کولکتہ (اسپورٹس ڈیسک): ورلڈ کپ کے 44 ویں میچ میں انگلینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ ایڈن گارڈنز کولکتہ میں کھیلا جارہا ہے جہاں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
انگلینڈ کی پہلی وکٹ 82 رنز پر گری، افتخار احمد نے ڈیوڈ ملان کو 31 رنز پر آؤٹ کیا، اس وقت انگلینڈ کے 14 اوورز مکمل ہوچکے ہیں اور انگلش ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر 84 رنز بنالیے ہیں۔
ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا ارادہ تھا، ٹیم میں ایک تبدیلی ہے، حسن علی کی جگہ شاداب خان شامل ہیں۔
دوسری جانب انگلش کپتان جوز بٹلر بولے کہ وکٹ بیٹنگ کےلیے اچھی ہے، زیادہ سے زیادہ اسکورکرنے کی کوشش کریں گے۔
ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں دونوں ٹیموں کا یہ آخری میچ ہے، پاکستان اور انگلینڈ دونوں نے اب تک آٹھ آٹھ میچز کھیلے ہیں، پاکستان نے اپنے 4 اور انگلینڈ نے اپنے 2 میچز جیتے ہیں۔
پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان پانچویں اور انگلینڈ ساتویں نمبر پر ہے۔