Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: روایتی دہشتگردی کے برعکس ڈیجیٹل دہشت گردی زیادہ خطرناک اور پیچیدہ ہے، آرمی چیف
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > روایتی دہشتگردی کے برعکس ڈیجیٹل دہشت گردی زیادہ خطرناک اور پیچیدہ ہے، آرمی چیف
پاکستان

روایتی دہشتگردی کے برعکس ڈیجیٹل دہشت گردی زیادہ خطرناک اور پیچیدہ ہے، آرمی چیف

Published September 6, 2024
Tags: Featured چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملادیے ڈیجیٹل دہشت گردی زیادہ خطرناک اور پیچیدہ ہے یوم دفاع پاکستان کے موقع پر خصوصی پیغام
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے یوم دفاع پاکستان کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ 6ستمبر کا دن ہماری قومی و عسکری تاریخ میں یوم دفاع وطن کے نام سے ایک نمایاں حیثیت رکھتا ہے۔اپنے پیغام میں چیف آف آرمی اسٹاف آج کے دن ہماری بری، بحر ی اور فضائی افواج نے قوم کے شانہ بشانہ لڑتے ہوئے اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملادیے تھے۔جنگ ستمبر کے موقع پر قومی اتحاد و یک جہتی کا جو عظیم جذبہ دیکھنے میں آیا وہ ہماری مسلح افواج اور قوم کے لئے سرمایہ افتخار ہے۔آرمی چیف نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ ڈیجیٹل دہشت گردی اور 5thجنریشن جنگ نئے چیلنجز کے طور پر سامنے آرہے ہیں روایتی دہشت گردی کے برعکس ڈیجیٹل دہشت گردی زیادہ خطرناک اور پیچیدہ ہے۔

قومی اتحاد و یکجہتی کے اسی جذبے سے سرشار ہو کر پاک افواج ارضِ ِپاک کی سرحدوں کی نگہبانی کا فریضہ انجام دے رہی ہیں۔آرمی چیف ہماری مسلح افواج نے معرکہ ستمبر میں جس بے مثال جرأت و بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہر ہ کیا، وہ نہ صرف تاریخ کے ابواب میں سنہری حروف سے رقم ہیں بلکہ آنے والی نسلوں کے لئے مشعل راہ ہیں۔

آرمی چیف نے اپنے پیغام میں شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے قران مجید میں سورۃ البقرہ آیت154 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ؛ ارشاد باری تعالیٰ ہے (وَلاَ تَقُو لُوا لِمَن یُقتَلُ فِی سبیل اللہ اٗموات بل اٗحیاء ولکن لا تشعرون) ترجمہ (اورجو اللہ کی راہ میں مارے جائیں انہیں مردہ نہ کہو بلکہ وہ زندہ ہیں لیکن تم اس کا شعور نہیں رکھتے۔) یہ آیت شہداءکے بلند درجات اور ان پر اللہ کے فضل کی عکاسی کرتی ہے۔

آج کے دن ہم پاک فوج کے بہادر افسروں اور جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے مادرِ وطن کے دفاع کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ دیا۔ہمارے شہداء ہمارے لئے مقدم ہیں اور ہم اپنے شہداء اور انکے اہل خانہ کی حرمت و حفاظت کی ذمہ داری بطریق احسن انجام دینا جانتے ہیں اور دیتے رہیں گے۔

پاک فوج کا نصب العین ایمان ،تقویٰ اورجہاد فی سبیل اللہ نہ صرف ہمارا طرۂ امتیاز ہے بلکہ دشمنوں کے عزائم سے نمٹنے کے لئے ہمارا سب سے بڑا ہتھیا ر بھی ہے۔پاک فوج دفاع وطن کے لئے پرعزم اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے لیس ہے، ہما را ہر افسر اور سپاہی جذبہ ٔ ستمبر کو دل میں بسائے ہوئے پاکستان کی سلامتی اور تحفظ کا فرض نبھا رہا ہے۔جس جرأت اور جوانمردی کے ساتھ پاک افواج اورعوام نے دہشت گردی کے ناسور کا مقابلہ کیا ہے اور اب بھی کر رہے ہیں دنیا بھر میں اس کی مثال نہیں ملتی۔

جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ دہشت گردی کے عفریت کو جس بہادری اور جوانمردی سے ہماری افواج نے قابو کیا ہے وہ کامیابی کسی اور ملک کی فوج کو نہیں مل سکی، آرمی چیف آج اس سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاوشوں کی بدولت پاکستان عدم استحکام کا شکار ہونے سے محفوظ ہے۔

