Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: لبنان پیجرز دھماکوں میں بھارتی شہری کا نام کیوں سامنے آرہا ہے؟
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دنیا > لبنان پیجرز دھماکوں میں بھارتی شہری کا نام کیوں سامنے آرہا ہے؟
دنیا

لبنان پیجرز دھماکوں میں بھارتی شہری کا نام کیوں سامنے آرہا ہے؟

Published September 21, 2024
Tags: Featured ڈی اے این ایس نے اگلے ہی روز بیان دیا کہ لبنان میں دھماکوں سے تباہ کیے نوٹرا گلوبل 2022 بلغاریہ کے شہر صوفیا میں رجسٹرڈ ہوئی جسے بھارتی
Share
SHARE

(ویب ڈیسک): لبنان میں کچھ روز قبل ہونے والے ہلاکت خیز پیجرز دھماکوں میں مبینہ طور پر بھارتی شہری کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔17 ستمبر کو لبنان میں ہونے والے پیجرز دھماکوں میں 20 افراد جاں بحق اور ہزاروں زخمی ہو گئے تھے، جاں بحق ہونے والوں میں لبنانی وزیر کا بیٹا جبکہ زخمیوں میں ایرانی سفیر بھی شامل تھے۔

پیجرز دھماکوں کے حوالے سے ابتدائی طور پر یہ بات سامنے آئی کہ حزب اللہ نے پیجرز چند ماہ قبل تائیوان کی کمپنی گولڈ اپولو سے خریدے تھے تاہم تائیوانی کمپنی کا اس حوالے سے مؤقف تھا کہ ہم نے پیجر کی تیاری اور فروخت کے حقوق ہنگری کی کمپنی بی اے سی کنسلٹنگ کے ایف ٹی کو فروخت کر رکھے تھے جو ہمارا نام استعمال کرنے کی مجاز تھی۔

پیجرز دھماکوں کے دو روز بعد بلغاریہ کی کمپنی کا نام سامنے آنے کے بعد وہاں کی سکیورٹی ایجنسی ڈ اے این ایس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وہ ملکی وزارت داخلہ کے ساتھ ملکر پیجرز دھماکوں میں نوٹرا گلوبل نامی کمپنی کے کردار کے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

نوٹرا گلوبل 2022 بلغاریہ کے شہر صوفیا میں رجسٹرڈ ہوئی جسے بھارتی نژاد نارویجن شہری رنسن جوز چلا رہا تھا۔

رنسن جوز کی نوٹرا گلوبل نے 2023 میں اپنا ریونیو 7 لاکھ 25 ہزار ڈالر ( تقریباً 6 کروڑ بھارتی روپے) ظاہر کیا تھا۔

ڈی اے این ایس نے اگلے ہی روز بیان دیا کہ لبنان میں دھماکوں سے تباہ کیے جانے والے پیجرز نا تو بلغاریہ سے امپورٹ یا ایکسپورٹ کیے گئے اور نا ہی بنائے گئے، ایجنسی کے تحقیقات کے مطابق نارویجن کمپنی کے مالک نے کوئی ایسی ٹرانزیکشن نہیں کی جو ملکی قوانین کے مطابق دہشتگری کی معاونت کے زمرے میں آتی ہو۔

ادھر ناورے کی پولیس کا کہنا ہے کہ نارویجن شہری کا نام سامنے آنے کے بعد انہوں نے بھی اس معاملے کی تحقیقات شروع کر رکھی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کیرلا سے تعلق رکھنے والا رنسن جوز دو سال قبل تعلیم کے حصول کے لیے ناروے کے دارالحکومت اوسلو گیا تھا جبکہ اس کے رشتہ داروں کا دعویٰ ہے کہ رنسن جوز ایک کھرا بندہ ہے اور ہم اس پر اندھا اعتماد کرتے ہیں، وہ کسی غلط کام میں ملوث نہیں ہو سکتا، اسے شاید اس میں پھنسایا گیا ہے۔

TAGGED:Featuredڈی اے این ایس نے اگلے ہی روز بیان دیا کہ لبنان میں دھماکوں سے تباہ کیےنوٹرا گلوبل 2022 بلغاریہ کے شہر صوفیا میں رجسٹرڈ ہوئی جسے بھارتی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article لاہور جلسہ؛ علی گنڈاپور کی قیادت میں قافلہ روانہ، پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکن تیار
Next Article وزیراعلیٰ سندھ کے سابق مشیر اسماعیل ڈاہری گرفتار، گاڑی سے 5 کلو چرس برآمد
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

خیبرپختونخوا حکومت نے 9 اسکیل سے کم نوکریوں کیلئے ایٹا ٹیسٹ ختم کردیا

(ویب ڈیسک ):خیبرپختونخوا حکومت نے 9 اسکیل سے کم نوکریوں کیلئے ایجوکیشنل ٹیسٹنگ اینڈ ایولوشن ایجنسی ( ایٹا) ٹیسٹ ختم…

September 17, 2024
پاکستان

تھر پارکر:4 سالوں میں ٹرانسمیشن لائنوں پرکوئی کام نہیں ہوا: وزیراعظم

اسلام کوٹ (ویب ڈیسک): وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کوئی قانون و آئین سے بالاتر نہیں، دہشت گردوں…

March 22, 2023
پاکستان

وزیر اعظم کا معصومانہ سوال:دہشت گردوں کو دوبارہ کون واپس لایا؟

اسلام آباد (نیوز ڈیسک): وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اس سے زیادہ بدقسمتی کی کوئی بات نہیں…

February 1, 2023
دلچسپ و عجیبویڈیوز

دنیا کا پہلا ‘اڑنے’ والا الیکٹرک بحری جہاز Candela پی 12 متعارف

سویڈن (ویب ڈیسک): دنیا کے پہلے 'اڑنے' والے بحری جہاز نے آزمائشی مراحل کو مکمل کرلیا ہے اور آئندہ سال…

November 24, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?