قلات (ویب ڈیسک): بلوچستان کے ضلع قلات میں دہشتگردی کے واقعے میں 7 افراد جاں بحق اور 10 سے زائد زخمی ہو گئے۔لیویز ذرائع کے مطابق دہشتگردی کا واقعہ قلات کے علاقے جوہان میں پیش آیا، حملے میں 7 افراد جاں بحق اور 10 سے زائد زخمی ہوئے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل بھی بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن پر ایک خودکش حملہ کیا گیا تھا جس میں 27 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