Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: کراچی: اورنگی میں ریسٹورنٹ پرفائرنگ، حملہ آور دستی بم پھینک کر فرار
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > کراچی: اورنگی میں ریسٹورنٹ پرفائرنگ، حملہ آور دستی بم پھینک کر فرار
پاکستان

کراچی: اورنگی میں ریسٹورنٹ پرفائرنگ، حملہ آور دستی بم پھینک کر فرار

Published November 16, 2024
Tags: Featured اورنگی ٹاون فرنٹیئرموڑ دستی بم پھینک کر فرار ریسٹورنٹ پر نامعلوم افراد فائرنگ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن
Share
SHARE

کراچی (ویب ڈیسک): کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ریسٹورنٹ پر نامعلوم افراد فائرنگ کرنے کے بعد دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق ہفتے کی صبح کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون فرنٹیئرموڑکے قریب واقع ریسٹورنٹ پرنامعلوم ملزمان فائرنگ کرنے کے بعد دستی بم پھینک کرفرارہوگئے۔خوش قسمتی سے دستی بم پھٹ نہ سکا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے نے موقع پرپہنچ کردستی بم کو ناکارہ بنا دیا۔ فائرنگ کی آوازسن کرریسٹورنٹ کی بالائی منزلوں پررہائش پذیرریسٹورنٹ کے مالک نے فوری طورپولیس کو واقعے کی اطلاع دی۔

پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے اورفوری طورپر بم ڈسپوزل اسکواڈ اورکرائم سین یونٹ کو موقع پرطلب کرلیا گیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے نے دستی بم کو ناکارہ بنا دیا۔ریسٹورنٹ مالک کے مطابق ریسٹورنٹ رات 12 بجے بند کردیا جاتا ہے۔ ریسٹورنٹ پرفائرنگ اوردستی بم پھینکے جانے کا واقعہ الصبح سواچاربجے کےقریب پیش آیا۔،2 موٹرسائیکلوں پرسوار4 نامعلوم مسلح ملزمان نے پہلے ریسٹورنٹ پرفائرنگ اوراس کے بعد دستی بم پھینک کرفرارہو گئے۔

ریسٹورنٹ مالک کا مزید کہنا تھا کہ انہیں 2022 میں بھتے کی پرچی موصول ہوئی تھی جس کا مقدمہ پیرآباد تھانے میں درج کرایا تھا ۔پولیس نے واقعے میں ملوث ایک ملزم کوگرفتاربھی کیا تھا جوکہ تقریباً ایک سال جیل میں رہنے کے بعد رہا ہوگیا تھا۔ بھتہ مانگنے والا ملزم میرا پڑوسی تھا اس واقعے کے بعد کبھی کوئی بھتے کی پرچی نہیں آئی۔

ایس ایچ او مومن آباد شہباز یوسف نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ریسٹورنٹ پر فائرنگ کرنے والے ملزمان شناخت چھپانے کے لیے ہیلمٹ لگائے ہوئے تھے،پولیس کو جائے وقوع سے 3 گولیوں کے خول بھی ملے ہیں جنہیں پولیس نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ ابتدائی تفتیش کےمطابق فائرنگ اوردستی بم پھینکے جانے کا واقعہ خوف وہراس پھیلانے کا معلوم ہوتا ہے۔ ریسٹورنٹ میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں اورپولیس سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ جلد ازجلد ملزمان تک پہنچ سکے۔

TAGGED:Featuredاورنگی ٹاون فرنٹیئرموڑدستی بم پھینک کر فرارریسٹورنٹ پر نامعلوم افراد فائرنگکراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article سندھ کابینہ میں بڑی تبدیلیاں، کئی وزرا سے اضافی قلمدان واپس
Next Article قلات میں دہشتگردوں کا حملہ، 7 افراد جاں بحق، 10 سے زائد زخمی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

ایوانِ صدر میں بڑوں کی بڑی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

(ویب ڈیسک ): ایوان صدر اسلام آباد میں گزشتہ روز بڑوں کی بڑی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ایوانِ…

October 8, 2024
پاکستانتازہ ترین

ملکی سلامتی اور سکیورٹی اداروں پر حملہ ریڈ لائن ہے جو کراس کریگا قانون حرکت میں آئیگا: اسحاق ڈار

لاہور (ویب ڈیسک): وزیر خارجہ اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے پاکستان کی ریڈ لائن ملکی سلامتی اور…

August 24, 2024
انٹرٹینمنٹ

پاکستانی فلم ’گلابو رانی‘نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا

لاس اینجلس: پاکستانی فلمساز عثمان مختار کی مختصر فلم ’گلابو رانی‘ نے ایل اے سائنس فکشن اینڈ ہارر فیسٹیول 2022…

January 20, 2023
پاکستان

توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور بشری بی بی کی سزا معطل

اسلام آباد (ویب ڈیسک): اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ نیب ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی…

April 1, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?