Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: عدالت آئین کی پابند ہے،آئین بنانیوالوں نے الیکشن کمیشن کو ادارہ بنایا، وہ چاہیں تو ختم بھی کرسکتے ہیں: چیف جسٹس
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > عدالت آئین کی پابند ہے،آئین بنانیوالوں نے الیکشن کمیشن کو ادارہ بنایا، وہ چاہیں تو ختم بھی کرسکتے ہیں: چیف جسٹس
پاکستان

عدالت آئین کی پابند ہے،آئین بنانیوالوں نے الیکشن کمیشن کو ادارہ بنایا، وہ چاہیں تو ختم بھی کرسکتے ہیں: چیف جسٹس

Published September 24, 2024
Tags: Featured آئین بنانے والوں نے الیکشن کمیشن کو ادارہ بنایا چیف جسٹس ریمارکس عدالت آئین کی پابند ہے وہ چاہیں تو ختم بھی کرسکتے ہیں
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): چیف جسٹس نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ آئین بنانے والوں نے الیکشن کمیشن کو ادارہ بنایا اور وہ چاہیں تو ختم بھی کرسکتے ہیں۔سپریم کورٹ میں پنجاب میں الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس دوران سلمان اکرم راجا اور چیف جسٹس کے درمیان مکالمہ ہوا۔سماعت کے دوران وکیل سلمان اکرم راجا نے مؤقف اختیار کیا کہ لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر الیکشن کمیشن کو عملدرآمد کرنا چاہیے تھا، لاہورہائیکورٹ کے حکم پر کوئی فیصلہ دیے بغیر سپریم کورٹ معاملہ ختم نہیں کرسکتی۔

سلمان اکرم راجا کے دلائل پر چیف جسٹس نے کہا کہ کیا ہم عدالتی فیصلوں پر انحصار کریں یا آئین پر؟ عدالت آئین کی پابند ہے، مجھے سروکار نہیں کسی جج نے کیا فیصلہ دیا۔

چیف جسٹس نے سلمان اکرم سے سوال کیا کہ کیا آپ اپنی مرضی کے ججز ٹربیونلز کے لیے چاہتے ہیں؟ جب لاہورہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن میں مشاورت ہوچکی تو مزید کیا کرنا چاہیے؟ آپ چاہتےہیں ٹربیونلز کا معاملہ ختم ہی نا ہو۔

اس پرسلمان اکرم نے کہا کہ ہائیکورٹ کا حکم کالعدم یا برقرار رکھے بغیر یہ کیس ختم نہیں ہوگا، الیکشن کمیشن کے پاس اختیار نہیں کہ کون سا جج کون سا ٹربیونل کیس سنےگا، عدالتی فیصلوں کے بجائے صرف آئین پر عملدرآمد ہو تو ملک میں مسائل پیدا ہونگے۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ آئین بنانے والوں کی دانائی ہوتی ہے، آئین بہت پیچیدہ کتاب ہےجو صرف ایک داناشخص ہی سمجھ سکتا ہے، آئین بنانے والوں نے الیکشن کمیشن کو ادارہ بنایا، وہ چاہیں تو ختم بھی کرسکتے ہیں، فی الحال الیکشن کمیشن ایک آئینی ادارہ ہے، اگر ہائیکورٹ اگر الیکٹورل کام شروع کردے تو کیا ہوگا؟

بعد ازاں عدالت نے پنجاب میں الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا جو بعد میں سنایا جائے گا۔

TAGGED:Featuredآئین بنانے والوں نے الیکشن کمیشن کو ادارہ بنایاچیف جسٹس ریمارکسعدالت آئین کی پابند ہےوہ چاہیں تو ختم بھی کرسکتے ہیں
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ورلڈ 6 ریڈ اسنوکر: پاکستان کے اسجد اقبال بھارتی حریف کو شکست دیکر فائنل میں پہنچ گئے
Next Article 30 ستمبر سے 200 یونٹ تک کا ریلیف ختم اور فی یونٹ 7.12 روپے تک مزید بڑھ جائے گا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

کھیل

پی سی بی سربراہ کی تبدیلی کا امکان: ذکا اشرف آج آفس نہیں آئے

اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک): پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف سری لنکا سے وطن…

August 24, 2023
پاکستان

گورنر سندھ پر تنقید، ایم کیو ایم کا اپنے ایم این اے اقبال خان کو شوکاز نوٹس جاری

کراچی (ویب ڈیسک): ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی محمد اقبال خان کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔کراچی سے قومی…

March 18, 2025
انٹرٹینمنٹ

اداکارہ ثنا نے اپنے شوہر فخر علی سے خلع لے لی

لاہور (شوبز ڈیسک) : مشہور فلم اسٹار اداکارہ ثنا فخر نے اپنے شوہر فخر علی سے خلع لے لی۔اس سلسلے…

May 31, 2023
پاکستان

بجلی کی طلب میں واضح کمی کے باوجود لوڈشیڈنگ میں‌اضافہ

کراچی: بجلی کی طلب میں واضح کمی کے باوجود لوڈشیڈنگ کا آغاز کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق لیسکو نے 2 سے…

December 26, 2022
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?