آرمی چیف نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ ڈیجیٹل دہشت گردی اور 5thجنریشن جنگ نئے چیلنجز کے طور پر سامنے آرہے ہیں روایتی دہشت گردی کے برعکس ڈیجیٹل دہشت گردی زیادہ خطرناک اور پیچیدہ ہے۔

ملک دشمن عناصر اور غیر ملکی اداروں کے اشتراک نے ڈیجیٹل دہشت گردی کو مزید پیچیدہ اور خطرناک بنا دیا ہے۔

آرمی چیف نے واضح کیا کہ ملی یک جہتی کے ساتھ پرعزم رہتے ہوئے ہم ڈیجیٹل دہشت گردی کے خطرے کا بھی بخوبی مقابلہ کر رہے ہیں۔ دنیا جانتی ہے کہ پاکستانی قوم اور مسلح افواج کا عزم نا قابلِ تسخیر ہے۔

آرمی چیف نے اپنے پیغام میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہمارے پر امن اور محفوظ پاکستان کے عزم کو کوئی کمزور نہیں کر سکتا ہم اپنے تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ خوشگوار تعلقات کے خواہاں ہیں۔

پر امن بقائے باہمی کی خواہش کے باوجود ہم وطن عزیز کے دفاع کے لئے ہمہ وقت تیاراور چوکس ہیں، وطن عزیز کی حرمت اور دفاع ہمارے لئے مقدم ہے اور ارض پاک کے خلاف کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے پاک افواج پرعزم اور مستعد ہیں۔

آرمی چیف نے اپنے پیغام میں مسئلہ کشمیر کے پرامن حل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ؛ اقوام عالم کو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ خطے کا امن مسئلہ کشمیر کے پرامن حل سے مشروط ہے کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قرادادوں پر عمل پیرا ہونا لازم وملزوم ہے۔

بھارتی جارحیت اور انسانی حقوق کی پامالی کے باوجود کشمیر ی بھائیوں کا عزم و حوصلہ قابل تحسین ہے۔

آرمی چیف نے اپنے پیغام میں واضح کیا کہ پاکستان فلسطینیوں کے حق میں اپنی اواز بلند کرتا رہے گا غزہ میں اسرائیلی جارحیت عالمی ضمیر پر ایک سیاہ دھبہ ہے۔

آرمی چیف آرمی چیف نے اپنے پیغام میں اتحاد کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ؛ وطن عزیز کی سلامتی و ترقی اور خوشحالی کا عزم کے ساتھ اس عہد کی تجدید کریں کہ ہم متحد رہیں گے۔ اختلافات کو بھلاکر مثالی یک جہتی اور ہم آہنگی کا مظاہرہ کر یں گے۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ جب تک ہم متحد رہیں گے دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتی۔

TAGGED:Featuredچیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیردشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملادیےڈیجیٹل دہشت گردی زیادہ خطرناک اور پیچیدہ ہےیوم دفاع پاکستان کے موقع پر خصوصی پیغام
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article برطانیہ یوکرین کو سیکڑوں نئے میزائل فراہم کریگا، باضابطہ اعلان اتحادیوں کے اجلاس میں کریںگے
Next Article موبائل فونز کے استعمال کا دماغی کینسر سے کوئی تعلق نہیں، ڈبلیو ایچ او
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

PTI سےسابق رہنما فعال،اڈیالہ جیل میں شاہ محمود قریشی سےملاقات

راولپنڈی (ویب ڈیسک): راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنماؤں نے پی ٹی…

May 31, 2023
انٹرٹینمنٹ

“کیاپوری دُنیا جھوٹی،صرف اسرائیل سچاہے؟”امریکی ماڈل جیجی حدید کی اسرائیل پر شدید تنقید

نیویارک (شوبز ڈیسک): معروف امریکی ماڈل جیجی حدید نے اسرائیل کی سوچ پر شدید تنقید کرتے ہوئے سوال کیا ہے…

November 25, 2023
دنیا

امریکی اسٹیٹ سیکریٹری انٹونی بلنکن دورہ چین کیلیے بیجنگ پہنچ گئے

بیجنگ (ویب ڈیسک): امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن دورہ چین کے لیے بیجنگ پہنچ گئے ہیں، وہ گزشتہ 5 برسوں…

June 18, 2023
پاکستانتازہ ترین

ایم کیو ایم- پیپلزپارٹی کے درمیان حلقہ بندیوں پر ڈیڈلاک برقرار

کراچی (نجات نیوز): پاکستان متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم)اور پیپلزپارٹی کے درمیان حلقہ بندیوں پر ڈیڈلاک برقرار رہیں، گزشتہ رات…

January 3, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?