Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ’گوادر کی سیکیورٹی جلد پولیس کے سپرد کردی جائے گی‘
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > ’گوادر کی سیکیورٹی جلد پولیس کے سپرد کردی جائے گی‘
پاکستان

’گوادر کی سیکیورٹی جلد پولیس کے سپرد کردی جائے گی‘

Published January 13, 2023
Tags: آصف غفور پولیس اور لیویز فورس کے سپرد گوادر کی سیکیورٹی ملٹری کمانڈر
Share
SHARE

کراچی (ویب ڈیسک): بلوچستان کے ٹاپ ملٹری کمانڈر نے کہا ہے کہ آئندہ 3 سے 4 ماہ کے دوران میں گوادر کی سیکیورٹی مکمل طور پر پولیس اور لیویز فورس کے سپرد کر دی جائے گی اور مسلح افواج اپنے اسٹیشنوں تک محدود رہیں گی اور شہر میں نظر نہیں آئیں گی۔

میڈیائی رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روز گوادر میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج کی بارہویں کور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے کہا کہ آرمی چیف بھی جلد بندرگاہی شہر کا دورہ کریں گے۔

اس موقع پر کور کمانڈر کوئٹہ نے گوادر کرکٹ اسٹیڈیم میں سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں، صحافیوں، تاجروں اور شہریوں سے ملاقات کی اور سیکیورٹی فورسز کے اعلیٰ حکام کے ساتھ میٹنگ کیں۔

اپنے خطاب میں لیفٹیننٹ جنرل غفور نے گوادر کے کونسلرز کو شہر کے ’حقیقی حکمران‘ قرار دیا جب کہ اس موقع پر گوادر کے 41 کونسلرز میں سے صرف ایک یا دو تقریب میں موجود تھے، اس صورتحال پر کور کمانڈر نے افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے گوادر میں جماعت اسلامی کے امیر مولانا لیاقت کو ذمہ داری سونپی کی کہ وہ جمعہ کی صبح شہر کی میونسپل کمیٹی کے تمام کونسلرز سے ملاقات کر کے تبادلہ خیال کریں کہ شہر کے مسائل سے کیسے نمٹا جا سکے۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ گوادر ہمارا گھر ہے اور اسے نقصان نہیں پہنچانا چاہیے انہوں نے کہا کہ کسی کو سڑکیں بلاک کرنے، شہر میں سرکاری مشینری اور ترقیاتی کاموں کو مفلوج کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ دھرنوں اور احتجاج سے نہیں بلکہ مل جل کر ساتھ کام کرنے سے ہی مسائل حل ہوسکتے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے کہا کہ گوادر کے مسائل کے حل کے لیے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی نمائندگی کرنے والی کمیٹی بنائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ کمیٹی میں شامل ناموں کی فہرست جمعے تک ڈپٹی کمشنر کو فراہم کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب سول انتظامیہ اور عوام کے ساتھ مشترکہ کوششوں کے ذریعے شہر کو درپش مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں گے۔

TAGGED:آصف غفورپولیس اور لیویز فورس کے سپردگوادر کی سیکیورٹیملٹری کمانڈر
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article غیرملکیوں کومستقل شمار کرنیوالی مردم شماری قبول نہیں؛ قادر مگسی
Next Article بگولے کے طوفان سے امریکا کی ریاست الابام میں‌تباہی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

عوامی نمائندوں کابجلی، گیس مہنگی کرنے،منی بجٹ لانے کا فیصلہ

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے اضافی ٹیکس عائد کرکے 150 سے 200 ارب روپے جمع کرنے، گیس اور بجلی…

January 19, 2023
پاکستان

چیف جسٹس کو چیئرمین پی ٹی آئی سے کتنا لگاؤ ہے نظر آگیا: عطا تارڑ

لاہور (ویب ڈیسک): مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کو اس اسٹیج پر…

August 24, 2023
پاکستانکاروبار

پی آئی اے تباہی کے دہانے پر، آج بھی 51 پروازیں منسوخ

کراچی (ویب ڈیسک): قومی ائیر لائن کے مالی بحران سے جڑا ایندھن کا اہم ترین معاملہ حل نہیں ہوسکا، جس…

October 24, 2023
پاکستان

فرد جرم سے بچنے کے لیے شہباز گل ایمبولینس پر عدالت پہنچ گئے

اسلام آباد (نجات نیوز): اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے الزام میں پی ٹی آئی رہنما شہباز گل ایمبولینس پر…

January 6, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?