Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: امریکا میں خنزیر کے گردے کی انسانی جسم میں پیوند کاری کا تجربہ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > صحت > امریکا میں خنزیر کے گردے کی انسانی جسم میں پیوند کاری کا تجربہ
صحت

امریکا میں خنزیر کے گردے کی انسانی جسم میں پیوند کاری کا تجربہ

Published August 17, 2023
Tags: Featured خنزیر کے گردے کو انسانی جسم میں عارضی طور پر ٹرانسپلانٹ کیا ماضی میں پیوندکاری کی کوششیں ناکام رہی
Share
SHARE

واشنگٹن (ہیلتھ ڈیسک): امریکا کے سرجنز نے پہلی بار ذہنی طور پر مردہ قرار دیے گئے شخص میں خنزیر کے گردے کی پیوندکاری کا تجربہ کیا ہے جو انسانی جسم میں ایک ماہ کے زائد عرصے تک معمول کے مطابق کام کررہا ہے۔واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق نیویارک یونیورسٹی لینگون ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کے سرجنز نے اس تجربے کو بڑی پیشرفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگرچہ یہ شخص ذہنی طور پر مردہ ہے لیکن پہلی بار کسی انسان میں خنزیر کا گردہ معمول کے مطابق کام کررہا ہے۔

امریکا کے سرجنز نے موریس ملر نامی 57 سالہ شخص کے جسم میں گردے کی پیوندکاری کا تجربہ کیا جسے ڈاکٹرز نے ذہنی طور پر مردہ قرار دیا تھا، موریس کے خاندان نے ان کا جسم سائنسی تجربے کے لیے عطیہ کردیا تھا۔

موریس کو ذہنی طور پر مردہ قرار دینے کے پیچھے کیا وجوہات اور طبی رپورٹ کے حوالے سے تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں البتہ ڈاکٹرز نے انہیں ذہنی طور پر مردہ قرار دیا ہے۔تاہم یہ شخص وینٹی لیٹر کی مدد سے اب بھی سانس لے رہا ہے۔

یونیورسٹی لینگون ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر رابرٹ مونٹگمری نے بتایا کہ خنزیر کے گردے کو جینیاتی طور پر تبدیل کیا گیا ہے جو انسان میں ایک ماہ تک معمول کے مطابق کام کررہا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ’اس تجربے کے نتائج کو مستقبل میں زندہ مریضوں کے مطالعے کے لیے فائدہ مند ثابت ہوں گے، اس تجربے میں استعمال ہونے والے خنزیر کے گردے کو جینیاتی طور پر تبدیل کیا گیا تھا تاکہ اُس جین کو خارج کیا جاسکے جو بائیو مالیکیول پیدا کرتا ہے۔

خنزیر کے گردے سے خارج شدہ جین سے پیدا ہونے والے بائیو مالیکیول انسانوں کے لیے نقصان دہ ہوتے ہیں۔

سائنسدانوں کو امید ہے کہ کراس اسپیسز ٹرانسپلانٹس (cross-species transplants) بہت سے لوگوں کے لیے مددگار ثابت ہوسکتی ہے جو انسانی اعضا کی پیوندکاری کے لیے انتظار میں ہیں۔

Researchers have reached a new milestone in the future of organ transplantation: a modified pig kidney transplanted into a human has been successfully functioning for 32 consecutive days.

Learn more about Dr. Robert Montgomery’s research: https://t.co/x8iQ2I4LTH pic.twitter.com/TCmCUf2msL

— NYU Langone Health (@nyulangone) August 16, 2023

محققین کا کہنا ہے کہ وہ اس تجربے کی مزید ایک ماہ تک نگرانی کرتے رہیں گے۔سرجری ریسرچ کے مرکزی مصنف جیمی ای لوک کہتے ہیں کہ یہ تاریخ میں پہلی بار ہے کہ جینیاتی طور پر تبدیل شدہ خنزیر کا گردہ انسانی جسم میں معمول کے مطابق کام کررہا ہے۔

یو این او ایس کے چیف میڈیکل افسر ڈیوڈ کلاسن نے بتایا کہ یہ زندہ مریضوں میں کلینیکل ٹرائلز میں ایک اہم قدم ہے کیونکہ یہ کسی نارمل انسان کو طویل مدت تک زندہ رکھنے کے حوالےسے اہم ثابت ہوسکتا ہے۔

