Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: مخصوص نشستیں دوسری جماعتوں کو دینے کا پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > مخصوص نشستیں دوسری جماعتوں کو دینے کا پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل
پاکستان

مخصوص نشستیں دوسری جماعتوں کو دینے کا پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل

Published May 6, 2024
Tags: Featured عوامی امنگوں کے مطابق امور انجام دیے جائیں گے
Share
SHARE

(ویب ڈیسک ):سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق درخواست پر مخصوص نشستیں دوسری جماعتوں کو دینے کا پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا۔سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق درخواست پر سماعت سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے کی۔

وکیل فیصل صدیقی نے عدالت کو بتایا کہ پی ٹی آئی کے آزاد جیتے ہوئے اراکین اسمبلی نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار کی، جس پر جسٹس منصور علی شاہ نے استفسار کیا کہ کیا 7 امیدوار تاحال آزاد حیثیت میں قومی اسمبلی کا حصہ ہیں؟

جسٹس اطہر من اللّٰہ نے پوچھا کیا پی ٹی آئی ایک رجسٹرڈ سیاسی جماعت ہے؟ جس پر فیصل صدیقی نے بتایا کہ پی ٹی آئی ایک رجسٹرڈ سیاسی جماعت ہے۔

جسٹس محمد علی مظہر نے سوال کیا آزاد اراکین کو کتنے دن میں کسی جماعت میں شمولیت اختیار کرنا ہوتی ہے؟ جس پر وکیل فیصل صدیقی نے بتایا آزاد اراکین قومی اسمبلی کو 3 روز میں کسی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کرنا ہوتی ہے۔

سیاسی جماعت انتخابات میں حصہ لے کر پارلیمانی جماعت بن سکتی ہے: وکیل فیصل صدیقی
جسٹس اطہر من اللّٰہ نے استفسار کیا اگر کسی سیاسی جماعت کے پاس انتخابی نشان نہیں ہے تو کیا اس کے امیدوار نمائندگی کے حق سے محروم ہو جائیں گے؟ جس پر فیصل صدیقی کا جواب تھا کوئی سیاسی جماعت انتخابات میں حصہ لے کر پارلیمانی جماعت بن سکتی ہے، دوسری صورت یہ ہے کہ کوئی سیاسی جماعت انتخابات میں حصہ نہ لے اور آزاد جیتے ہوئے اراکین اس جماعت میں شمولیت اختیار کر لیں۔

جسٹس منصور علی شاہ نے پوچھا سیاسی جماعتوں کے درمیان مخصوص نشستوں کی تقسیم کس فارمولے کے تحت ہوتی ہے، سیاسی جماعت کیا اپنی جیتی ہوئی سیٹوں کے مطابق مخصوص نشستیں لےگی یا زیادہ بھی لے سکتی ہے؟

وکیل فیصل صدیقی کا کہنا تھا کوئی سیاسی جماعت اپنے تناسب سے زیادہ کسی صورت میں مخصوص نشستیں نہیں لے سکتی۔

وفاق اور خواتین ارکان اسمبلی کا بینچ پر اعتراض مسترد
مخصوص نشستوں پر نامزد خواتین ارکان اسمبلی کی جانب سے بینچ پر اعتراض اٹھایا گیا اور وکیل خواتین ارکان کا کہنا تھا یہ آئین کے آرٹیکل 51 کی تشریح کا مقدمہ ہے، پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کے تحت کیس 5 رکنی بینچ سن سکتا ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے بھی 3 رکنی بینچ پر اعتراض کر دیا گیا اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے کہا کہ اپیلیں لارجر بینچ ہی سن سکتا ہے۔

سپریم کورٹ نے بینچ پر اعتراض مسترد کر دیا اور جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ ابھی تو ابتدائی سماعت ہے، اگر اپیلیں قابل سماعت قرار پائیں تو کوئی بھی بینچ سن لے گا، اس اسٹیج پر تو 2 رکنی بینچ بھی سماعت کر سکتا ہے۔

قانون میں کہاں لکھا ہے کہ انتخاباتی نشان نہ ملنے پر وہ سیاسی جماعت الیکشن نہیں لڑ سکتی؟ جسٹس اطہر من اللہ
جسٹس اطہرمن اللہ کا کہنا تھا سیاسی جماعت کو جیتی ہوئی نشستوں کے تناسب سے مخصوص نشستیں مل سکتی ہیں جبکہ جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا تھا قانون میں کہاں لکھا ہےکہ بچی ہوئی نشتسیں انہی سیاسی جماعتوں میں تقسیم کی جائیں گی۔

جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ ہمیں پبلک مینڈیٹ کی حفاظت کرنی ہے، اصل مسئلہ پبلک مینڈیٹ کا ہے۔

جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا قانون میں کہاں لکھا ہے کہ انتخاباتی نشان نہ ملنے پر وہ سیاسی جماعت الیکشن نہیں لڑ سکتی؟

وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا یہی سوال لےکر الیکشن سے قبل میں عدالت گیا تھا۔

جسٹس اطہر من اللہ نے کہا ایک بات تو طے ہے جس جماعت کی جتنی نمائندگی ہے اتنی ہی مخصوص نشستیں ملیں گی جبکہ جسٹس منصور علی شاہ نے کہا یہ کیسے ممکن ہےکہ کسی کا مینڈیٹ کسی اور کو دے دیا جائے؟

جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے پہلی بار ایسا ہوا کہ ایک بڑی سیاسی جماعت کو انتخابی نشان سے محروم کر دیا گیا۔

آئین کی اسکیم ہی یہ ہے کہ مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: جسٹس منصور علی شاہ
سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے کیس کا ریکارڈ فوری طلب کر لیا جبکہ جسٹس منصور علی شاہ نے کہا اس کیس کو روزانہ کی بنیاد پر سن فیصلہ کرنا چاہتے ہیں، آئین کی اسکیم ہی یہ ہے کہ مینڈیٹ کا احترام کیا جائے۔

جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا تھا ہمارے لیے کوئی سیاسی جماعت متعلقہ نہیں، دیکھنا یہ ہےکہ عوام کے مینڈیٹ کی اس میں جھلک ہے یا نہیں۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا سنی اتحاد کونسل نے وفاق کو فریق ہی نہیں بنایا، جس پر جسٹس منصور علی شاہ نے کہا وفاق اگر پارٹی نہیں بھی تب بھی نوٹس کر رہے ہیں، اٹارنی جنرل کو بلائیں، حکام الیکشن کمیشن اور اٹارنی جنرل ساڑھے 11 بجے پیش ہوں۔

مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے کی معطلی صرف اضافی نشستوں کی حد تک ہوگی: عدالت
وقفے کے بعد دوبارہ سماعت شروع ہوئی تو اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ کسی امیدوار نے سیاسی جماعت جوائن نہیں کی تھی، جس پر جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کیا آزاد امیدواروں کی نشستیں دیگر جماعتوں کو بانٹی جا سکتی ہیں؟ جبکہ جسٹس اطہر من اللہ نے کہا اگر مزید کچھ نشستیں بچ جائیں ان کا کیا کرنا ہے۔

جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ایک سوال ہےکیا بانٹی گئی نشستیں دوبارہ بانٹی جا سکتی ہیں، دوسرا یہ کہ مخصوص نشستیں اس لیے بانٹی گئیں کہ ہاؤس پورا ہو، اس میں کہاں غلطی ہے۔

جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ پارلیمانی پارٹی تسلیم کرکے مخصوص نشستوں سے کیسے محروم رکھا گیا، آئین پاکستان کا آغاز بھی ایسےہی ہوتا ہےکہ عوامی امنگوں کے مطابق امور انجام دیے جائیں گے۔

سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں سے متعلق پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کر تے ہوئے کہا کہ اپیلیں سماعت کے لیے منظور کر رہے ہیں، فیصلے کی معطلی صرف اضافی نشستوں کی حد تک ہوگی، 3 جون سے کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہو گی۔

TAGGED:Featuredعوامی امنگوں کے مطابق امور انجام دیے جائیں گے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article پاکستان اور چین کا سی پیک منصوبوں پر تعاون بڑھانے کا عزم
Next Article خاتون نے گونگا بہرا بچہ نہر میں پھینک دیا، مگر مچھوں کے حملے سے بچہ ہلاک
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

جشن آزادی؛ کراچی میں میوزیکل کانسرٹ کی تقریب، شہریوں کیلیے ٹریفک پلان جاری

(ویب ڈیسک): کراچی:جشن آزادی اور معرکہ حق کی خوشی میں نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میوزیکل کانسرٹ کی تقریب کے انعقاد…

August 13, 2025
پاکستان

سندھ اسمبلی نے صوبے سےغیرقانونی تارکین وطن کو نکالنے کی تحریک التوا منظور کرلی

کراچی (ویب ڈیسک): سندھ اسمبلی میں تارکین وطن کو نکالنے کی تحریک التوا متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔سندھ اسمبلی…

September 3, 2024
پاکستان

جلاؤ گھیراؤ میں ایجنسیوں کے اہلکار ملوث ہونیکے ثبوت موجود ہیں؛PTI

اسلام آباد (ویب ڈیسک): پاکستان تحریک انصاف نے کور کمانڈرز کانفرنس کے اعلامیے پر ردعمل جاری کرتے ہوئے کہا ہےکہ…

May 16, 2023
صحت

آپ تھراپی کے ذریعے خود اعتمادی حاصل کرسکتے ہیں!

کراچی (ہیلتھ ڈیسک): اگر آپ اپنا مقصد حاصل کرنےمیں کسی بھی وجہ سے ناکام ہیں تو کیا اس کا قصوروار…

March 19, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?