Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: یورینیم افزودگی بنیادی حق ہے، کسی صورت نہیں روک سکتے، ایرانی وزیر خارجہ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دنیا > یورینیم افزودگی بنیادی حق ہے، کسی صورت نہیں روک سکتے، ایرانی وزیر خارجہ
دنیا

یورینیم افزودگی بنیادی حق ہے، کسی صورت نہیں روک سکتے، ایرانی وزیر خارجہ

Published July 22, 2025
Tags: Featured ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی امریکی ٹی وی پروگرام میں گفتگو جوہری ٹیکنالوجی ایران کے اپنے سائنسدانوں کی تخلیق ہے یورینیم کی افزودگی ایران کا بنیادی حق ہے یورینیم کی افزودگی کو ترک نہیں کر سکتے
Share
SHARE

تہران (ویب‌ڈیسک): ایران نے امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے باوجود اپنے جوہری پروگرام کو ترک کرنے کے امکان کو قطعی طور پر مسترد کر دیا ہے۔ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایک امریکی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ یورینیم کی افزودگی ایران کا بنیادی حق ہے اور اسے کسی صورت روکا نہیں جا سکتا۔عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ اگرچہ فی الحال افزودگی کا عمل رکا ہوا ہے، تاہم اس کی وجہ صرف یہ ہے کہ حالیہ بمباری سے جوہری تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم یورینیم کی افزودگی کو ترک نہیں کر سکتے، کیونکہ یہ ایرانی سائنسدانوں کی محنت کا نتیجہ ہے اور ہماری قوم کے لیے باعث فخر ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مستقبل میں کسی بھی ممکنہ معاہدے میں ایران کو افزودگی کا حق ضرور حاصل ہونا چاہیے، کیونکہ یہ ایران کی خودمختار ٹیکنالوجی ہے، جو کسی بیرونی طاقت کی مرہون منت نہیں۔

عباس عراقچی سے پوچھا گیا کہ بمباری سے پہلے محفوظ کیا گیا افزودہ یورینیم بچایا جا سکا یا نہیں تو انہوں نے تفصیلات سے لاعلمی ظاہر کی تاہم انہوں نے بتایا کہ ایرانی ایٹمی توانائی تنظیم اس پہلو کا تفصیلی جائزہ لے رہی ہے تاکہ معلوم ہو سکے کہ اصل میں کتنے جوہری مواد کو نقصان پہنچا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا نے 22 جون کو ایران کی 3 جوہری تنصیبات پر حملے کیے تھے، جن میں تہران کے جنوبی علاقے میں زیر زمین واقع فوردو کی یورینیم افزودگی تنصیب بھی شامل تھی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان حملوں کو کامیاب کارروائی قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ ان تنصیبات کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ اگرچہ تنصیبات کو نقصان پہنچا ہے، لیکن جوہری ٹیکنالوجی ایران کے اپنے سائنسدانوں کی تخلیق ہے، جسے کسی فضائی حملے سے مکمل طور پر ختم نہیں کیا جا سکتا۔ یہ مسئلہ جنگ یا بمباری سے حل نہیں کیا جا سکتا۔

TAGGED:Featuredایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی امریکی ٹی وی پروگرام میں گفتگوجوہری ٹیکنالوجی ایران کے اپنے سائنسدانوں کی تخلیق ہےیورینیم کی افزودگی ایران کا بنیادی حق ہےیورینیم کی افزودگی کو ترک نہیں کر سکتے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article بابوسر ٹاپ لینڈ سلائیڈنگ،سیلابی ریلےسےخوفناک تباہی، 3 سیاح جاں بحق، متعدد گاڑیاں بہہ گئیں، ریسکیو آپریشن جاری
Next Article آبی گذرگاہوں پر تعمیرات کا نتیجہ: ڈی ایچ اے راولپنڈی میں باپ بیٹی گاڑی سمیت برساتی ریلے میں بہہ گئے
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانصحت

بچوں کو لاحق بارہ بیماریوں میں ایک اورمہلک ترین بیماری کا اضافہ

راولپنڈی (ہیلتھ ڈیسک): بچوں کو لاحق ہونے والی بارہ بیماریوں میں تیرویں مہلک ترین بیماری کا اضافہ ہوگیا ہے۔تفصیلات کے…

September 11, 2025
پاکستان

نوجوان قوم پرست کارکن افضل لُنڈ ٹنڈو آدم میں قتل، چار گولیاں ماری گئیں

ٹنڈو آدم (ویب ڈیسک): چھوٹی سی عمر میں‌مسنگ پرسن بننے والے اور اپنی جوانی سندھ وطن پر قربان کرنے والے…

September 11, 2023
انٹرٹینمنٹ

اداکارہ شہناز گل سینڈویچ کھانے سے فوڈ پوائزنننگ کا شکار، اسپتال داخل

ممبئی (شوبز ڈیسک): معروف بھارتی اداکارہ اور رئیلیٹی شو بگ باس سیزن 13 کی مقبول امیدوار شہناز گل اپنی نئی…

October 10, 2023
پاکستاندنیا

کینیڈا نے اپنے شہریوں کو پاکستان سفر کرنے سے روک دیا

کینیڈا (ویب ڈیسک): کینیڈا نے اپنے شہریوں کو پاکستان کے غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت جاری کردی۔کینیڈا کی…

January 5, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?