Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: واٹس ایپ گروپ کال اور ٹوئٹر بلیو ٹک سبسکرپشن سروس متعارف
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > سائنس و ٹیکنالوجی > واٹس ایپ گروپ کال اور ٹوئٹر بلیو ٹک سبسکرپشن سروس متعارف
سائنس و ٹیکنالوجی

واٹس ایپ گروپ کال اور ٹوئٹر بلیو ٹک سبسکرپشن سروس متعارف

Published March 24, 2023
Tags: Featured ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بلیو ٹِک بھی آگئی گروپ کالز واٹس ایپ ایپلی کیشن مزید 2 نئے فیچرز متعارف کروائے نئی ایپلی کیشن متعارف
Share
SHARE

کراچی (ٹیک ڈیسک): دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی سوشل میڈیا ایپ واٹس ایپ نے کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ کے لیے نئی واٹس ایپ ایپلی کیشن متعارف کرادی جس سے گروپ کالز کرنا ممکن ہوسکیں گی۔فیس بک اور پیرنٹ کمپنی میٹا پلیٹ فارم کے شریک بانی مارک زکربرگ نے فیس بک پر اعلان کیا کہ ونڈوز کمپیوٹرز اور لیپ ٹاپ کے لیے نئی ایپ متعارف کرا دی ہے، اس نئے ورژن میں کالنگ فیچرز کا اضافہ کیا گیا ہے، پرانی ایپلی کیشن کے مقابلے میں نئے ایپ کی کارکردگی بھی بہتر بنایا گیا ہے۔جبکہ ٹوئٹر بلیو ٹک کی سبسکرپشن بھی یکم اپریل سے بلیو ٹکس کی سہولت فراہم ہوجائے گی۔

اب صارفین کا اگر آپ کا فون بند بھی ہوجائے تب بھی واٹس ایپ استعمال کرسکتے ہیں۔نئی ڈیسک ٹاپ ایپ میں اب 8 افراد کے ساتھ ویڈیو کالز اور 32 افراد کے ساتھ آڈیو کالز کرنا ممکن ہوگا، کمپنی کا کہنا ہے کہ مستقبل میں ویڈیو کالنگ کے لیے لوگوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔

👨‍💻 We're excited to introduce a brand 🆕 faster WhatsApp app for Windows desktop, that now includes group video and audio calls.

Stay synced and encrypted regardless of what device you're using.

Download here: https://t.co/RtDkjmZCqk

— WhatsApp (@WhatsApp) March 23, 2023

کمپنی کا کہنا ہے کہ کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ کے ڈیسک ٹاپ پر واٹس ایپ ایپلی کیشن استعمال کرتے ہوئے گروپ کالز میں شامل ہونا آسان ہو جائے گا۔ڈیسک ٹاپ کے لیے نئے واٹس ایپ ایپلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے واٹس ایپ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ میں دیے لنک پر کلک کریں۔

اس سے قبل کمپنی نے مزید 2 نئے فیچرز متعارف کروائے تھے، پہلے فیچر میں کسی واٹس ایپ گروپ میں شامل افراد کی تعداد میں ڈبل اضافہ کیا گیا ہے، گروپس کے اراکین کی تعداد 512 سے بڑھ کر 1024 کیے جانے کا اعلان کیا گیا تھا۔دوسرا ’وائس اسٹیٹس‘ کا فیچر پیش کیا گیا تھا جس سے وائس نوٹ کے ذریعے واٹس ایپ اسٹیٹس لگاسکیں گے۔

جبکہ مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ٹوئٹر کی سبسکرپشن سروس ٹوئٹر بلیو کو بھی پاکستان میں متعارف کرا دیا گیا ہے، صارفین اب ماہانہ فیس کے عوض ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بلیو ٹِک حاصل کر سکتے ہیں۔

جو صارفین اگلے ہفتے تک ٹوئٹر بلیو ٹک کی سبسکرپشن حاصل نہیں کریں گے انہیں یکم اپریل سے بلیو ٹکس کی سہولت فراہم نہیں کی جائے گی۔

یاد رہے کہ ٹوئٹر کے بانی ایلون مسک نے 2022 میں ٹوئٹ کے ذریعے سبسکرپشن پلان سمیت کئی نئی پالیسیوں کا اعلان کیا تھا، انہوں نے کہا تھا کہ ٹوئٹر پر جعلی مصدقہ اکاؤنٹس کی بھرمار ہے جس کی وجہ سے آنے والے مہینوں میں انہیں معطل کردیا جائے گا۔

