Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: انتخابی نتائج قبول نہیں،غیرجانبدارانہ انتخابات کرائے جائیں،اسٹیبلشمنٹ دور رہے: فضل الرحمان کا مطالبہ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > انتخابی نتائج قبول نہیں،غیرجانبدارانہ انتخابات کرائے جائیں،اسٹیبلشمنٹ دور رہے: فضل الرحمان کا مطالبہ
پاکستان

انتخابی نتائج قبول نہیں،غیرجانبدارانہ انتخابات کرائے جائیں،اسٹیبلشمنٹ دور رہے: فضل الرحمان کا مطالبہ

Published June 30, 2024
Tags: Featured اسٹیبلشمنٹ اور خفیہ ادارے انتخابات سے دور رہیں جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان چین کا اعتماد سرمایہ کاری کاری کیلئے بحال نہیں کوئی مداخلت نہ کریں
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اور خفیہ ادارے انتخابات سے دور رہیں، کوئی مداخلت نہ کریں جبکہ ہم بصد احترام سمجھتے ہیں پاکستان تحریک انصاف کی قیادت میں یکسوئی کی کمی ہے، پی ٹی آئی قائد کی طرف سے وفود بات تو کرتے ہیں مگر ابھی تک کوئی مذاکراتی کمیٹی تشکیل نہیں دی گئی۔جمعیت علمائے اسلام کی مرکزی مجلس شوریٰ کا 2 روزہ اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔شوریٰ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہناتھاکہ انتخابی نتائج کسی قیمت پر ہمیں قبول نہیں، انتخابات میں اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت کے خلاف اپنی تحریک کو آگے بڑھائیں گے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ غیرجانبدارانہ انتخابات منعقد کیے جائیں جس سے اسٹیبلشمنٹ دور رہے۔

ان کا کہنا تھاکہ مجلس شوریٰ نے سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطے کو سیاسی عمل قرار دیا، حکومت میں اتنا خم نہیں ہے کہ وہ ہماری شکایات کا ازالہ کرسکے، معاملہ بڑا سنجیدہ ہے، یہ مسئلہ کسی ایک سیاسی جماعت کو منانے کا نہیں بلکہ ایک مستقل مسئلہ ہے۔

پی ٹی آئی سے اتحاد پر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی کے وفود نے بھی رابطے کیے ہیں، مجلس شوریٰ نے اس کا بھی جائزہ لیا، پی ٹی آئی کو مذاکرات میں خوش آمدید کہتے ہیں، پی ٹی آئی پر واضح کردیا تھا مناسب ماحول کا قیام ضروری ہے، ہم نے جن مثبت رویوں کا آغاز کیا ہم قائم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم بصد احترام سمجھتے ہیں پی ٹی آئی قیادت میں یکسوئی کی کمی ہے، پی ٹی آئی قائد کی طرف سے وفود بات تو کرتے ہیں مگر ابھی تک کوئی مذاکراتی کمیٹی تشکیل نہیں دی گئی، سنی اتحاد کونسل کے سربراہ کے بیانات جے یو آئی کے ساتھ نہ چلنے کی بات کررہے ہیں، پی ٹی آئی اورسنی اتحاد کونسل ابہام کو دور کریں، ہم مشترکہ اہداف اور مذاکرات سے انکار نہیں کرتے۔

ان کا کہنا ہے کہ فوج سمیت تمام اداروں کو اپنی اپنی حدود میں جانا چاہیے، سیاست میں مداخلت آئینی خلاف ورزی ہے۔

آپریشن عزم استحکام سے متعلق سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھاکہ عزم استحکام آپریشن پر بھی ان اداروں میں یکسوئی نہیں پائی جارہی ہے، آج تک جتنے بھی آپریشنز ہوئے پھر دہشت گردی 10 گنا کیوں بڑھ گئی ہے، مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آپریشن کی وضاحت کرتے ہیں عوام کس پر اعتبار کریں؟ سابق فاٹا کو ضم کرتے ہوئے 100 ارب روپے دینے کا کہا گیا مگر عمل کیا ہوا؟ ہمیں ریاستی اداروں کیخلاف زبان نہ کھولنے کا کہا جاتا ہے مگر ادارے عوام کا احساس کب کریں گے؟

