Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: گندم خریداری اسکینڈل: پاسکو کے ایم ڈی اور جی ایم پروکیورمنٹ معطل
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > گندم خریداری اسکینڈل: پاسکو کے ایم ڈی اور جی ایم پروکیورمنٹ معطل
پاکستانکاروبار

گندم خریداری اسکینڈل: پاسکو کے ایم ڈی اور جی ایم پروکیورمنٹ معطل

Published May 13, 2024
Tags: Featured پاسکو کے ایم ڈی اور جی ایم پروکیورمنٹ معطل گندم خریداری کے عمل میں غفلت گندم کی طلب، رسد اور خریداری پروگرام سے متعلق اجلاس
Share
SHARE

لاہور (ویب ڈیسک): وزیراعظم شہباز شریف نے گندم خریداری کے عمل میں غفلت برتنے پر پاسکو کے ایم ڈی اور جی ایم پروکیورمنٹ کومعطل کردیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت گندم کی طلب، رسد اور خریداری پروگرام سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ، وفاقی وزیر فوڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین اور دیگر متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی ۔

اجلاس میں وزیراعظم نے استفسار کیا کہ گندم کی خریداری کے عمل کے لیے موبائل ایپلی کیشن تیار کیوں نا کروائی گئی ؟ وزیراعظم نے گندم خریداری کے عمل میں ٹیکنالوجی کے استعمال کے حوالے سے ہدایات پر عمل نہ کرنے اور غفلت برتنے پر پاسکو کے مینیجنگ ڈائریکٹر اور جنرل مینیجر پروکیورمنٹ کو معطل کردیا۔

وزیر اعظم نے گندم کی خریداری کا عمل صاف اور شفاف بنانے کے کیلئے ٹیکنالوجی کے استعمال اور موبائل فون ایپلی کیشن تیار کرنے کی تاکید کی جب کہ وزیراعظم نے پاسکو کے اسٹاک کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروانے کی بھی ہدایت کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ کسانوں کی ترقی و خوشحالی کے لیے بھرپور اقدامات اٹھائے جائیں گے، حکومت ملک میں غذائی تحفظ کے حوالے سے ہر ممکن کوششیں کررہی ہے۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ کسان کے معاشی تحفظ کے لیے اجناس کی انشورنس کو یقینی بنایا جائے، پاسکو 4 لاکھ میٹرک ٹن اضافی گندم کی شفاف اور مؤثر طریقے سے خریداری کرے۔

وزیر اعظم نے اجلاس میں انتباہ دیا کہ کسان کا نقصان کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا جب کہ اچھی کارکردگی دکھانے والے پاسکو مراکز اور افسران کا انتخاب کیا جائے گا اور ان کی حکومتی سطح پر پذیرائی کی جائے گی۔

TAGGED:Featuredپاسکو کے ایم ڈی اور جی ایم پروکیورمنٹ معطلگندم خریداری کے عمل میں غفلتگندم کی طلب، رسد اور خریداری پروگرام سے متعلق اجلاس
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article پیٹرول کی قیمت میں 11 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان
Next Article میٹرک امتحانات کے دوران طالبات بے ہوش،لوڈشیڈنگ پر وزیر توانائی سندھ ناصر شاہ برہم
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

انٹرٹینمنٹ

ترک اینیمیٹڈ فیچر فلم “اسمارٹ خرگوش مومو” 25 جولائی کو اردو ڈبنگ کیساتھ ریلیز ہو گی

اسلام آباد (شوبز ڈیسک): تھری ڈی اینیمیٹڈ فلم “اسمارٹ خرگوش مومو، دی بگ چیز” پاکستان میں اردو ڈبنگ کے ساتھ…

July 24, 2025
پاکستان

بجلی پیدا کرنیوالے اداروں کے نام پر پاکستان سے فراڈ کیا گیا: سیاسی جماعتیں

کراچی (ویب ڈیسک): پاکستان کی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے اتفاق کیا ہے کہ بجلی کی پیداوار کرنے والے اداروں…

August 29, 2023
پاکستان

کشیدگی کم کرنی ہے تو بانی پی ٹی آئی اپنا منہ بند رکھیں، خواجہ آصف کا مشورہ

(ویب ڈیسک):وزیر دفاع خواجہ آصف نے مشورہ دیا ہے کہ اگر تحریک انصاف کو کشیدگی کم کرنی ہے تو بانی…

May 31, 2024
پاکستان

کراچی: بلوچ پل کے قریب کثیر المنزلہ عمارت میں آگ لگ گئی

کراچی (ویب ڈیسک): کراچی میں شارع فیصل پر بلوچ کالونی پل کے قریب کثیر المنزلہ عمارت میں آگ لگ گئی۔کثیر…

February 24, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?