Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: سیستان میں ہلاک دہشتگرد پاکستانی شہری تھے جو ایران میں چھپے ہوئے تھے: ترجمان دفتر خارجہ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > سیستان میں ہلاک دہشتگرد پاکستانی شہری تھے جو ایران میں چھپے ہوئے تھے: ترجمان دفتر خارجہ
پاکستانتازہ ترین

سیستان میں ہلاک دہشتگرد پاکستانی شہری تھے جو ایران میں چھپے ہوئے تھے: ترجمان دفتر خارجہ

Published January 18, 2024
Tags: ایران ہمارا برادر اسلامی ملک ہے ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ مخاصمت بڑھانے کے خواہشمند نہیں
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب‌ڈیسک): ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ ایران ہمارا برادر اسلامی ملک ہے، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ہمسایہ ملک سے رابطے جاری رکھیں گے، ہم کسی سے بھی مخاصمت بڑھانے کے خواہشمند نہیں ہیں۔پاک ایران کشیدہ صورتحال پر پریس بریفنگ دیتے ہوئے ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا پاکستان چند سال سے ایران کو بار بار دہشتگردوں کے بارے آگاہ کرتا رہا، پاکستان نے ایران کے صوبے سیستان میں دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کو نشانہ بنایا، کارروائیوں میں متعدد دہشتگرد مارے گئے، دہشتگرد ایران کے حکومتی عملداری سے باہرعلاقوں میں مقیم تھے۔

انہوں نے بتایا کہ ایران ایک برادر ملک ہے اور پاکستانی عوام ایرانی عوام کیلئے بہت عزت اور محبت رکھتے ہیں، ہم نے ہمیشہ دہشتگردی کی لعنت سمیت مشترکہ چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے بات چیت اور تعاون پر زور دیا، آئندہ بھی مشترکہ حل تلاش کرنے کی کوششیں جاری رکھیں گے۔

ان کا کہنا تھا دو تین گھنٹے پہلے تک ایران کی طرف سے رابطے کا کوئی علم نہیں، ایران ہمارا برادر ہمسایہ ملک ہے اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے ایران سے رابطے جاری رکھیں گے، پاکستان کسی سے مخاصمت بڑھانے کا خواہشمند نہیں۔

ایک سوال کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ پاکستان گذشتہ کئی ماہ سے ایران سے رابطے میں تھا، ایرانی حملوں کی پیشگی اطلاع پر ہمارا جواب ابسلیوٹلی ناٹ ہے، حملے ریاست ایران یا ایرانی فوج کیخلاف نہیں وہاں موجود دہشتگردوں کےخلاف تھے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ پاک ایران کشیدہ صورتحال کے پیش نظر نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے دورہ ڈیووس مختصر کر کے وطن آنےکا فیصلہ کیا ہے، نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی جو کمپالہ یوگنڈا میں غیروابستہ تحریک کے اجلاس کیلئے موجود ہیں انہوں نے بھی بھی اپنا دورہ مختصر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا ایران سمیت تمام ہمسائیوں سےدہشتگردی کےتدارک کیلئے رابطےجاری رکھیں گے، مجھےابھی تک کسی تیسرے فریق کی طرف سے مصالحت کا علم نہیں اور نا ہی ہمارے پاس زائرین کے پھنسے ہونے کی کوئی معلومات ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ سیستان میں نشانہ بنائےگئے سرمچار دہشتگرد پاکستانی شہری تھے جو ایران میں چھپے ہوئے تھے، آپریشن کی تکمیل اور اہداف کےحصول پر آئی ایس پی آرکے بیان کا انتظارکریں۔

خیال رہے کہ پاکستانی فورسز نے ایران کے بلوچستان پر حملے کے جواب میں ایران کے صوبے سیستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس میں متعدد دہشتگردوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

TAGGED:ایران ہمارا برادر اسلامی ملک ہےترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچمخاصمت بڑھانے کے خواہشمند نہیں
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article پاکستان کا ایران کو جواب:سیستان میں ملٹری آپریشن کے دوران متعدد دہشتگرد ہلاک
Next Article ثانیہ مرزا کی انسٹاگرام پر ذو معنی پوسٹ، شعیب ملک سے طلاق کی افواہیں
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

غیرقانونی تارکین وطن یکم نومبر تک پاکستان چھوڑ دیں، حکومت کی وارننگ

اسلام آباد (ویب ڈیسک): نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی نے غیرقانونی مقیم تارکین وطن کو پاکستان چھوڑنے کیلئے یکم…

October 3, 2023
پاکستان

ریاست اور اس نظام پر عدم اعتماد:”ایسی سیاست سے بہترہے پکوڑے کی دکان لگالوں”؛اختر مینگل نےقومی اسمبلی سے استعفیٰ دیدیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک): بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے…

September 3, 2024
پاکستانتازہ ترین

کراچی میں نئے اسکولز کی رجسٹریشن کیلئےضابطہ اخلاق جاری: 400 گز کا پلاٹ،CCTV کیمرے لازمی قرار

کراچی (ویب ڈیسک): محکمہ تعلیم سندھ نے کراچی میں نئے اسکولوں کی رجسٹریشن کے لیےضابطہ اخلاق جاری کردیا ہے۔نئے ضابطہ…

June 11, 2024
پاکستاندنیا

عمران معاملے پر پاک امریکا تعلقات میں تناؤ ہے: سابق امریکی مشیر

واشنگٹن (ویب ڈیسک): امریکا کی قومی سلامتی امور کے سابق مشیر جان بولٹن نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان…

May 20, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?