اڑیسہ – بھارت (ویب ڈیسک): بھارت میں انتہائی نایاب نسل کے بلیک ٹائیگر کی موجودگی نے سب کو حیران کر دیا۔نایاب نسل کے بلیک ٹائیگر کو بھارتی ریاست اڑیسہ کے سمیلی پال نیشنل پارک میں دیکھا گیا، اس حوالے سے انڈین فاریسٹ آفیسر پروین کاسوان کی جانب سے سوشل میڈیا پر نایاب نسل کے بلیک ٹائیگر کی تصویر بھی جاری کی گئی ہے۔
The black tigers of #India. Do you know there are pseudo- melanistic tigers found in Simlipal. They are such due to genetic mutation & highly rare. Such beautiful creature. pic.twitter.com/X1TEw8r1cD
— Parveen Kaswan, IFS (@ParveenKaswan) December 22, 2023
فاریسٹ آفیسر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس نسل کو سیوڈو میلانسٹک کہتے ہیں اور جینیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے اس کے جسم پر کالی رنگ کی دھاریاں ہوتی ہیں جو اسے رائل بنگال ٹائیگر سے منفرد بناتی ہیں۔
فارسٹ آفیسر کی جانب سے اس حوالے سے مزید بتایا گیا کہ1993 کے بعد سمیلی پال میں پہلی بار بلیک ٹائیگر کو دیکھا گیا ہے، اُس وقت مادہ بلیک ٹائیگر کو ایک گاؤں کے مکین نے اپنی حفاظت کی خاطر مار دیا تھا۔