Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ملکی تاریخ کی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کا آغاز آج سے ہوگا
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > ملکی تاریخ کی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کا آغاز آج سے ہوگا
پاکستان

ملکی تاریخ کی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کا آغاز آج سے ہوگا

Published March 1, 2023
Tags: Featured پہلی ڈیجیٹل مردم شماری سافٹ ویئر کے ذریعے مقررہ وقت سے پہلے
Share
SHARE

کراچی (ویب ڈیسک): ملکی تاریخ کی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کا آغاز آج (بدھ) سے ہوگا، 10 سال کے مقررہ وقت سے پہلے شروع ہونے والی خانہ و مردم شماری ایک ماہ تک جاری رہے گی۔ڈیجیٹل مردم شماری کے تحت ہر اسٹرکچر کی جیو ٹیگنگ ہوگی، خانہ و مردم شماری کا تمام ریکارڈ اور اندراج روزانہ کی بنیاد پر خودکار نظام کے زریعے محفوظ کیا جائے گا، گھر گھر آنے والے شمار کنندگان اپنے ٹیبلٹس میں سافٹ ویئر کے ذریعے سوالات کے جوابات کا اندراج کریں گے، سندھ کے 30 اضلاع میں 43 ہزار 838 سینسز بلاکس بنائے گئے ہیں جن میں کراچی کے 10 ہزار 700 سے زائد بلاک بھی شامل ہیں۔

ہر شماریاتی بلاک 250 سے 300 گھروں پر مشتمل ہے، ٹیبلٹ کے ذریعے شمار کنندگان تقریباً 25 سوالات کے جوابات کا اندراج کریں گے، پہلی مرتبہ خانہ و مردم شماری میں خصوصی افراد کی معذوری کی اقسام اور خواجہ سرائوں کے بارے میں معلومات کے ساتھ آمدنی سے متعلق بھی معلومات جمع کی جائیں گی۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق سندھ میں 28 ہزار 706 شمار کنندگان کو ڈیجیٹل مردم شماری کی تربیت دی گئی ہے۔ پاکستان کی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کے دوران آنے والے شمار کنندگان شہریوں سے کسی قسم کی دستاویز کا تقاضہ نہیں کریں گے، جن غیر قانونی مقیم تارکین وطن یا غیر ملکیوں کے پاس شناختی دستاویز نہیں ہوں گی ان کو الگ شمار کیا جائے گا۔

انٹرنیٹ کی عدم دستیابی یا پھر کنیکٹیوٹی میں مشکلات سے خانہ و مردم شماری میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی، شمار کنندگان شہریوں کی معلومات کو اپنے ٹیبلٹ میں میں محفوظ کریں گے اور انٹرنیٹ کی سہولت میسر آتے ہی وہ ڈیٹا مرکزی سافٹ ویئر میں درج ہوجائے گا۔

مردم شماری کے دوران سیکیورٹی پر پولیس مامور ہوگی، رینجرز کا تعاون بھی حاصل ہے۔

پہلی ڈیجیٹل خانہ و مردم شماری کو شفاف بنانے اور شمارکنندگان کی تصدیق کے لیے بھی وفاقی ادارہ شماریات نے نظام مرتب کیا ہے، شمار کنندگان کی تصدیق وفاقی ادارہ شماریات کے آن لائن ریکارڈ سے بھی کی جاسکے گی۔

ادارہ شماریات کے مطابق مردم شماری کے لیے مرتب کیے گئے سوالنامے سے شہریوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے، معلومات کسی طور پر بھی شہریوں کے خلاف استعمال ہوگی نہ ہی کوئی ایسے سوالات پوچھے جائیں گے جس سے ان کی ذاتی و کاروباری زندگی پر اثرات مرتب ہوں۔

حکام نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ کسی منفی پروپیگنڈے اور ابہام کا شکار نہ ہوں اور مردم شماری کے لیے آنے والے عملے کے ساتھ قومی جذبے اور فریضے کے طور پر تعاون کریں تاکہ ہر سر اور گھر کو شمار کرکے درست ڈیٹا کی بنیاد پر بہتر منصوبہ بندی کے ساتھ مستحکم پاکستان کی بنیاد رکھی جاسکے۔

TAGGED:Featuredپہلی ڈیجیٹل مردم شماریسافٹ ویئر کے ذریعےمقررہ وقت سے پہلے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article عالیہ بھٹ کا ماں بننے کے بعد اسٹیج پر’ناچو ناچو‘گانےپررقص
Next Article پیٹرول کی قیمت: بڑھے 30 روپے، مگرکمی 5 روپے فی لیٹر کا اعلان
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

خیبرپختونخوا حکومت کا ریسکیو ہیلی کاپٹرکریش، 2 پائلٹ سمیت 5 افراد شہید

بونیر ( ویب ڈیسک): خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹرکریش کرگیا جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار 5 افراد…

August 15, 2025
پاکستان

مولانا فضل الرحمان بلا مقابلہ جے یوآئی کے امیر منتخب

(ویب ڈٰیسک): پشاور: مولانا فضل الرحمان پارٹی انتخابات میں اگلے 5 سال کیلئے بلا مقابلہ جمعیت علماء اسلام (جے یو…

September 29, 2024
دنیا

امریکی الیکشن، پاکستانی نژاد امریکی سعود انور چوتھی بار سینیٹر منتخب

(ویب ڈیسک ):امریکن پاکستانی سعود انور ریاست کنیکٹی کٹ کی سینیٹ کا مسلسل چوتھی بار رکن منتخب ہونے میں کامیاب…

November 7, 2024
پاکستان

ایوانِ صدر میں بڑوں کی بڑی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

(ویب ڈیسک ): ایوان صدر اسلام آباد میں گزشتہ روز بڑوں کی بڑی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ایوانِ…

October 8, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?