سائنسدانوں کو امید ہے کہ مستقبل میں انسانوں کی جان بچانے کے لیے جانوروں کے اعضا استعمال ہوسکیں گے، سائنسی تحقیق کے لیے عطیہ کی گئی لاشیں تحقیق اور تجربات میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

مرنے والے شخص کی بہن میری ملر نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ’مجھے لگتا ہے کہ میرا بھائی بھی یہی چاہتا تھا، میرے بھائی کا نام میڈیکل کتابوں میں شامل ہوگا اور وہ ہمیشہ زندہ رہے گا‘۔

واضح رہے کہ 2022 میں یونیورسٹی آف میری لینڈ کے سرجنز نے 57 سالہ بیمار شخص میں جینیاتی طور پر تبدیل شدہ خنزیر کے دل کا ٹرانسپلانٹ کیا تھا تاہم اس شخص کی 2 ماہ بعد موت واقع ہوگئی تھی۔

محققین کا کہنا ہے کہ خنزیر میں ایک ہزار پروٹین ہوتے ہیں جو انسانوں میں نہیں ہوتے، اور یہ دیکھنے میں 10 سے 14 دن لگ سکتے ہیں کہ کسی شخص کا مدافعتی نظام ان پر کیسے رد عمل ظاہر کرتا ہے۔

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ امریکا میں اس وقت 1لاکھ 3 ہزار سے زائد لوگوں کو اعضاء کی پیوند کاری کے منتظر ہیں، جن میں سے 88 ہزار مریضوں کو گردوں کی پیوندکاری کے انتظار میں ہیں اور امریکا میں ہر سال ہزاروں مریض انسانی اعضاء کی پیوندکاری کے لیے انتظار میں مرجاتے ہیں۔

حالیہ برسوں میں سائنسدان بندروں سے توجہ ہٹا کر خنزیر پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے جینز میں تبدیلیاں لائے۔ستمبر 2021 میں نیویارک کے محققین نے خنزیر کے گردے کو ایک مردہ انسانی جسم میں عارضی طور پر ٹرانسپلانٹ کیا اور اسے کام کرتے ہوئے دیکھا۔

ماضی میں اس طرح کی پیوندکاری کی کوششیں اس لیے بھی ناکام رہی کیونکہ مریضوں کے جسم نے جانوروں کے اعضا کو قبول کرنے سے انکار کردیا تھا۔ان میں سب سے زیادہ مشہور 1984 کا کیس ہے جس میں بے بی فائی میں ببون کے دل کی پیوندکاری ہوئی اور جس کے 21 دن بعد اس کا انتقال ہوا۔

TAGGED:Featuredخنزیر کے گردے کو انسانی جسم میں عارضی طور پر ٹرانسپلانٹ کیاماضی میں پیوندکاری کی کوششیں ناکام رہی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article بھارت: بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے تباہی، 81 افراد جاں بحق، کئی لاپتا
Next Article سال 2023 کے دوران مجموعی قرضوں، واجبات میں 29 فیصد اضافہ
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

سائنس و ٹیکنالوجی

یوٹیوب میں 2 نئے اے آئی ٹولز متعارف کرانے کا اعلان، افراد، آوازوں اور موسیقی شناخت ہوسکے گی

کراچی (ٹیک‌ڈیسک): یوٹیوب نے نئے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹولز متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ان ٹولز کا…

September 11, 2024
سائنس و ٹیکنالوجی

14 اکتوبررات 11 بجے سورج گرہن’رِنگ آف فائر‘ ہوگا، ایشیا میں نہیں دیکھا جاسکے گا

کراچی (ٹیک ڈیسک): رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن 14 اکتوبر کو ہوگا۔ماہرین فلکیات کے مطابق اس سورج…

October 10, 2023
پاکستان

پاکستان اور چین کے درمیان ایم ایل ون، گوادربندرگاہ اور زراعت میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

(ویب ڈیسک): بیجنگ: پاکستان اور چین کے وزرائے خارجہ نے چین میں مشترکہ پریس کانفرنس کی ہے۔پریس کانفرنس میں چینی…

May 16, 2024
کھیل

پی ایس ایل:کراچی کنگز نےلاہور قلندرز کو 3 وکٹ سے شکست دے دی

(ویب ڈیسک ):ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے 26 ویں میچ میں کراچی کنگز نےلاہور…

March 10, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?