Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: الیکشن کمیشن ناکام رہا؛اسد عمر، میئر ہمارا بنے گا؛ حافظ نعیم
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > الیکشن کمیشن ناکام رہا؛اسد عمر، میئر ہمارا بنے گا؛ حافظ نعیم
پاکستان

الیکشن کمیشن ناکام رہا؛اسد عمر، میئر ہمارا بنے گا؛ حافظ نعیم

Published January 20, 2023
Tags: Featured اسد عمر پوسٹ پول دھاندلی کے ریکارڈ قائم حافظ نعیم قبول نہیں کراچی اور حیدرآباد کے بلدیاتی انتخابات نمبر ون پارٹی
Share
SHARE

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ہم نمبر ون پارٹی ہیں کوئی اس کو عزت کے ساتھ قبول کرے یا نہ کرے ہم نمبر ون ہیں۔ رہنما تحریک انصاف اسد عمر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کراچی اور حیدرآباد کے بلدیاتی انتخابات کو کسی صورت قبول نہیں کرے گی۔

کراچی میں جماعت اسلامی کے مرکز پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ میئر تو ہمارا ہی بنے گا۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ کوئی یہ سمجھتا ہے کہ ہمارے نمبر کم کرکے ، اور یہ تاثر دے کہ ہم بادشاہ سلامت ہیں اور آپ ایک گھٹیا سے رعایا ہیں ، آپ کو ہم عطا اس لیے کریں گے کہ آپ دربار سے منسلک ہوجائیں ، ایسا بالکل نہیں چلےگا۔

امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ ہم نے پیپلز پارٹی سے ڈبل ووٹ لیے اس لیے میئر کراچی تو ہمارا ہی بنے گا۔ ہم اپنی جیتی ہوئی نشستوں کا معاملہ حل کروانا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا سندھ حکومت اور ڈی آر او اور آر او کے ذریعے پوسٹ پول دھاندلی کے ریکارڈ قائم ہو رہے ہیں ، تمام تر عملے کو بار بار ہدایات جاری ہو رہی ہیں ، لیکن پریذائیڈنگ افسر اپنے ماتحت عملے کے کہنے پر بھی فارم 11 اور 12 دینے کو تیار نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے نتائج کے ساتھ کھلواڑ کیا گیا ، پیپلز پارٹی کے تمام ووٹ بعد میں ڈالے گئے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا ہم کسی صورت میں موجودہ بلدیاتی انتخابات کے نتائج کو قبول نہیں کرتے ہیں ، ہم الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ آپ لوگ اپنے عہدوں سے مستعفی ہوجائیں۔ اس الیکشن کو کالعدم قرار دیا جانا چاہیے۔

اسد عمر کا کہنا تھا ہم چاہتے ہیں کہ کراچی کے بلدیاتی انتخابات دوبارہ کرائے جائیں۔ کراچی کے خلاف گھناؤنا کھیل کھیلا جارہا ہے۔ کراچی کو دیوار سے لگایا جارہا ہے۔ کراچی کا حق چھیننے والی پارٹی پیپلز پارٹی کو کیا کراچی ووٹ دے سکتا ہے۔ انہیں تو جلسہ کرنے کے لیے بھی باہر سے لوگ لانے پڑتے ہیں۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن مکمل طور پر ناکام رہا ہے کراچی کے اندر صاف و شفاف انتخابات کرانے میں۔ الیکشن کمیشن کو ایک نیا الیکشن کرانا چاہیے۔

رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ کراچی میں پی ٹی آئی کا مینڈیٹ زبردستی چرایا گیا ، جائز احتجاج کرنے والوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ جماعت اسلامی کی نشستیں بھی چھینی گئیں۔

TAGGED:Featuredاسد عمرپوسٹ پول دھاندلی کے ریکارڈ قائمحافظ نعیمقبول نہیںکراچی اور حیدرآباد کے بلدیاتی انتخاباتنمبر ون پارٹی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article بورڈ تبدیل،معاہدہ ختم،غیرملکی کوچز کےپاکستان نہ آنے کی وجہ
Next Article برطانوی وزیراعظم کی بغیر سیٹ بیلٹ گاڑی چلانے پر پولیس کی تفتیش
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

ہم کچھ کرتے نہیں تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ بس پتھر پھینکے جاؤ: چیف جسٹس

(ویب ڈیسک): اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کیس کی سماعت میں ریمارکس دیے کہ غلط خبر…

May 13, 2024
پاکستانتازہ ترین

جلد الیکشن ہوتے نظر نہیں آرہے؛ چوہدری شجاعت

لاہور: مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت نے کہا ہے کہ مجھے عام انتخابات جلد نظر نہیں آرہے جب…

December 19, 2022
سائنس و ٹیکنالوجی

یورپی یونین کا ٹک ٹاک کے خلاف کارروائی کا انتباہ

(ویب ڈیسک ):امریکا کے بعد یورپی یونین نے بھی ٹک ٹاک کے خلاف کارروائی کا انتباہ کیا ہے۔مگر یورپ میں…

April 23, 2024
پاکستانتازہ ترین

پی ایس او سے پی آئی اے کو تیل کی فراہمی کا معاہدے طے، جہاز اڑنا شروع

کراچی (ویب ڈیسک): قومی ائیر لائن پی آئی اے کو گزشتہ روز سے رکے ہوئے ایندھن کی فراہمی شروع کردی…

October 17, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?