…

November 22, 2024
کاروبار

ودہولڈنگ ٹیکس اب ایجنٹ اپنے پاس نہیں‌ رکھ سکے گا، براہ راست وصولی کیلیے سویپ سسٹم تیار

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وفاقی حکومت نے ود ہولڈنگ ٹیکس براہ راست وصولی کیلیے سویپ پیمنٹ رسید سسٹم تیار کرلیا۔وفاقی…

December 25, 2023
پاکستانتازہ ترین

آپ نے قوم کو مصیبت میں ڈالا ہوا ہے؛جج کا فواد چوہدری سے مکالمہ

لاہور (ویب ڈیسک): لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم نے زمان پارک آپریشن کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کے…

March 16, 2023
پاکستانسائنس و ٹیکنالوجی

بھارت سےآلودہ ہوا کا لاہور پر حملہ، گھروں کے کھڑکی دروازے بند رکھیں؛ سیکریٹری تحفظ ماحول پنجاب

لاہور (ویب ڈیسک): بھارت سے آلودہ ہوا کا دباؤ تاحال شہرکی جانب موجود ہے جس سے لوگ متاثر ہورہے ہیں۔…

November 5, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?