On April 1st, we will begin winding down our legacy verified program and removing legacy verified checkmarks. To keep your blue checkmark on Twitter, individuals can sign up for Twitter Blue here: https://t.co/gzpCcwOpLp

Organizations can sign up for https://t.co/RlN5BbuGA3…

— Twitter Verified (@verified) March 23, 2023

صارفین کے ٹوئٹر اکاؤنٹس اب تین مختلف رنگوں میں تصدیق شدہ ہیں، کمپنیوں کے لیے گولڈن چیک مارک، حکومتی عہدیداروں کے لیےگرے چیک مارک اور دیگر صارفین (مشہور شوبز شخصیات کے لیے بھی) بلیو چیک مارک متعارف کرایا گیا تھا۔

تاہم اب اعلان کیا گیا ہے کہ ٹوئٹر بلیو کی سبسکرپشن سروس کو پاکستان میں بھی متعارف کرا دیا گیا ہے، پاکستانی صارفین پیسوں کے عوض ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بلیو ٹک حاصل کر سکتے ہیں۔

Twitter Blue is now available globally! Sign up today to get your blue checkmark, prioritized ranking in conversations, half ads, long Tweets, Bookmark Folders, custom navigation, Edit Tweet, Undo Tweet, and more. Sign up here: https://t.co/SBRLJccMxD

— Twitter Blue (@TwitterBlue) March 23, 2023

پاکستان میں صارف 2 ہزار 250 روپے ماہانہ اور سالانہ فیس ادا کرنے پر کمپنی کی جانب سے 12 فیصد رعایت دی جائے گی۔

سبسکرپشن سروس کا حصہ بننے پر بلیو چیک مارک، طویل ویڈیوز کو پوسٹ کرنے، نئے فیچرز تک سب سے پہلے رسائی، ٹوئٹ کو ایڈٹ کرنے، 1080 پکسل کی ویڈیو اپ لوڈ سمیت دیگر سہولیات صارفین کو دستیاب ہوں گی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ٹوئٹر کی جانب سے 20 مارچ سے دنیا بھر میں دو عنصری تصدیقی عمل (two factor authentication) فیچر مفت میں ختم کردیا گیا تھا۔

ٹوئٹر بلیو صارفین یعنی ماہانہ فیس ادا کرنے والے مذکورہ فیچر کو استعمال کر سکیں گے۔

TAGGED:Featuredٹوئٹر اکاؤنٹ پر بلیو ٹِک بھی آگئیگروپ کالز واٹس ایپ ایپلی کیشنمزید 2 نئے فیچرز متعارف کروائےنئی ایپلی کیشن متعارف
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article امریکہ کی پہلی باحجاب مسلمان جج نادیہ کہف نےحلف اٹھالیا
Next Article جھاڑکھنڈ بھارت میں گلائیڈر طیارہ ایک گھر پر گر کر تباہ
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

فواد چوہدری کو گرفتار کر لیا گیا، اہلیہ حبا چوہدری نے تصدیق کردی

اسلام آباد (ویب ڈیسک): فواد چوہدری کی اہلیہ حبا چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے شوہر کو گرفتار…

November 4, 2023
لیڈی ریڈنگ اسپتال
صحت

پشاور کے 3 بڑے اسپتال 6 ماہ سے انسولین اور انستھیزیا ادویات سے محروم، کئی آپریشنز ملتوی

خیبر پختونخواہ کے شہر پشاور کے 3 بڑے اسپتالوں میں 6 ماہ سے انسولین دستیاب نہ ہونے کا انکشاف ہوا…

December 18, 2022
پاکستان

عمران خان نے توشہ خانہ کیس سے متعلق نیب کو خط لکھ دیا

لاہور(ویب ڈیسک): چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے توشہ خانہ کیس سے متعلق نیب کوخط لکھ دیا۔چیئرمین پی ٹی آئی…

July 17, 2023
پاکستان

باپ بیٹے میں اختلافات کی افواہیں، بلاول دبئی چلے گئے، پی پی رہنماؤں کی صفائیاں

کراچی (ویب ڈیسک): پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے پاکستان پیپلزپارٹی کے صدر آصف زرداری اور ان کے بیٹے و پارٹی…

November 24, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?