Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: جن صاحب کا کورٹ مارشل ہورہا ہے ان سے پوچھا جائے کہ مذاکرات پر ہاؤس کو کیسے مس لیڈ کیا گیا: انوار الحق کاکڑ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > جن صاحب کا کورٹ مارشل ہورہا ہے ان سے پوچھا جائے کہ مذاکرات پر ہاؤس کو کیسے مس لیڈ کیا گیا: انوار الحق کاکڑ
پاکستان

جن صاحب کا کورٹ مارشل ہورہا ہے ان سے پوچھا جائے کہ مذاکرات پر ہاؤس کو کیسے مس لیڈ کیا گیا: انوار الحق کاکڑ

Published August 28, 2024
Tags: 25 اور 26 اگست کی رات بلوچستان میں اندوہناک واقعات Featured اس ہاؤس کوکیسے مس لیڈ کیا گیا انوار الحق کاکڑ جن صاحب کا کورٹ مارشل ہورہا ہے
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): سابق نگران وزیراعظم اور سینیٹر انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ جن صاحب کا کورٹ مارشل ہورہا ہے ان کو اس ہاؤس کے جانب سے سوال جانا چاہیے کہ مذاکرات کے حوالے سے اس ہاؤس کوکیسے مس لیڈ کیا گیا۔ سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ 25 اور 26 اگست کی رات کو بلوچستان میں جو اندوہناک واقعات ہوئے اس سے پوری قوم غم کی کیفیت میں ہے، ان واقعات کے بعد جو پرانی گفتگو اور بیانیے تھے اسے پارلیمنٹ، سوشل میڈیا اور ریاستی اداروں میں دوبارہ چھیڑا گیا، اب مناسب وقت ہے کہ اس بحث کو ایک مثبت انداز میں آگے لے کر بڑھیں۔

انہوں نے کہا کہ یہاں دو سوچیں رہی ہیں ایک یہ کے دہشتگردوں سے مذاکرات ہوں اور دوسری یہ کے طاقت کا استعمال کیا جائے مگر اس بات کا تعین کرنا ہوگا کہ ہم ان دونوں حکمت عملیوں سے آخر حاصل کیا کرنا چاہتے ہیں، ایک کمیٹی بننی چاہیے جو ان چیزوں کو دیکھے۔

سابق نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشتگرد چاہتے ہیں آپ تھک ہار کر یہ لڑائی ترک کردیں، پنجاب کے رہائشیوں کو نشانہ بنانے کا مقصد پنجابی اور بلوچ کی لڑائی نہیں بلکہ دہشتگردوں کا مقصد پاکستان کو توڑنا اورنئی ریاست بنانا ہے، اگر کوئی بلوچ، سندھی یا پشتون بھی ریاست کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے تو ان پر یہ دہشتگرد حملہ آور ہوتے ہیں۔

سینیٹر انوار الحق کاکڑ نے مزید کہا کہ کسی بھی ملک میں تشدد سے نمٹنے کا اختیار ریاست کے پاس ہے مگر بدقسمتی سے جن اداروں کو یہ ذمہ داری آئین میں ملی ہے ان کے درمیان ایک خلیج پیدا کی جارہی ہے یا پیدا ہوچکی ہے، اگر ان لوگوں کو ہم بطور ہیرو نہیں بلکہ ولن کے طور پر پیش کریں گے تو یہ جنگ آج سے ہی آپ ہاری ہوئی سمجھیں، ہمیں انہیں اپنے گھر، صوبے اور ملک کا محافظ تسلیم کرنا ہوگا اور ہر طرح سے ان کی مدد کرنا ہوگی کیونہ یہ کسی ادارے کی نہیں بلکہ قومی جنگ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں بلوچستان میں موجود دہشتگرد تنظیموں کی وکالت اور وضاحت کرنے کی ضرورت نہیں، وہ یہ خود کرسکتے ہیں، ان کی پوزیشن الیکشن ٹھیک نا ہونے، سیاسی حقوق نا ملنے سے متعلق نہیں بلکہ وہ کہتے ہیں آپ ہماری زمین پر قابض ہیں اور ہماری الگ شناخت ہے مگر یہ لوگ صرف ایک فیصد ہیں اس لیے یہ الیکشن کے بجائے دہشتگردی کی طرف جاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات ہمیشہ لڑائی کے بعد ہوتے ہیں پہلے نہیں، یہی مشرقی پاکستان میں ہمارے ساتھ اور افغانستان میں امریکا کے ساتھ ہوا جب کہ جن صاحب کا کورٹ مارشل ہورہا ہے ان کو اس ہاؤس کے جانب سے سوال جانا چاہیے کہ مذاکرات کے حوالے سے اس ہاؤس کوکیسے مس لیڈ کیا گیا۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ اپوزیشن اور حکومت دونوں کو مل کر ان چیزوں کو ٹھیک کرنے کے لیے کام کرنا ہوگا اگر نا کریں گے تو پھر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے پھر داستان نا ہوگی داستانوں میں، اللہ کرے اس سے پہلے ہم ایک سنجیدہ بات چیت شروع کریں۔

TAGGED:25 اور 26 اگست کی رات بلوچستان میں اندوہناک واقعاتFeaturedاس ہاؤس کوکیسے مس لیڈ کیا گیاانوار الحق کاکڑجن صاحب کا کورٹ مارشل ہورہا ہے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article حکومت کا سپریم کورٹ کے ججز کی تعدادبڑھاکر 23 کرنے کا فیصلہ
Next Article اسلام آباد ہائیکورٹ: ہم حالت جنگ میں ہیں، بلوچستان میں جو ہورہا ہے سب کے سامنے ہے؛توہین عدالت کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

نومنتخب اراکین سندھ اسمبلی نے حلف اٹھالیا، اسمبلی گیٹ اورکراچی بھر میں سیاسی جماعتوں کا احتجاج، قومی عوامی تحریک کے کارکنان گرفتار

کراچی (ویب ڈیسک): عام انتخابات 2024 کے نتیجے میں بننے والی سندھ اسمبلی کے نومنتخب ارکان نے بطور قانون ساز…

February 24, 2024
پاکستانتازہ ترین

پڈعیدن میں علامہ اقبال ایکسپریس کی بوگیاں پٹری سے اترگئیں، ٹریک بند

پڈ عیدن (ویب ڈیسک): پڈعیدن کے قریب علامہ اقبال ایکسپریس کی 2 بوگیاں پٹری سے اترگئیں۔ریلوے حکام کے مطابق کراچی…

August 5, 2023
انٹرٹینمنٹ

پی آئی بی کراچی میں حرا مانی اور نبیل قریشی کی شوٹنگ ٹیم پر حملہ

کراچی (شوبز ڈیسک): سندھ کے دارالحکومت کراچی میں شوٹنگ میں مصروف ٹیم پر حملہ کرکے اداکاروں، ہدایت کار اور ٹیم…

February 7, 2023
کھیل

چیمپئنز ٹرافی 2025: آئی سی سی کے 2 رکنی وفد کا قذافی اسٹیڈیم میں سہولتوں کا جائزہ

لاہور (اسپورٹس ڈیسک): ‏انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے دو رکنی وفد نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے حوالے سے قذافی اسٹیڈیم…

March 26, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?