Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: نگران حکومت کے تابڑ توڑ حملے: آٹا، چینی، بجلی، پیٹرول سب مہنگے، عوام بلبلا اٹھے
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > نگران حکومت کے تابڑ توڑ حملے: آٹا، چینی، بجلی، پیٹرول سب مہنگے، عوام بلبلا اٹھے
پاکستانتازہ ترین

نگران حکومت کے تابڑ توڑ حملے: آٹا، چینی، بجلی، پیٹرول سب مہنگے، عوام بلبلا اٹھے

Published August 27, 2023
Tags: Featured آٹے کے 10 کلو کے تھیلے 1700 سے 1800 روپے میں فروخت چینی کی قیمت 155 سے 172 روپے فی کلوگرام
Share
SHARE

کراچی (ویب ڈیسک): بجلی کے مہنگے بلوں کی بھاری ادائیگی کے سبب مشکلات کا شکار صارفین کو چینی اور مختلف اقسام کے آٹے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے نے مزید جھنجوڑ کر رکھ دیا۔انگریزی اخبار کی رپورٹ کے مطابق نگران حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے صرف 2 روز بعد ہی چینی کی ہول سیل قیمت میں 8 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا تھا جس کے بعد اس کی قیمت 153 روپے فی کلو تک پہنچ گئی، اس طرح آن لائن اسٹورز پر چینی 160 روپے فی کلو سے 170 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگی۔

گزشتہ روز ہول سیلرز نے چینی مزید 4 روپے فی کلو مہنگی کرکے 157 روپے فی کلو تک پہنچا دی، اسی طرح ریٹیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت 170 روپے فی کلو تک بڑھ گئی، آن لائن اسٹورز پر اب چینی کی قیمت 172 روپے فی کلو ہوگئی ہے جبکہ کچھ اسٹورز چینی کا 500 کلوگرام والا پاؤچ 95 روپے میں فروخت کر رہے ہیں، یعنی 2 پاؤچ یا ایک کلو چینی کی قیمت 190 روپے فی کلو ہوگئی۔

مختلف شہروں میں گزشتہ روز چینی کی اوسط قومی قیمت 155 سے 172 روپے فی کلوگرام رہی، اس حوالے سے اجناس کے برآمد کنندہ / درآمد کنندہ فیصل انیس مجید نے کہا کہ مقامی چینی غیرقانونی ذرائع سے افغانستان اور ایران بھیجی جارہی ہے جبکہ چینی کی ذخیرہ اندوزی کی اطلاعات بھی زیرگردش ہیں۔

انہوں نے خطے میں چینی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا کیونکہ اطلاعات کے مطابق بھارت نے جمعہ (25 اگست) کو چینی کی برآمدات پر پابندی عائد کر دی ہے۔

مالی سال 2023 کے دوران پاکستان کی چینی کی برآمد 2 لاکھ 15 ہزار 7811ٹن رہی جو مالی سال 2022 کے دوران صفر تھی، جولائی 2023 کے دوران برآمدات 5 ہزار 542 ٹن رہی جوکہ جولائی 2022 کے دوران صفر تھی۔

سندھ میں فلور ملرز نے گزشتہ پیر کو مختلف اقسام کے آٹے کی قیمتوں میں 9 روپے فی کلو تک کمی کی تھی جس کے نتیجے میں اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت ساڑھے 12 ہزار روپے سے کم ہو کر 12 ہزار روپے فی 100 کلوگرام ہو گئی تھی، اس وقت آٹا نمبر 2.5 اور فائن آٹا/میدہ کے نرخ بالترتیب 137 روپے اور 146 روپے فی کلو مقرر تھے۔

تاہم گزشتہ روز فلور ملرز نے فی کلو آٹے (2.5) کی قیمتوں کو تبدیل کر کے 142 روپے فی کلو اور فائن آٹا/میدہ 150 روپے فی کلو کر دیا، فی کلو آٹے پر 4 سے 5 روپے کے معمولی اضافے کی سبب 100 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت سندھ اور پنجاب میں 12 ہزار 300 تک جا پہنچی۔

برانڈڈ باریک آٹے کے پانچ اور 10 کلو کے تھیلے فی الحال 850 سے 880 روپے اور مارکیٹ کے لحاظ سے 1700 سے 1800 روپے میں فروخت ہو رہے ہیں۔

ملرز اوپن مارکیٹ میں گندم کے نرخ کی بنیاد پر آٹے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کر رہے ہیں، حکومتِ سندھ اکتوبر میں ملرز کو اناج جاری کرے گی۔

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن (پی ایف ایم اے) سندھ زون کے چیئرمین عامر عبداللہ نے دعویٰ کیا کہ کچھ ملرز نے زرمبادلہ کے بحران کے باوجود 285-290 ڈالر فی ٹن کی قیمت پر یوکرین گندم کی درآمد کے لیے 2 سے 3 لیٹر آف کریڈٹ (ایل سیز) کھولے ہیں، یوکرین کی گندم اگلے ماہ آنے کی توقع ہے اور اس کی قیمت 10 ہزار روپے فی 100 کلوگرام ہوگی۔

ان سے سوال کیا گیا کہ کیا روپے کے مقابلے میں ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت گندم کی درآمدات کو مشکل بنا دے گی، جواب میں انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر درآمدات مارکیٹ میں طلب اور رسد کے فرق کو پورا کرنے اور اکتوبر تک قیمت کے استحکام کو یقینی بنانے کے لیے شروع کی گئی ہیں۔

ملک بھر میں 20 کلو گرام آٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت اب 2800 سے 3200 روپے کے درمیان ہوچکی ہے جوکہ جولائی 2022 کے پہلے ہفتے میں 980 سے 1940 روپے تھی۔

TAGGED:Featuredآٹے کے 10 کلو کے تھیلے 1700 سے 1800 روپے میں فروختچینی کی قیمت 155 سے 172 روپے فی کلوگرام
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article عمران خان کا FIA ٹیم کے سامنے ایک بار پھر سائفر گم کرنے کا اعتراف
Next Article لیبیا کی وزیر خارجہ کی اسرائیلی ہم منصب سے ملاقات، ملک میں ہنگامے، وزیر خارجہ معطل
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

خراب ملکی حالات ٹھیک کرنا ہماری ذمہ داری ہے؛ نواز شریف

سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان کے 4 سال میں عوام بدحال ہوگئے۔ لندن…

January 20, 2023
کاروبار

ٹیکس بے قاعدگیان: سیمنٹ ساز اداروں، بیوریجز و فوڈ کمپنیز میں ٹیکس افسران تعینات

کراچی (ویب ڈیسک): فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس بے ممکنہ قاعدگیوں پر قابو پانے ریونیو کی مانیٹرنگ کیلیے 10سیمنٹ…

April 11, 2023
پاکستانتازہ ترین

دبئی:ملکی معاشی نظام کی بہتری کے لیے کئی دوست ممالک سے نواز شریف کی ملاقاتیں

دبئی (ویب ڈیسک): مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے دبئی میں قیام کی مدت میں…

July 1, 2023
سائنس و ٹیکنالوجی

فیس بک ریل شائقین کے لیے خوشخبری: دورانیہ 90 سیکنڈ‌تک ہوگیا

سان فرانسسکو (ٹیک ڈیسک): میٹا کمپنی نے اپنی سہولیات بہتر بناتے ہوئے اب فیس بک ریل reels کا دورانیہ تین…

March 6, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?