کراچی (شوبز نیوز): پاکستان شوبز انسٹری کی خوبصورت اور معروف اداکارہ ہانیہ عامر اکثر سوشل میڈیا پر متحرک نظر آتی ہیں اور اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں لیکن کئی بار ان کی ایسی ویڈیوز وائرل ہوتی ہیں جس کی وجہ سے انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
ہانیہ عامر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اپنے دوست کے ساتھ مزے کرتے ہوئے اور اپنی زبان سے اپنے دوست کی ناک چاٹتی دیکھی جا سکتی ہیں۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی لوگوں نے کہنا شروع کر دیا کہ پاکستانی اداکار اپنی حدیں بھول گئے ہیں۔ یہ غیر آرام دہ مناظر دیکھ کر کچھ لوگوں نے اداکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
واضح رہے کہ ہانیہ عامر نے اپنے شوبز کیرئیر کا آغاز بہت کم عمری میں کیا تھا انہوں نے سب سے پہلے انٹرنیٹ پر ایک ایپلی کیشن پر ویڈیوز اپ لوڈ کرنا شروع کیں اور وہیں سے انہیں سب سے پہلے پہچان ملنا شروع ہوئی۔
اس میں کوئی شک نہیں کہ اداکارہ میں اداکاری کی بے پناہ صلاحیت ہے جس کی وجہ سے وہ ہر کردار میں آسانی سے فٹ ہوجاتی ہے۔