Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ترکی زلزلہ:وزیر اعظم ریلیف فنڈ قائم،کابینہ ارکان اپنی تنخواہ دیںگے
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > ترکی زلزلہ:وزیر اعظم ریلیف فنڈ قائم،کابینہ ارکان اپنی تنخواہ دیںگے
پاکستان

ترکی زلزلہ:وزیر اعظم ریلیف فنڈ قائم،کابینہ ارکان اپنی تنخواہ دیںگے

Published February 7, 2023
Tags: Featured اکاؤنٹ قائم ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کے لیے وزیراعظم ریلیف فنڈ
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک):وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کیلیے ’’وزیراعظم ریلیف فنڈ‘ اکاؤنٹ قائم کر دیاگیا، کابینہ اراکین نے ایک ماہ جبکہ گریڈ 18 سے گریڈ 22 کے سرکاری افسران نے ایک دن کی تنخواہ ترکیہ زلزلہ متاثرین کیلیے عطیہ کرنے کا اعلان کیا۔ایک نجی ٹی وی کی خبرکے مطابق وزیراعظم ریلیف فنڈ جی 12166 کے قیام کا نوٹی فکیشن جاری کردیاگیا، جو آفس آف دی کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس نے نوٹیفیکیشن جاری کیا،وزیراعظم نے برادر ملک ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کی امداد کے لئےفنڈ بنانے کا اعلان کیا تھا۔

قبل ازیں وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ترکیہ اور شام میں زلزلے سے سیکڑوں افراد کی اموات اور بڑے پیمانے پر مالی نقصان پر گیرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔

وزیراعظم نے ترکیہ زلزلہ زدگان کے لیے قائم کیے گئے ریلیف فنڈ میں تمام پاکستانیوں کو بڑھ چڑھ کر حصہ ڈالنے کی اپیل کی جبکہ اجلاس میں وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر ترکیہ کے زلزلہ زدگان کے لیے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ بطور عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا۔فیصلے کے مطابق وفاقی حکومت کے گریڈ 18 سے گریڈ 22 کے سرکاری افسران کی ایک دن کی تنخواہ ترکیہ کے زلزلہ زدگان کے لیے قائم فنڈ میں بطور عطیہ دی جائے گی۔جس پر ترکی ایمبیسی اسلام آباد کی جانب سے شکریہ ادا کیا گیا ہے .

For those who would like to support, the account number of “Prime Minister’s Relief Fund for Türkiye Earthquake Victims” is as follows: G12166. We remain thankful for all efforts of brotherly&sisterly Pakistan🇹🇷🇵🇰 https://t.co/S00pQKv9Qi

— Turkish Embassy in Islamabad (@TrEmbIslamabad) February 7, 2023

کابینہ اجلاس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ یک جان دو قالب ہیں، ترکیہ 2022 کے تاریخی سیلاب میں اپنے پاکستانی بھائیوں کی مدد میں پیش پیش رہا، پاکستانی قوم اپنے ترک بہن بھائیوں کو مصیبت کی اس گھڑی میں بالکل اکیلا نہیں چھوڑے گی، میں بذاتِ خود کل زلزلہ زدہ علاقوں کے دورے کے لیے ترکیہ روانہ ہورہا ہوں، امدادی سامان کے علاوہ میں نے فوری طور پر ریسکیو ٹیمیں امدادی سرگرمیوں میں ہاتھ بٹانے کے لیے ترکیہ روانہ کیں۔

انہوں نے کہا کہ ترکیہ اور شام میں مصیبت میں گھرے اپنے زلزلہ زدگان بہن بھائیوں کی پاکستان ہر ممکن مدد کی جائے گی، مجھ سمیت پوری پاکستانی قوم اس المناک قدرتی آفت میں ترکیہ اور شام کی عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں جاں بحق افراد کی مغفرت، اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی گئی۔

اجلاس کے آغاز میں وفاقی کابینہ نے ترکیہ اور شام میں زلزلے سے ہونے والی تباہی پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور جاں بحق افراد کی مغفرت، اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ علاوہ ازیں وفاقی کابینہ نے وزیر تجارت سید نوید قمر کے بہنوئی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی۔

