Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ناظم جوکھیو کی شہادت کا سبب: حکومت سندھ نے 4 ماہ کیلئے شکار پر عائد پابندی ہٹادی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > ناظم جوکھیو کی شہادت کا سبب: حکومت سندھ نے 4 ماہ کیلئے شکار پر عائد پابندی ہٹادی
پاکستانکاروبار

ناظم جوکھیو کی شہادت کا سبب: حکومت سندھ نے 4 ماہ کیلئے شکار پر عائد پابندی ہٹادی

Published November 1, 2024
Tags: 4 ماہ کے لیے شکار پر عائد پابندی ختم Featured سندھ کے محکمہ جنگلی حیات شکار کے سیزن کا آغاز منظور شدہ شاٹ گن کے ساتھ شکار
Share
SHARE

کراچی (ویب ڈیسک): حکومت سندھ کے محکمہ جنگلی حیات نے 4 ماہ کے لیے شکار پر عائد پابندی ختم کردی، جس کے بعد شکار کے سیزن کا آغاز 3 نومبر سے 28 فروری تک رہے گا تاہم منظور شدہ شاٹ گن کے ساتھ شکار کیا جا سکے گا اور تعین کردہ حدود کی پابندی کرتے ہوئے صرف ہفتے اور اتوار کو شکار کیاجا سکے گا۔محکمہ جنگلی حیات سندھ نے مجاز اتھارٹی کی اجازت سے صوبہ سندھ میں نان بریڈ سیزن(جب انڈوں اور بچوں کا سیزن نہ ہو) شکار کے آغاز کی اجازت دے دی ہے اور اس حوالے سے باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

سندھ میں شکار کے موسم کا آغاز 3 نومبر 2024 سے ہوگا جو 28 فروری 2025 کو غروب آفتاب کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا، اس دوران شکار صرف ہفتہ اور اتوار کو قوانین کے مطابق منظور شدہ شاٹ گن کے ذریعے کیا جا سکے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شکار کے لیے ممنوع قرار دیے گئےعلاقوں میں کیر تھر نیشنل پارک، تمام وائلڈ لائف سینکچوریز اور کنٹونمنٹ ایریاز کی حدود شامل ہیں۔

شکار کے سیزن میں قوانین کے مطابق وائلڈ لائف ایمرجنسی کا نفاذ عمل میں لایا گیا ہے اور محکمے کی ہدایات کے تحت اہلکاروں کو پابند بنایا گیا ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں گشت کرکے قوانین کے نفاذ کو یقینی بنائیں اور اس کے لیے پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد لی جا سکےگی۔

چیف کنزرویٹر سندھ وائلڈ لائف جاوید مہر کے مطابق اس عمل کی شفافیت اور کسی بھی خلاف ضابطہ رویے کی روک تھام کے لیے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں، مجسٹریٹ، لوکل کونسلز بشمول یونین کونسل، ٹاون کمیٹی، ضلع کونسل، میونسپل کارپوریشنز کو پہلی دفعہ یہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ بھی پرمٹ اور بیگ لمٹ کی پڑتال کرسکتے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شکار کے لیے پرمٹ کا حصول لازم ہوگا، شکاری مقرر کردہ تعداد یعنی ایک لائسنس پر 10 تیتر اور 15 مرغابیاں شکار کرسکیں گے۔

ڈپٹی کنزرویٹر سندھ وائلڈ لائف ممتاز سومرو کے مطابق مقامی افراد کے علاوہ غير ملکی مہمان بھی شکار کا پرمٹ 100 ڈالر فیس ادا کرکے حاصل کرسکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ جنگلی حیات سندھ کا عملہ جن میں فیلڈ آفیسرز انسپکٹرز اور واچرز اور دیگر عملہ قوانین کے نفاذ کے لیے معمول کی گشت پر رہیں گے۔

خیال رہے کہ نان بریڈنگ سیزن میں گیم برڈز کا شکار کرنا وائلڈ لائف مینجمیٹ کا بین الاقوامی تسلیم شدہ اصول ہے، پاکستان کےصوبہ سندھ میں معتدل موسمی حالات کے پیش نظر پرندوں کی 380 سے زائد اقسام بشمول دنیا بھر میں شکار کے حوالے سے پہچانے جاتے ہیں، ان میں بھورا تیتر، کالا تیتر، پٹ تیتر اور مختلف آبی پرندے پائے جاتے ہیں۔

پاکستان کا شمار دنيا کے ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں شکار کے قوانین عالمی اصولوں کے مطابق ہیں۔

TAGGED:4 ماہ کے لیے شکار پر عائد پابندی ختمFeaturedسندھ کے محکمہ جنگلی حیاتشکار کے سیزن کا آغازمنظور شدہ شاٹ گن کے ساتھ شکار
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article مستونگ؛ اسکول کے قریب بم دھماکہ، بچوں سمیت 5افراد جاں بحق
Next Article لاہور ایئرپورٹ :شارجہ جانیوالے مسافر سے 670 گرام ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

کھیل

پی ایس ایل8: کمنٹیٹرز اور پریزینٹرز کے ناموں کا اعلان ہوگیا

کراچی (اسپورٹس ڈیسک): پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل 8 کیلئے کمنٹیٹرز اور پریزینٹرز کے ناموں…

February 7, 2023
دنیا

شام میں تباہی اور تیسری عالمی جنگ کا آغاز ، کیا بابا وانگا کی پیش گوئی سچ ثابت ہونے جارہی ہے؟

بلغاریہ (ویب ڈیسک): بلغاریہ سے تعلق رکھنے والی معروف خاتون نابینا نجومی آنجہانی بابا وانگا دنیا بھر کے تاریخی اور…

December 10, 2024
پاکستاندنیا

پاکستان دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پوری دنیا کے امن کیلئے قیمت ادا کر رہا ہے: برطانوی ہائی کمشنر

کراچی (ویب ڈیسک): پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر مس جین میریٹ کا کہنا ہے افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی…

August 26, 2023
پاکستانتازہ ترین

پی ٹی آئی صدر پرویز الٰہی کو عدالت میں پیش کردیا گیا

لاہور (ویب‌ڈیسک): پولیس نے پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کو عدالت میں پیش کردیا۔اینٹی کرپشن پولیس سخت…

June 2, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?