Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ازبکستان:بھارتی کمپنی کا کھانسی کا شربت پینے سے 18 بچے ہلاک
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > تازہ ترین > ازبکستان:بھارتی کمپنی کا کھانسی کا شربت پینے سے 18 بچے ہلاک
تازہ ترینصحت

ازبکستان:بھارتی کمپنی کا کھانسی کا شربت پینے سے 18 بچے ہلاک

Published December 29, 2022
Tags: بھارت کی دواساز کمپنی زبکستان کی وزارت صحت کھانسی کا شربت
Share
SHARE

کراچی (ویب ڈیسک): ازبکستان کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ بھارت کی دواساز کمپنی ’ماریون بائیوٹیک‘ کے تیار کردہ کھانسی کا شربت پینے سے ملک میں 18 بچے ہلاک ہوگئے ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کی رپورٹ کے مطابق وزارت صحت نے کہا کہ ہلاک ہونے والے بچوں نے ’ڈوک ون میکس‘ نامی کھانسی کا شربت پیا تھا، ابتدائی جانچ کے دوران دوا کی ایک کھیپ میں ’ایتھائیلین گلائیکول‘ نامی زہریلا مادہ پایا گیا۔

ازبکستان کی وزارت صحت کے بیان میں بتایا گیا کہ یہ دوا ڈاکٹرز کی تجویز کے بغیر بچوں کو پلائی گئی تھی جوکہ مطلوبہ مقدار سے زیادہ تھی۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق ماریون بائیوٹیک کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ کمپنی نے مذکورہ شربت کی پیداوار روک دی ہے۔

انہوں نے اس حوالے سے کارروائی کی یقین دہانی کرواتے ہوئے مزید بتایا کہ بھارتی حکومت واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

بھارتی شہر نوئیڈا میں قائم ’ماریون بائیوٹیک‘کی ویب سائٹ فی الحال ڈاؤن (غیر فعال) ہے، کمپنی کے لنکڈ اِن اکاؤنٹ کے مطابق اس کی بنیاد 1999 میں رکھی گئی تھی۔

27 دسمبر کو ازبکستان کی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ملک میں ’ڈوک ون میکس‘ گولیاں اور شربت 2012 سے فروخت ہو رہے ہیں۔

بیان کے مطابق ’یہ بات سامنے آئی کہ بچوں کو ہسپتال منتقل کیے جانے سے قبل یہ شربت انہیں 2 سے 7 روز تک دن میں 3 سے 4 مرتبہ 2.5 ملی لیٹر سے 0.5 ملی لیٹر تک پلایا گیا تھا جوکہ بچوں کے لیے اس دوائی کی مقرر کردہ مقدار سے زیادہ ہے‘۔

واضح رہے کہ ازبکستان کی جانب سے یہ الزام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چند ہفتوں قبل گیمبیا نے بھی ملک میں تقریباً 70 بچوں کی ہلاکت کا ذمہ دار ایک اور بھارتی کمپنی کے تیار کردہ کھانسی کے شربت کو ٹھہرایا تھا۔

اکتوبر میں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے ایک عالمی انتباہ جاری کیا تھا اور گیمبیا میں گردے کے زخم سے بچوں کی ہلاکتوں کا تعلق بھارت میں ہریانہ کی ’میڈن فارماسیوٹیکلز‘ کی تیار کردہ کھانسی کے شربت سے جوڑا تھا۔

عالمی ادارہ صحت کی جانب سے کہا گیا تھا کہ شربت کے نمونوں کے ٹیسٹ سے پتا چلا کہ ان میں زہریلے مادے ڈائی تھائیلین گلائیکول اور ایتھائیلین گلائیکول کی ناقابل قبول مقدار موجود تھی۔

بھارتی حکومت اور میڈن فارماسیوٹیکلز دونوں نے ان الزامات کی تردید کی تھی، گیمبیا میں کئی ہفتوں تک جاری رہنے والی تحقیقات کے بعد گزشتہ ہفتے پارلیمانی کمیٹی نے ’میڈن فارماسیوٹیکلز‘ کے خلاف مقدمہ چلانے اور ملک میں اس کی تمام مصنوعات پر پابندی لگانے کی بھی سفارش کی تھی۔

TAGGED:بھارت کی دواساز کمپنیزبکستان کی وزارت صحتکھانسی کا شربت
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article روس کی یوکرین میں شدید گولہ باری اور میزائل حملے
Next Article اس سیارےکے معمر ترین کچھوے کی 190 ویں سالگرہ
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانتازہ ترین

ڈاکٹر قادر مگسی کے والد جیئند مگسی انتقال کر گئے

ٹھٹہ (ویب ڈیسک): سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی کے والدجیئند مگسی انتقال کر گئے۔ایس ٹی پی…

May 16, 2023
تازہ ترینکاروبار

بلوچستان میں آٹے کا شدید بحران،1200 سو روپےکا 10 کلو

کوئٹہ: بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آٹے کی کمی کے باعث بحرانی صورتحال پیدا ہوگئی ہے اور آٹے کا 100…

December 25, 2022
پاکستانتازہ ترین

12 اگست کو اسمبلی تحلیل ہوئی تو 11 اکتوبر سے پہلےالیکشن کرا دینگے: الیکشن کمیشن

اسلام آباد (ویب ڈیسک): الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اسپیشل سیکرٹری ظفر اقبال نے کہا ہے کہ 12 اگست کو…

July 20, 2023
پاکستانصحت

مٹیاری: اڈیرو لعل میں4 روز میں 6 بچے خسرہ سے جاں بحق

مٹیاری (ہیلتھ ڈیسک): اڈیرو لعل کے نواحی گاؤں میں 4 روز میں 6 بچے خسرہ سے جاں بحق ہوگئے۔ورثاء نے…

July 20, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?