نیو کراچی (نجات نیوز) نیو کراچی میں سندھی ہوٹل پر جماعت اسلامی کے رہنما محمد یوسف کی قیادت میں سینکڑوں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ جماعت اسلامی کے رہنما محمد یوسف نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف مہنگائی عروج پر ہے تو دوسری طرف کراچی کے شہریوں کی زندگی اجیرن کرنے کے لیے گیس کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔
جماعت اسلامی کے رہنما کا مزید کہنا تھا کہ گیس لوڈنگ بند نہ کی گئی تو حکومت کے اس اقدام کے خلاف بھرپور احتجاج کریں گے۔