کرناٹک (شوبز ڈیسک): بھارتی مشہور گلوکار کیلاش کھیر پر کنسرٹ کے دوران تماشائیوں نے حملہ کر دیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطا بق کیلاش کھیر پر ریاست کرناٹک کےعلاقے ہیمپی میں کنسرٹ کے دوران تماشائیوں نے بوتلیں پھینک دیں تاہم گلوکار اس حملے میں محفوظ رہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ گلوکار پر حملہ کناڈا زبان کے بجائے ہندی زبان میں عاطف اسلم کا گانا ’توجانے نہ‘ سمیت دیگر ہندی گانوں پر پرفارم کرنے پر کیا گیا، تماشائیوں کا مطالبہ تھا کہ کیلاش کھیر صرف کناڈا زبان میں ہی گلوکاری کریں۔
Noted singer #KailashKher was attacked on Sunday evening at the Hampi Utsav in Karnataka. He was performing ‘Ajab Prem Ki Ghazab Kahani's Tu Jaane Na’ song when two men attacked him with bottles.
As per reports, the miscreants demanded the singer to sing and talk in Kannada. pic.twitter.com/XuDFZKGkCn
— truth. (@thetruthin) January 30, 2023
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیلاش کھیر پر پرفارمنس کے دوران پانی کی بوتلیں پھینکی گئیں تاہم گلوکار نے تماشائیوں کی اس حرکت کو نظر انداز کرتے ہوئے گانا جاری رکھا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ واقعے پر ایکشن لیتے ہوئے کیلاش کھیر پر حملہ کرنے والے تماشائیوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