اسلام آباد (نیوز ڈیسک): صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عمران خان سے چند گھنٹوں میں دوسری ملاقات کی۔
گزشتہ روز صدر عارف علوی لاہور کے دورے پر پہنچے تھے جہاں انہوں نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے زمان پارک میں ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔
بعد ازاں صدر عارف علوی نے چند گھنٹوں بعد عمران خان سے ان کی رہائشگاہ پر ایک اور ملاقات کی۔
صدر عارف علوی اور عمران خان کے درمیان ہونے والی ملاقات میں سیاسی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
عمران خان نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے گورنرز کی طرف سے الیکشن کی تاریخ نہ دینے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