Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: غزہ کی ناکا بندی جاری، اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 1400 سے تجاوز کر گئی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دنیا > غزہ کی ناکا بندی جاری، اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 1400 سے تجاوز کر گئی
دنیا

غزہ کی ناکا بندی جاری، اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 1400 سے تجاوز کر گئی

Published October 13, 2023
Tags: Featured اسپتالوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے پانی،خوراک،ایندھن کی فراہمی بند
Share
SHARE

غزہ (ویب ڈیسک): غزہ میں مہاجر کیمپ پر اسرائیلی حملے میں مزید 15 فلسطینی شہید ہوگئےجس کے بعد اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 1400 سے تجاوز کر گئی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ پٹی پر اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں ایک ہزار 417 فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ زخمی فلسطینیوں کی تعداد 6 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کے آغاز سے 447 بچے اور 248 خواتین شہید ہوچکی ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت کے بیان میں مزید کہا گیا کہ غزہ پٹی پراسرائیلی وحشیانہ جارحیت کے باعث 50 سے زائد طبی عملہ شہید ہوا ہے، اسرائیلی بمباری سے وسیع تباہی سے غزہ پٹی میں ماحولیاتی آلودگی اور وبائی امراض پھیلنے کا خطرہ ہے۔

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے ترجمان کے مطابق اسرائیل نے پورے غزہ میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا ہے، غزہ کے شہریوں کو اسرائیل کی طرف سے حملے سے قبل کوئی وارننگ نہیں دی گئی۔

اس کے علاوہ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی حملوں میں اقوام متحدہ امدادی ایجنسی کے 12 کارکن ہلاک ہو چکے ہیں، عملے اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانا چاہیے۔

دوسری جانب اسرائیل نے غزہ کی ناکابندی کرکے بجلی،پانی،خوراک،ایندھن کی فراہمی بند کر دی ہے۔

رپورٹس کے مطابق غزہ شہر کے مرکزی اسپتال میں جنریٹرز کیلئے صرف چار دن کا ایندھن بچا ہے۔

ہلال احمر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ غزہ میں بجلی کی کمی کے باعث اسپتالوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے،غزہ کی پٹی کے واحد بجلی گھر نے ایندھن کی قلت کی وجہ سےگزشتہ روز کام کرنا بند کر دیا تھا۔

یاد رہے کہ اسرائیل فلسطین تنازعے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ایک اور اجلاس آج ہوگا۔

TAGGED:Featuredاسپتالوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہےپانی،خوراک،ایندھن کی فراہمی بند
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ورلڈکپ دسواں میچ: جنوبی افریقا نے134 رنز سےجیت لیا،آسٹریلیا کی مسلسل دوسری شکست
Next Article سندھ: کار اور موٹرسائیکلوں میں ٹریکر لگانے کا فیصلہ
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

سائنس و ٹیکنالوجی

گوگل اور ایپل اسٹور سے120 غیر قانونی لون ایپس کو ہٹا دیا گیا

اسلام آباد (ٹیک ڈیسک): شہریوں کی بلیک میلنگ میں ملوث غیر قانونی طور پر قرض دینے والی ایپلی کیشنز سے…

August 18, 2023
پاکستان

عمران نے جن پرالزام لگایا انہی سے مدد مانگ رہا ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو…

March 24, 2023
کھیل

تھرڈ امپائر کا کردار انسان سے آرٹیفشل انٹیلی جنس کو ملنے کی پیشگوئی

میلبرن ٹیسٹ میچ میں وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے متنازع آؤٹ نے تھرڈ امپائر کا کردار انسان سے منتقل…

December 31, 2023
پاکستانسائنس و ٹیکنالوجی

سندھ میں مفت ہوم سولر سسٹم پروگرام کا افتتاح: تھرکول میں سستی بجلی پیدا کی، ونڈ پاور میں‌بھی انویسٹ‌کر رہے ہیں؛ بلاول

کراچی (ویب ڈیسک): چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہماری خواہش ہے کہ عوام کو سندھ…

August 29, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?