Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: مریخ کی سطح کے نیچے موجود پانی سےزندگی کی دریافت کا امکان بڑھ گیا
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > سائنس و ٹیکنالوجی > مریخ کی سطح کے نیچے موجود پانی سےزندگی کی دریافت کا امکان بڑھ گیا
سائنس و ٹیکنالوجیویڈیوز

مریخ کی سطح کے نیچے موجود پانی سےزندگی کی دریافت کا امکان بڑھ گیا

Published August 13, 2024
Tags: Featured جھیلوں اور دریاؤں کے ساتھ سمندر بھی موجود سرخ سیارے پر زندگی کی موجودگی کا امکان مریخ کی سطح کے نیچے بہت زیادہ پانی موجود
Share
SHARE

نیویارک (ٹیک ڈیسک): مریخ کی سطح کے نیچے بہت زیادہ مقدار میں پانی موجود ہوسکتا ہے جس سے سرخ سیارے پر زندگی کی موجودگی کا امکان بڑھ جاتا ہے۔یہ بات ایک نئی تحقیق میں سامنے آئی۔سائنسدانوں کے خیال میں 3 ارب سال قبل مریخ کی سطح پر جھیلوں اور دریاؤں کے ساتھ ساتھ سمندر بھی موجود تھے جو بتدریج غائب ہوگئے۔ایسا مانا جاتا ہے کہ زیادہ تر پانی خلا میں غائب ہوگیا مگر تحقیق کے مطابق یہ مکمل کہانی نہیں اور پانی منرلز کے ساتھ ملکر سطح کے نیچے پہنچ گیا۔

جرنل پروسیڈونگز آف دی نیشنل اکیڈمی آف سائنسز میں شائع تحقیق میں شامل ماہرین نے بتایا کہ ان کے تخمینے کے مطابق مریخ کی سطح سے 11 سے 20 کلومیٹر نیچے بہت بڑی مقدار میں سیال پانی چٹانوں کے اندر پھنسا ہوسکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہمارے اندازے کے مطابق سیال پانی کی مقدار بہت زیادہ ہوسکتی ہے۔

اس تحقیق کے لیے انہوں نے مریخ پر موجود ناسا کے انسائیٹ لینڈر اور کشش ثقل کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی، جس سے عندیہ ملا کہ زلزلے کی لہروں کی رفتار سطح کے اندر گہرائی میں تبدیل ہو جاتی ہے۔

محققین نے بتایا کہ اگر انسائیٹ لینڈر کی لوکیشن کا ڈیٹا پورے سیارے کی نمائندگی کرتا ہے تو زیرسطح چٹانوں میں پھنسا پانی مریخ پر ایک سے 2 کلومیٹر گہرا سمندر بھرنے کے لیے کافی ثابت ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ زمین پر سطح کے نیچے موجود پانی سطح تک پہنچتا ہے اور ہم ایسی توقع مریخ کے لیے بھی کرسکتے ہیں، ایسا اس وقت ہوگا جب سرخ سیارے کی اوپری سطح آج کے مقابلے میں زیادہ گرم ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ مریخ پر پانی کی موجودگی زندگی کی موجودگی کو ثابت نہیں کرتی مگر پانی کو زندگی کے لیے اہم مانا جاتا ہے اور ہم جانتے ہیں کہ زمین کی گہرائی میں زندگی موجود ہے، اسی طرح مریخ کی سطح کے نیچے بھی کسی قسم کی زندگی موجود ہوسکتی ہے۔

TAGGED:Featuredجھیلوں اور دریاؤں کے ساتھ سمندر بھی موجودسرخ سیارے پر زندگی کی موجودگی کا امکانمریخ کی سطح کے نیچے بہت زیادہ پانی موجود
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article کوئٹہ میں لیاقت بازار کے قریب دھماکا، 5 افراد زخمی
Next Article سوشل میڈیا کے ذریعے تشدد پر اکسانے والوں کو معافی نہیں ہونی چاہیے: محسن نقوی کی برطانوی ہم منصب سے ملاقات
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

امریکہ کی کھل کراسرائیل کی حمایت،عرب ممالک کا جنگ بندی کا مطالبہ رد کردیا

عمان (ویب ڈیسک): اردن میں عرب ممالک کے وزرائے خارجہ کی گول میزکانفرنس میں شرکت کے دوران ایک بار پھر…

November 5, 2023
کاروبار

قطر سے ایل این جی کارگو پاکستان پہنچ گئے، گیس بحران ٹل گیا

لاہور (ویب ڈیسک) : قطر سے منگوائے گئے ایل این جی کارگو پاکستان پہنچ گئے۔سوئی سدرن ذرائع کےمطابق سمندری طوفان…

June 22, 2023
انٹرٹینمنٹ

ساحر لودھی سوشل میڈیاویڈیوزمیمز پر مہوش حیات کا کرارا جواب: تمسخر اڑانا ناانصافی ہے!

کراچی(شوبز ڈیسک): پاکستان شوبز کے مشہور میزبان اور اداکار ساحر لودھی ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن…

July 21, 2025
دنیا

فلسطینی شہر غزہ میں حماس کے دفاتر پر اسرائیلی فوج کا حملہ

غزہ (ویب ڈیسک): فلسطینی شہر غزہ پر اسرائیلی فوج نے حملہ کر دیا، شہر میں کئی دھماکے سنے گئے ہیں۔فلسطینی…

April 7, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?