ان کا مزید کہنا تھاکہ ان آپریشنز میں جوعوام کےنقصانات ہوئے آج تک ان کامعاوضہ نہیں دیا گیا، سات سال ہوگئے فاٹا کو ایک سال بھی 100 ارب نہیں دیے گئے۔

ان کا کہنا ہے کہ شوریٰ نے کسی باضابطہ اتحاد میں جانے کا انتظار کیے بغیر اپنے پلیٹ فارم سے جدوجہد کا فیصلہ کیا ہے، اگرسیاسی جماعتوں کے درمیان باہمی تعاون کا ماحول پیدا ہوتو ہم اسے قابل عمل بنائیں گے۔

افغانستان سے متعلق وزیر دفاع کے بیان پر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ آج کہا جارہا ہے افغانستان میں کارروائی کریں گے، پاکستان کے اندر دہشتگردی روکنے میں ناکامی پر پردہ ڈالنے کیلئے افغانستان پرحملہ کرنا چاہتے ہو؟ کیا آپ دہشت گردوں کے سامنے بے بس ہیں؟

انہوں نے کہا کہ بہت سے ایسے سوالات ہیں جو اٹھا کر ریاست کیلئے مشکلات پیدا نہیں کرنا چاہتے، اگر کسی کا مفاد ہے تو وہ غیرملکی مفادات کا ہے، امریکیوں کو اڈے دے کر 20 سال آپ بمباری نہیں کراتے رہے، امریکا کی نظرمیں تو امارت اسلامیہ اورحماس بھی دہشت گرد ہے۔

سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھاکہ چین کے ساتھ تعلقات کا دوام چاہتے ہیں، ابھی تک چین کا اعتماد سرمایہ کاری کاری کیلئے بحال نہیں ہوسکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی ایوان نمائندگان نے 8 فروری کے الیکشن کو مشکوک قرار دیا ہے، جے یو آئی کی رائے ہے امریکا پاکستان کے معاملات سے دور رہے، یہ بھی بتایا جائے کہ کیا یہ پاکستان کی سفارتی ناکامی نہیں ہے؟ ریاست کو بھی اپنے رویوں پر غور کرنا ہوگا۔

TAGGED:Featuredاسٹیبلشمنٹ اور خفیہ ادارے انتخابات سے دور رہیںجے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمانچین کا اعتماد سرمایہ کاری کاری کیلئے بحال نہیںکوئی مداخلت نہ کریں
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article جنونیت کی انتہا: سرگودھامیں معمولی تلخ کلامی پر پڑوسی کی 6 بھینسوں کو آگ لگادی
Next Article آڈیولیکس کیس: غلط بیانی پر چیئرمین پی ٹی اے اور ممبران کو توہین عدالت کا نوٹس جاری
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

کینساس میں فتح کی پریڈ میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، 21 زخمی

(ویب ڈیسک): امریکی ریاست میسوری کے شہر کینساس میں سپر باؤل فتح پریڈ کے اختتام پر فائرنگ کے نتیجے میں…

February 15, 2024
انٹرٹینمنٹ

شاہ رخ خان نےاپنی 59 ویں سالگرہ گھر سے باہر مختلف انداز سے منائی

ممبئی (شوبز ڈیسک): بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی سالگرہ ہر سال بڑے جوش و خروش کے ساتھ…

November 3, 2024
پاکستان

عمران خان کی ویڈیولنک حاضری، 2 مقدمات میں ضمانت میں توسیع

لاہور(ویب ڈیسک): چیئرمین تحریک انصاف کی 2 مقدمات میں ضمانت میں توسیع کے کیس میں عدالت نے ویڈیو لنک کے…

April 13, 2023
پاکستانکاروبار

5 آئی پی پیز بجلی خریداری کے معاہدے ختم کرنے پر تیار، مستقبل کی ادائیگیاں نہیں کی جائیں گی

(ویب ڈیسک): اسلام آباد: 1994 اور 2002 کی پاور پالیسیز کے تحت وجود میں آنے والے 5 آئی پی پیز…

October 6, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?