Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: جو سائل نہیں تھا سپریم کورٹ نے اسے دہلیز پر فیصلہ پہنچاکر ہوم ڈیلیوری کی: خواجہ آصف
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > جو سائل نہیں تھا سپریم کورٹ نے اسے دہلیز پر فیصلہ پہنچاکر ہوم ڈیلیوری کی: خواجہ آصف
پاکستانتازہ ترین

جو سائل نہیں تھا سپریم کورٹ نے اسے دہلیز پر فیصلہ پہنچاکر ہوم ڈیلیوری کی: خواجہ آصف

Published July 13, 2024
Tags: جو سائل ہی نہیں تھا فیصلہ اس شخص کی دہلیز تک پہنچایا گیا مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل موجودہ حالات میں پنڈورا باکس کھل گیا ہے ہوم ڈیلیوری کی گئی وزیر دفاع خواجہ آصف
Share
SHARE

سیالکوٹ (ویب ڈیسک): وزیر دفاع خواجہ آصف نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فیصلہ اس شخص کی دہلیز تک پہنچایا گیا جو سائل ہی نہیں تھا، ہوم ڈیلیوری کی گئی۔سیالکوٹ میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا اعلیٰ ترین عدلیہ کے بارے میں غیرضروری بیانات سے گریز کرتا ہوں لیکن آئین کی سربلندی کے لیے کردار ادا کرتے رہیں گے، سارا نزلہ سیاستدانوں پہ گرتا رہا ہم وہ سہتے رہے، لوگ پھانسی لگ گئے اور انصاف نہیں ملا، دو دو،تین تین نسلوں سے لوگ انصاف کے منتظر ہیں۔

سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر خواجہ آصف کا کہنا تھا فیصلہ ایک شخص کی دہلیز تک پہنچایا گیا جو سائل ہی نہیں تھا، فیصلے کی ہوم ڈیلیوری کی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ عدالت میں سنی اتحاد کونسل آئی تھی، پی ٹی آئی کا تو نام و نشان نہیں تھا، سب جانتے ہیں کہ اراکین اپنے پارٹی نشان پر الیکشن لڑتے ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا موجودہ حالات میں پنڈورا باکس کھل گیا ہے، قومی مستبقل کے لیے یہ اچھی بات نہیں ہے، کل ہم کس ادارے سے کہیں گے کہ آپ نے غیرآئینی کام کیا ہے، الیکشن کمیشن بھی آئینی ادارہ ہے، پارلیمنٹ بھی آئینی ادارہ ہے۔

ان کا کہنا تھا ہمارے اس وقت بھی 209 ممبرز ہیں، آئین کی بہت سی شقوں کی خلاف ورزی ہوئی ہے، بہتر فیصلے وہ ہوتے ہیں جو عام فہم ہوں اور لب کشائی نہ کی جائے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ عدالتی فیصلے پر آگے کیا ردعمل دیناہے اس کا فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق ہو گا، پیر کو پارلیمنٹ میں یہ فیصلہ ہو گا کہ حکومت نظر ثانی کی طرف جائے گی یا نہیں۔

ان کا کہنا تھا ملک میں دہشتگردی چل رہی ہے، آپریشن پر پی ٹی آئی انکاری ہے، آئینی انارکی پھیلے گی، صورتحال گھمبیر ہے، ایسا لگ رہا ہے کہ گیم چل رہا ہو اور تماشائی میدان میں گھس آئے ہوں، آئین اور قانون پامال ہو گا تو سب اپنی حدود پار کر جائیں گے۔

TAGGED:جو سائل ہی نہیں تھافیصلہ اس شخص کی دہلیز تک پہنچایا گیامخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعملموجودہ حالات میں پنڈورا باکس کھل گیا ہےہوم ڈیلیوری کی گئیوزیر دفاع خواجہ آصف
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article مخصوص نشستوں پر عدالتی فیصلہ: نوازشریف کا اظہار حیرت، پارٹی رہنماؤں کا اجلاس بلالیا
Next Article میرے کیسز ختم کرو، ہمارے لوگوں کو رہا کرو، ہمارا مینڈیٹ واپس کرو:مذاکرات کے لیےعمران خان نے3 شرائط رکھ دیں
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں 300 ارب کی اسمگلنگ، وزیراعظم نے نوٹس لے لیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک): نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے پیٹرولیم مصنوعات اور افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ…

September 1, 2023
پاکستانتازہ ترین

میرے کیسز ختم کرو، ہمارے لوگوں کو رہا کرو، ہمارا مینڈیٹ واپس کرو:مذاکرات کے لیےعمران خان نے3 شرائط رکھ دیں

راولپنڈی (ویب ڈیسک): بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے حکومت سے مذاکرات کے لیے شرائط رکھ دیں۔اڈیالہ جیل…

July 13, 2024
پاکستان

شاہراہ فیصل: کراچی پولیس دفتر پر حملہ، شدید فائرنگ و دستی بم حملے

کراچی (ویب ڈیسک): صوبہ سندھ کے دارالحکومت میں کراچی پولیس کے ہیڈ کوارٹر پر حملہ ہوا جس میں شدید فائرنگ…

February 17, 2023
پاکستاندنیا

ترکی،شام زلزلہ:ہلاکتیں4300 سےمتجاوز،شدید بارش،ریسکیومشکل

کراچی (ویب ڈیسک):ترکیہ اور شام میں گزشتہ روز آنے والے تباہ کن سلسلہ وار زلزلوں سے زمین بوس ہوجانے والی…

February 7, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?