Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کرنا چاہیے، قمر زمان قائرہ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کرنا چاہیے، قمر زمان قائرہ
پاکستان

چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کرنا چاہیے، قمر زمان قائرہ

Published May 11, 2024
Tags: Featured انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ انہیں ابھی تک بطور وزیرقانون کام کی ہدایت نہیں ملی یاد رہے کہ مارچ 2024 کے آخر میں یہ خبریں گردش کررہی تھیں
Share
SHARE

(ویب ڈیسک): پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمرالزمان کائرہ نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت کے کچھ لوگ چیف جسٹس کو توسیع دینا چاہتے ہیں، توسیع دینے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کرنا چاہیے۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق یہ بیان نیا نہیں ہے، اس سے قبل بھی کئی وفاقی وزرا یہ انکشاف کرچکے ہیں۔

3 مئی کو نجی ٹی وی کے ٹاک شو ’آج شاہزیب خانزاہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ایک وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا تھا کہ چیف جسٹس کی مدت ملازمت سے متعلق تجاویز گردش کر رہی ہیں جسے یکسر مسترد نہیں کروں گا، وزیر اعظم نے ججوں کی تعیناتی کے لیے آئینی ترمیم کی ہدایت کردی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ انہیں ابھی تک بطور وزیرقانون کام کی ہدایت نہیں ملی

تاہم اب ایک بار پھر یہ خبریں میڈیا پر گردش کرنے لگی ہیں، قمرالزمان کائرہ نے ڈان کے پروگرام ’دوسرا رخ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی طرف سے کچھ لوگوں کے چیف جسٹس کو توسیع دینے کے اشارے ہیں

انہوں نے مزید کہا کہ یہ پہلے سے ایک رائے تھی کہ سپریم کورٹ کے ججز کی عمر 68 اور ہائی کورٹس کے ججز کی عمر 65 سال کی جائے، چیف جسٹس کو توسیع دینے کا فیصلہ بڑا سوچ سمجھ کر کرنا چاہئے۔

قمرالزمان کائرہ نے مزید کہا کہ وکلا کے اندر سے کچھ لوگوں کا خیال یہ بھی ہے کہ ہائی کورٹ کے ججز کی عمر 65 سال کی جائے تاکہ سب کو برابر مواقع ملیں۔

تاہم انہوں نے کہا کہ اس پر کوئی سنجیدہ بحث شروع نہیں ہوئی نہ قانون سازی آئی ہے، چیف جسٹس کو توسیع دینے پر پیپلزپارٹی کی رائے دینا قبل از وقت ہوگا، یہ معاملہ ابھی ایجنڈے کا حصہ نہیں ہے۔’

یاد رہے کہ مارچ 2024 کے آخر میں یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ موجودہ چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی مدت ملازمت 3 سال کرنے پر غور کیا جارہا ہے تاہم وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے اِن میڈیا رپورٹس کو مسترد کردیا ہے۔

عطااللہ تارڑ نے کہا تھا کہ چیف جسٹس کے عہدے کی میعاد میں توسیع کی نہ تو کوئی تجویز زیر غور ہے اور نہ ہی ایسا کوئی دستاویز دیکھنے میں آیا ہے۔

TAGGED:Featuredانہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ انہیں ابھی تک بطور وزیرقانون کام کی ہدایت نہیں ملییاد رہے کہ مارچ 2024 کے آخر میں یہ خبریں گردش کررہی تھیں
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article آصف زرداری کو صدارتی استثنیٰ مل گیا، احتساب عدالت نے کارروائی روک دی
Next Article تحریک انصاف نے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کردیا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم آزاد کشمیر کا انتخاب؛ پی ٹی آئی دھڑوں میں تقسیم

مظفر آباد (ویب ڈیسک): وزیراعظم آزاد کشمیر کے انتخاب کے معاملے پر حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف 4 دھڑوں میں…

April 15, 2023
پاکستانتازہ ترین

غیر ملکیوں کی انخلا مہم پر سوالات کھڑے ہوگئے: افغانیوں کے چمن سے واپس کراچی پہنچنے کا انکشاف

کراچی (ویب ڈیسک): غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شہریوں کا انخلا جاری ہے اور ایسے میں کراچی سے…

November 10, 2023
پاکستان

لاہور میں نجی اسکول کی طالبہ پر دیگر طالبات کا تشدد، ویڈیو وائرل

لاہور کے علاقے ڈیفنس میں نجی اسکول کی طالبہ کو دیگر طالبات نے تشدد کا نشانہ بنا دیا۔ واقعے کی…

January 21, 2023
کھیل

پی سی بی نے ایشیا کپ نہ ہونے پر پلان بی پر غور شروع کردیا

لاہور(ویب ڈیسک ): ایشیا کپ کے نہ ہونے پر پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے پلان بی پر…

May 8, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?