Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: سلامتی کو خطرہ لاحق ہوا تو نیوکلیئر ہتھیاراستعمال کرنے سے گریز نہیں کریں گے: پیوٹن
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دنیا > سلامتی کو خطرہ لاحق ہوا تو نیوکلیئر ہتھیاراستعمال کرنے سے گریز نہیں کریں گے: پیوٹن
دنیا

سلامتی کو خطرہ لاحق ہوا تو نیوکلیئر ہتھیاراستعمال کرنے سے گریز نہیں کریں گے: پیوٹن

Published September 26, 2024
Tags: Featured دشمن نے ایسے روایتی ہتھیار بھی استعمال کیے روس کے صدر ولادیمر پیوٹن روس یا بیلا روس کی سلامتی کو خطرہ لاحق ماسکو نیوکلیئر ہتھیار استعمال کرنے سے گریز نہیں کرے گا مغربی ممالک کو خبردار کیا
Share
SHARE

ماسکو (ویب ڈیسک): روس کے صدر ولادیمر پیوٹن نے مغربی ممالک کو خبردار کیا ہے کہ دشمن نے ایسے روایتی ہتھیار بھی استعمال کیے جن سے روس یا بیلا روس کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہوا تو ان ممالک کیخلاف ماسکو نیوکلیئر ہتھیار استعمال کرنے سے گریز نہیں کرے گا۔

روس کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں نیوکلیئر ہتھیاروں کے استعمال سے متعلق ریاستی پالیسی کے بنیادی اصولوں کی وضاحت کرتے ہوئے صدر پیوٹن نے کہا کہ اگر روس پر ایسی ریاست نے جارحیت کی جس کے حملے میں ایٹمی ریاست شریک یا معاون ہوئی تو اسے روس کیخلاف مشترکہ حملہ تصور کیا جائے گا۔

صدر پیوٹن نے کہا کہ یہ بات بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشنکو سے طے کی جاچکی ہے۔ نیوکلیئر ڈیٹرنس سے متعلق بیلاروس کے ساتھ دیگر ممالک اور فوجی اتحادوں کو بھی اس فہرست میں شامل کرنے کی تجویز پر غور کیا جا رہا ہے ساتھ ہی ان خطرات کی فہرست میں بھی اضافہ کیا جا رہا ہے جن سے نمٹنے کیلئے یہ اقدامات کیے جائیں گے۔

ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ نیوکلیئر ہتھیار استعمال کرنے پر غور اسی لمحے ہوگا جب دشمن روس پر میزائلوں اور اسپیس اٹیک ہتھیاروں سے بڑا حملہ کرے گا اور یہ ہتھیار روس کی سرحد کو عبور کریں گے۔ ان خدشات میں اسٹریٹجک یا ٹیکٹیکل ائیرکرافٹ، کروز میزائل، ڈرون، ہائپر سونک یا دیگر طیارے شامل ہیں۔

صدر پیوٹن نے کہا کہ نئی پالیسی میں وہ شرائط واضح کردی گئی ہیں کہ جن میں روس ایٹمی ہتھیار استعمال کرے گا۔ نیوکلیئر ہتھیار ہی روس اور اس کے عوام کے تحفظ کی سب سے اہم ضمانت ہیں۔

صدرپیوٹن پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ نیوکلیئر پالیسی ایک ایسی چیز ہے جو حالات کے مطابق طے کی جاتی ہے۔

TAGGED:Featuredدشمن نے ایسے روایتی ہتھیار بھی استعمال کیےروس کے صدر ولادیمر پیوٹنروس یا بیلا روس کی سلامتی کو خطرہ لاحقماسکو نیوکلیئر ہتھیار استعمال کرنے سے گریز نہیں کرے گامغربی ممالک کو خبردار کیا
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article الیکشن کمیشن آئیں بائیں شائیں نہ کرے، سپریم کورٹ کے حکم کی تعمیل کرے: بیرسٹر سیف
Next Article خیرپورسندھ میں گیس کے نئے ذخائر دریافت، کیا سندھ کو فائدہ ہوگا؟
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

عمران خان کے وارنٹ ناقابل ضمانت سے قابل ضمانت میں تبدیل

اسلام آباد (ویب ڈیسک): ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے خاتون جج زیبا چوہدری کو دھمکی دینےکے کیس میں…

March 24, 2023
پاکستان

روس سے آنیوالا تیل عالمی منڈی کے مقابلے میں 15 ڈالر سستا ہے: وزیراعظم

(ویب ڈیسک): اسلام آباد: وزیر اعظم شہبا زشریف نےکہا ہےکہ روس سے آنے والا تیل عالمی منڈی کے مقابلے میں…

June 14, 2023
انٹرٹینمنٹ

پہلی بار فلسطینی حسینہ نادین ایوب مس یونیورس مقابلے میں شرکت کریں گی

رملا - یروشلم (شوبز ڈیسک): فلسطین پہلی بار مس یونیورس 2025 میں شریک ہوگا۔تھائی لینڈ میں رواں سال نومبر میں…

October 7, 2025
پاکستان

اسموگ: لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ، ہفتے میں تین دن مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان

(ویب ڈیسک): لاہور: پنجاب حکومت نے اسموگ کی بگڑتی صورتحال پر لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردی۔پنجاب کی…

November 15, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?