Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: صدر مملکت نے جسٹس فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کی منظوری دیدی، نوٹیفکشین جاری
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > صدر مملکت نے جسٹس فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کی منظوری دیدی، نوٹیفکشین جاری
پاکستان

صدر مملکت نے جسٹس فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کی منظوری دیدی، نوٹیفکشین جاری

Published June 21, 2023
Tags: 17 ستمبر 2023 کو عہدے کا حلف لیں گے Featured تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا قاضی فائز عیسیٰ پاکستان کے 29 ویں چیف جسٹس ہوں گے
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): صدر مملکت عارف علوی نے سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کی منظوری دے دی۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال آئین کے آرٹیکل 179 کے تحت 16 ستمبر 2023 کو ریٹائر ہوں گے۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس سپریم کورٹ تعیناتی کا اطلاق17 ستمبر 2023 سے جسٹس عمرعطا بندیال کی ریٹائرمنٹ سے ہوگا۔صدر مملکت نے چیف جسٹس کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 175 اے 3 کے تحت کی ہے۔قاضی فائز عیسیٰ پاکستان کے 29 ویں چیف جسٹس ہوں گے. صدر مملکت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے17 ستمبر 2023 کو عہدے کا حلف لیں گے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان تعیناتی کردی

تعیناتی کا اطلاق 17ستمبر 2023ء سے جسٹس عمر عطا بندیال کی ریٹائرمنٹ سے ہوگا

— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) June 21, 2023

صدرمملکت نے 2 ماہ پہلے ہی جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے چیف جسٹس بننےکی منظوری دی ہے، قاضی فائز عیسیٰ پاکستان کے 29 ویں چیف جسٹس ہوں گے۔

موجودہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے 2 فروری 2022 کو چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا اور وہ 17 ستمبر 2023 کو ریٹائر ہوجائیں گے۔صدر پاکستان کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے چیف جسٹس کی تعیناتی کی خبر جاری کی گئی ہے۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کون ہیں؟
سپریم کورٹ آف پاکستان کی ویب سائٹ پر دستیاب معلومات کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 26 اکتوبر 1959 کو کوئٹہ میں پیدا ہوئے۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے والد قاضی محمد عیسیٰ تحریک پاکستان کے اہم رہنما تھے اور ان کے دادا قاضی جلال الدین سابقہ ریاست قلات کے وزیراعظم تھے۔

قاضی محمد عیسیٰ بلوچستان کے پہلے شخص تھے جنہوں نے لندن سے قانون کی ڈگری(بار ایٹ لاء) حاصل کی، انہوں نے وطن واپسی پر آل انڈیا مسلم لیگ کو بلوچستان میں منظم کرنے میں اہم کردار ادا کیا جس پر قائداعظم نے انہیں بلوچستان مسلم لیگ کا صدر مقرر کیا، وہ مسلم لیگ کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے بلوچستان سے واحد رکن بھی تھے۔

خود جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ابتدائی تعلیم کوئٹہ اور پھر کراچی سے حاصل کی جس کے بعد 1982 میں وہ قانون کی تعلیم حاصل کرنے لندن چلے گئے جہاں سے 1985 میں واپس آئے اور بلوچستان ہائی کورٹ کے وکیل کے طور پر کیریئر شروع کیا، سپریم کورٹ اور بلوچستان ہائی کورٹ سمیت ملک کی تمام ہائی کورٹس میں 27 سال پریکٹس کے بعد وہ 2007 میں بلوچستان ہائی کورٹ کے جج مقرر ہوئے۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 5 اگست 2009 کو بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مقرر ہوئے۔ 5 سمتبر 2014 کو انہوں نے سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے حلف اٹھایا، 25 اکتوبر 2024 ان کی ریٹائرمنٹ کی تاریخ ہے۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو بینکنگ، ماحولیات اور سول قوانین میں مہارت ہے، بطور جج تعیناتی سے قبل وہ انگریزی اخبارات میں آئین و قانون، تاریخ اور ماحولیات پر آرٹیکلز بھی لکھتے رہے ہیں۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس پاکستان تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔وفاقی وزارت قانون نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کا اطلاق 17 ستمبر 2023 سے ہوگا۔

TAGGED:17 ستمبر 2023 کو عہدے کا حلف لیں گےFeaturedتعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیاقاضی فائز عیسیٰ پاکستان کے 29 ویں چیف جسٹس ہوں گے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article شو میں سنیتا سے مذہب تبدیلی سے متعلق سوال پر نادرعلی پرسخت تنقید
Next Article فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کا کیس: قاضی فائز کے اعتراضات، لارجر بینچ ٹوٹ گیا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانتازہ ترین

اسحاق ڈارکی اماراتی2 ارب ڈالر رول اوور کیے جانے کی تصدیق

وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے اماراتی حکومت کیجانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں رکھوائے گئے 2 ارب ڈالر رول اوور…

January 20, 2023
تازہ تریندنیا

جنوبی کوریا – امریکی فوج کی مشترکہ مشقیں، جوہری ہتھیار بھی شامل

کراچی (ویب ڈیسک): جنوبی کوریا کے صدر یون سُک یول نے کہا ہے کہ اُن کا ملک امریکی فوج کے…

January 2, 2023
پاکستانکاروبار

بجلی بل خانہ جنگی کا باعث: ادائیگی پر جھگڑا، بڑا بھائی چھوٹے بھائی کے ہاتھوں قتل

فیصل آباد (ویب ڈیسک): فیصل آباد میں بجلی کے بل کی ادائیگی کے لیے پیسوں کے بندوبست پر ہونے والے…

October 10, 2023
پاکستان

ملک بھر میں عوام آٹےکے لیےٹھوکریں کھانے پر مجبور

کراچی (ویب مانیٹرنگ ڈیسک): کراچی سے پشاور تک ملک بھر میں آٹے کا رونا ہے اور عوام سستے آٹے کے…

January 10, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?