لاہور (ویب ڈیسک): پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کل لاہور میں 200 کارکنوں کے ساتھ گرفتاری دینے کا اعلان کردیا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ان کے علاوہ 4 اور رہنما گرفتاری دیں گے، پولیس نے کل گرفتار نہ کیا تو ملتان سے گرفتاری دیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر 9 اپریل کو الیکشن کرانے کی صدر کی ایڈوائس پر عمل شروع ہوجائے تو جیل بھرو تحریک کی ضرورت نہیں رہے گی۔
پی ٹی آئی کے نائب چیئرمین نے پرویزالہٰی کو پارٹی میں ویلکم تو کہا لیکن پارٹی صدارت دینے کے سوال پر واضح جواب دینے سے گریز کیا۔
خیال رہے کہ تحریک انصاف نے 22 فروری سے لاہور سے جیل بھرو تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