غزہ (ویب ڈیسک): غزہ میں جنگ مسلط کرنے کے اثرات اسرائیل کی معیشت پر پڑنے لگے۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل غزہ میں معصوم فلسطینوں کی نسل کشی پر اترا ہوا ہے جس کا اسرائیل کو بھاری نقصان اپنی معیشت پر اٹھانا پڑ رہا ہے۔
کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے اسرائیل کی کریڈٹ ریٹنگ کم کر دی ہے اور اسرائیل کی مقامی و غیر ملکی کرنسی کی کریڈٹ ریٹنگ اے ون سے کم کر کے اے ٹو کر دی گئی ہے۔
موڈیز کے مطابق اسرائیل کی کریڈٹ ریٹنگ آؤٹ لک کو منفی کر دیا گیا ہے، اس کے ساتھ ہی موڈیز نے یہ بھی کہا کہ جنگی صورتحال سے اسرائیل کی مالیاتی طاقت کمزور ہونے کا خطرہ بڑھا ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی فضائی حملے میں حزب اللہ کے رہنما سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے جواب میں حزب اللہ نے بھی اسرائیل میں 2 فوجی ٹھکانوں پر میزائل حملے کیے۔