Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: سويڈش حکومت قرآن پاک کی بے حرمتی کرنیوالوں‌کوسزادے: وزیراعظم
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > سويڈش حکومت قرآن پاک کی بے حرمتی کرنیوالوں‌کوسزادے: وزیراعظم
پاکستان

سويڈش حکومت قرآن پاک کی بے حرمتی کرنیوالوں‌کوسزادے: وزیراعظم

Published July 4, 2023
Tags: Featured مجرموں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
Share
SHARE

اسلا م آباد (ویب ڈیسک): وزیراعظم شہباز شریف نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے پر سويڈش حکومت سے واقعے کا نوٹس لینے اور مجرموں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سویڈن سے ہمارا مطالبہ جائز ہے، اس حوالے سے دفتر خارجہ اس معاملے کو مزید بھی دیکھے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کی سخت مذمت کرتی ہے، سویڈش حکومت اپنے ملک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کا نوٹس لے اور مجرموں کے خلاف کارروائی کرے۔

سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم کی مسجد کے باہر عید الاضحیٰ کے روز قرآن پاک کو نذرآتش کرنے اور بے حرمتی کا واقعہ پیش آیا تھا۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسٹاک ہوم کی پولیس نے عراق سے تعلق رکھنے والے شہری کو کئی بار قرآن پاک نذر آتش کرنے کی اجازت دینے انکار کیا تھا لیکن مقامی عدالت نے پولیس کے فیصلے کو آزادی اظہار رائے کے خلاف قرار دیا۔

مقامی پولیس نے شہری کو عید کے روز شہر کی مرکزی جامع مسجد کے باہر مظاہرے کی اجازت دی جس کے بعد ملعون نے قرآن پاک کو نذر آتش کیا اور مسلمانوں کی مقدس کتاب کی بے حرمتی کی۔

سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر دنیا بھر میں مسلمان سراپا احتجاج ہیں اور کئی ممالک میں ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔

ایران اور عراق میں سویڈش سفارت خانوں پر ہزاروں افراد نے احتجاج کی، عراقی مظاہرین نے سویڈن سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

ایرانی وزارت خارجہ نے تہران میں سویڈن کے ناظم الامور کو طلب کرکے شدید احتجاج کیا۔

سویڈش حکومت کا کہنا ہےکہ یہ واقعہ سویڈن کی حکومت کا مؤقف واضح نہیں کرتا ہے، قرآن کی بے حرمتی کے واقعے پر سویڈش حکومت اسلاموفوبیا پر مبنی اس عمل کو سختی سے مسترد کرتی ہے۔

TAGGED:Featuredمجرموں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article دنیا کے سب سے وفادار کتے ‘ہاچیکو‘ کی 100 ویں سالگرہ
Next Article توشہ خانہ کیس: عمران خان کی درخواست مستردکرنےکا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانتازہ ترین

اعظم سواتی کی2 لاکھ روپے کےمچلکے جمع کرانے پر ضمانت منظور

اسلام آباد (نجات نیوز): اسلام آباد ہائیکورٹ نے متنازع ٹویٹ کیس میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی…

January 2, 2023
کھیل

پشاور زلمی نے کراچی کو شکست دیکر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی

(ویب‌ڈیسک ):ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے 29 ویں میچ میں پشاور زلمی نےکراچی کنگز…

March 12, 2024
پاکستان

کسی کو سیاسی عمل سے نہیں روکا جا رہا مگر 9 مئی واقعات پر کارروائی ہوگی: کاکڑ

نیویارک (ویب ڈیسک): نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہےکہ کسی بھی سیاسی جماعت کو سیاسی عمل سے نہیں…

September 23, 2023
پاکستانتازہ ترین

آئل ٹینکر مافیاکی بلیک میلنگ:پائپ لائن کے ذریعے تیل کی ترسیل پر آئل ٹینکرز کی ہڑتال

کراچی (ویب ڈیسک): آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسو سی ایشن نے ملک میں پائپ لائن کے ذریعے تیل کی ترسیل بڑھائے…

September 19, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?