وزیراعظم نے کابینہ کو زلزلے کے فوراً بعد ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے اپنے ٹیلیفونک رابطہ کے بارے میں بتایا جس میں اُنہوں نے زلزلے سے ہونے والی تباہی پر گہرے افسوس کا اظہار کیا اور ترکیہ کی حکومت اور عوام کے ساتھ اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پی آئی اے اور پاکستان ایئرفورس کی پروازیں ریسکیو ٹیمیں اور امدادی سامان لے کر ترکیہ روانہ ہوچکی ہیں۔ ریسکیو اہلکاروں کے علاوہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس بھی امدادی ٹیموں میں شامل ہیں جب کہ مزید امدادی سامان کی ترسیل جاری رہے گیْ

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ترکیہ میں زلزلہ زدگان کی امداد کے لیے ایک ریلیف فنڈ قائم کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے تمام پاکستانیوں سے اس فنڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ ڈالنے کی اپیل کی۔ مزید برآں وزیراعظم نے کاروباری افراد اور مخیر حضرات سے بھی اپیل کی کہ وہ اِس ریلیف فنڈ میں عطیات دیں۔

وفاقی کابینہ نےمتفقہ طور پر ترکیہ کے زلزلہ زدگان کے لیے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ بطور عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وفاقی حکومت کے گریڈ 18 سے گریڈ 22 کے افسران کی ایک دن کی تنخواہ ترکیہ کے زلزلہ زدگان کے لیے قائم ریلیف فنڈ میں بطور عطیہ دی جائے گی۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ مجھ سمیت پوری پاکستانی قوم اس المناک قدرتی آفت میں ترکیہ اور شام کی عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے؛ پاکستان کی جانب سے ان کی ہرممکن مدد کی جائے گی۔

وفاقی کابینہ نے صدر نیشنل بینک آف پاکستان کی تقرری کے عمل کو از سر نو شروع کرنے کی منظوری دے دی اور اس عمل کو فوری بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی۔

وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی جانب سے بھیجے گئے کریمنل لاز/قانون فوجداری (ترمیمی )بل ٢٠٢٣ (Criminal Laws Amendment Bill 2023) کے حوالے سے ایک کابینہ کمیٹی قائم کر دی جو بل کو مسودے کا بغور جائزہ لے کر اپنی رپورٹ اگلے کابینہ اجلاس میں پیش کرے گی۔

کمیٹی میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزیر اقتصادی امور سردار ایاز صادق اور وفاقی کابینہ میں موجود تمام اتحادی جماعتوں کے نمائندے شامل ہوں گے۔

TAGGED:Featuredاکاؤنٹ قائمترکیہ کے زلزلہ متاثرین کے لیےوزیراعظم ریلیف فنڈ
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article میچ فکسنگ:آصف آفریدی پر 2سال کیلئے کرکٹ کے دروازے بند
Next Article وزیرستان کے2 لوگوں کو مجھے مارنےکاٹاسک دیا گیاہے،عمران خان
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

پی ٹی آئی نے راجہ اعظم کو گلگت بلتستان کا نیا وزیراعلیٰ نامزد کردیا

(ویب ڈیسک):تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے لیے راجہ اعظم کو نامزد کردیا۔پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے…

July 5, 2023
پاکستان

استحکام پاکستان پارٹی کا انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ

(ویب ڈیسک):حال ہی میں قائم ہونے والی جماعت استحکام پاکستان پارٹی نے انتخابات میں بھرپور شرکت کا فیصلہ کرلیا۔استحکام پاکستان…

June 13, 2023
پاکستان

ایوننگ پروگرام میں اساتذہ کا ادائیگیاں نہ ہونے پر کلاسز کے بائیکاٹ کا اعلان

(ویب ڈیسک ):جامعہ کراچی ایوننگ پروگرام میں اساتذہ کو ڈیڑھ سال سے ادائیگیاں نہیں ہوئیں جس پر اساتذہ نے آج…

September 14, 2023
کھیل

پی سی بی نے ایشیا کپ نہ ہونے پر پلان بی پر غور شروع کردیا

لاہور(ویب ڈیسک ): ایشیا کپ کے نہ ہونے پر پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے پلان بی پر…

May 8, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?