لاہور (ویب ڈیسک): پیپلزپارٹی لاہور کے صدر چوہدری اسلم گل نے کہا ہے کہ پارٹی قیادت نے مہنگائی اور بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔
لاہور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے چوہدری اسلم گل نے کہا کہ پیپلزپارٹی عوام کے ساتھ کھڑی ہے، بجلی کے بلوں میں اضافے اور مہنگائی کے خلاف 30 اگست کو ریلی نکالی جائے گی جو پریس کلب سے شروع ہوکر پنجاب اسمبلی پر اختتام پذیر ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ دیگر علاقوں میں بھی مہنگائی اوربجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف بھر پور احتجاج کیا جائے گا۔