Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: پی ٹی آئی کی حکومت میں ملک کی معیشت سے کھیل کھیلا گیا، وزیراعلیٰ سندھ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > پی ٹی آئی کی حکومت میں ملک کی معیشت سے کھیل کھیلا گیا، وزیراعلیٰ سندھ
پاکستان

پی ٹی آئی کی حکومت میں ملک کی معیشت سے کھیل کھیلا گیا، وزیراعلیٰ سندھ

Published October 2, 2024
Tags: Featured انہوں نے کہا کہ بلاول صاحب کا 2024 والا منشور وزیراعلیٰ سندھ نے شہر میں بجلی کے مسائل پر بات کرتے
Share
SHARE

(ویب ڈٰیسک): وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی گزشتہ وفاقی حکومت کے اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں ملک کی معیشت سے کھیل کھیلا گیا اور اس کو سنبھلنے میں دو سال لگے۔

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پریس کلب پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) کے لیے نئی جگہ نہیں ہے، یہاں سے محترمہ بینظیر بھٹو اور ذوالفقار علی بھٹو نے آمریت کے خلاف جدوجہد شروع کی تھی، اس وقت بھی ہماری قیادت میڈیا اور اس پریس کلب کو اس نظر سے دیکھتی ہے کہ یہ ریاست کا چوتھا ستون ہے۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا اور پریس کلبز پر بھاری ذمہ داری بھی عائد ہوتی ہے کہ وہ لوگوں تک حقائق پہنچائیں، پہلے صحافت کا معیار بلند ہوتا تھا، اب ہر موبائل والا صحافی ہے اور صحافت کے غلط استعمال سے نقصانات بہت ہوتے ہیں، اس وقت سب سے زیادہ نقصان صحافت کا ہی ہوا ہے۔

وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ میں نے پریس کلب سے وعدہ کیا ہے کہ نومبر کے پہلے ہفتے میں پھر آؤں گا اور پروگریس کے ساتھ حاضر ہوں گا، پریس کلب کے اراکین کے مسائل کے حل کے لیے وعدہ کیا ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں ملک کی معیشت سے کھیل کھیلا گیا، اس ملک کو سنبھلنے میں دو سال لگے ہیں، آج کل جوڈیشل ریفارمز کی بات چل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول صاحب کا 2024 والا منشور پڑھ لیں اس میں بھی آئینی عدالتیں شامل ہیں، پہلے یہ بات 2008 میں کی گئی تھی جبکہ ابھی کہا جا رہا ہے کہ عدالتیں کسی ایک شخص کے لیے بنائی جا رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نیشنل فنانس کمیشن سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، اس کے بارے میں آئین میں لکھا ہوا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے شہر میں بجلی کے مسائل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میں دوبارہ وزیر اعظم سے بات کروں گا کہ کے-الیکٹرک کے بورڈ میں حکومت سندھ کی نمائندگی ہو۔

TAGGED:Featuredانہوں نے کہا کہ بلاول صاحب کا 2024 والا منشوروزیراعلیٰ سندھ نے شہر میں بجلی کے مسائل پر بات کرتے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ثاقب نثار کی آڈیو آج بھی میرے پاس ہے، نواز کو نکالنا اور عمران کو لانا ہے: نواز شریف
Next Article آئینی ترامیم نہ ہونے کی صورت میں پیدا ہونے والےحالات پھر شاید کسی کے کنٹرول میں نہ رہیں، بلاول
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

انٹرٹینمنٹ

سلمان خان کو ڈیٹ کرنے سے متعلق افواہوں پر پوجا ہیگڑے برہم

ممبئی (شوبز ڈیسک): بالی وڈ کے بھائی جان سلمان خان جو ماضی میں اپنی گرل فرینڈز کی وجہ سے ہمیشہ…

April 15, 2023
پاکستان

نصراللہ گڈانی کے قتل کا مقدمہ تاحال درج نہ ہو سکا، مختلف شہروں میں احتجاج

میرپور ماتھیلو (ویب ڈیسک): میرپور ماتھیلو میں حملے میں جاں بحق صحافی نصراللہ گڈانی کے قتل کا مقدمہ اب تک…

May 26, 2024
انٹرٹینمنٹ

سلمان خان ٹائیگر 3 کی شوٹنگ کے دوران بائیاں کندھا زخمی

ممبئی (شوبز ڈیسک): بالی ووڈ اسٹار سلمان خان اپنی آنے والی فلم ٹائیگر 3 کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے۔بھارتی…

May 19, 2023
کھیل

فاسٹ بولر شاہنواز دھانی انجری کے سبب PSLسے باہر

کراچی (اسپورٹس ڈیسک): پاکستان سُپر لیگ کی ٹیم ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے انجری کے سبب ایونٹ…

February 15, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?