Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: تحریک انصاف کا کل تک کیلئے ریلی ملتوی کرنےکا اعلان
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > تحریک انصاف کا کل تک کیلئے ریلی ملتوی کرنےکا اعلان
پاکستانتازہ ترین

تحریک انصاف کا کل تک کیلئے ریلی ملتوی کرنےکا اعلان

Published March 12, 2023
Tags: ٹیم کی نقل و حرکت اور میراتھن ہے یہ فساد چاہتے ہیں
Share
SHARE

لاہور (ویب ڈیسک): پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آج لاہور میں ہونے والی ریلی کو کل تک کے لیے ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ان کی ابھی عمران خان کے ساتھ بات ہوئی ہے، پی ٹی آئی نے ریلی ملتوی کردی ہے۔

حماد اظہرکا کہنا تھا کہ ریلی کل یا بعد میں بھی ہوسکتی ہے، ہم پرامن انتخابات اور پرامن انتقال اقتدار چاہتے ہیں، ارباب اختیار شہر کے راستےکھول دیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں دیوار سے لگایا گیا لیکن ہم نے آئین اور قانون کا راستہ نہیں چھوڑا۔

زمان پارک کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی کا کہناتھا کہ دفعہ 144 کا نفاذ صرف تحریک انصاف کے لیے ہے، یہ فساد چاہتے ہیں اور ہم انتخابات چاہتے ہیں، یہ خون خرابہ چاہتے ہیں اور ہم پرامن ریلی کا انعقاد چاہتے ہیں، ہم نے صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم نے آج کی ریلی کو کل تک کے لیے ملتوی کردیا ہے، حکومت کا کہنا ہےکہ پی ایس ایل کی وجہ سے دفعہ 144 نافذ کی ہے، ہم منشتر ہو رہے ہیں رات کوپھرجمع ہوں گے۔

خیال رہےکہ آج پی ٹی آئی نے لاہور میں ریلی نکالنےکا اعلان کیا تھا جس کی قیادت عمران خان نے کرنا تھی۔

عمران خان کی جانب سے آج ریلی نکالنے کے اعلان کے بعد پنجاب حکومت نے لاہور میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے ر ینجرز کو طلب کر لیا تھا۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں سیاسی سرگرمیوں پر کوئی پابندی نہیں ہے، تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابی مہم چلانےکی آزادی ہے، ہم نے آج کے لیے ریلیاں اور سیاسی سرگرمیاں محدود کردی ہیں۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ لاہور میں پی ایس ایل کرکٹ میچ، ٹیم کی نقل و حرکت اور میراتھن ہے، اس حوالے سے تمام منصوبہ بندی کی گئی تھی اور بہت پہلے اعلان کیا گیا تھا۔

TAGGED:ٹیم کی نقل و حرکت اور میراتھن ہےیہ فساد چاہتے ہیں
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article کیک سے بنا شادی کا جوڑاپہننے والی دلہن کاعالمی ریکارڈ قائم
Next Article قومی اسمبلی کے 37 حلقوں میں ضمنی انتخابات ملتوی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

استادوقوم پرست رہنما ہدایت لوہار نصیر آباد میں قتل،نماز جنازہ ادا کر دی گئی، ورثاء کا انڈس ہائی وے پر دھرنے کا اعلان

نصیر آباد (ویب ڈیسک) نصیر آباد میں مسلح افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے استاد اور قوم پرست…

February 17, 2024
پاکستانتازہ ترین

اسپیکر قومی اسمبلی کا پی ٹی آئی کے استعفے منظورکرنے سے انکار

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے پی ٹی آئی سینیٹر شبلی فراز کی جانب سے استعفے منظور…

December 20, 2022
پاکستان

نااہل ارکان کی نشستوں پر بائیکاٹ:PTIکا NA129 کا ضمنی الیکشن لڑنے کا اعلان

اسلام آباد (ویب ڈیسک): پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ این اے 129…

August 27, 2025
پاکستان

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر میں ترمیم کا بل ایوان میں پیش

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر میں ترمیم کا بل ایوان…

March 28, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?