پیرس (اسپورٹس ڈیسک): پیرس اولمپکس میں مختلف مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے اور آج ہونیوالے اسکیٹ بورڈنگ کے مقابلے ملتوی کردیے گئے۔پیرس اولمپکس میں آج مینز اسٹریٹ اسکیٹ بورڈنگ کا ایونٹ ہونا تھا جو بارش کی وجہ سے ملتوی ہوگیا۔
پیرس میں رات بھر بارش جاری رہی جس کی وجہ سے ٹریک مقابلے کیلئے خشک نہ ہوسکے۔
مینز اسٹریٹ اسکیٹ بورڈنگ کے مقابلے اب پیر کو منعقد ہوں گے جب کہ اتوار کو خواتین کا ایونٹ شیڈول کے مطابق کھیلا جائے گا۔