Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ورلڈکپ: انگلینڈ کی مسلسل پانچویں شکست، بھارت 100 رن سے کامیاب
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > کھیل > ورلڈکپ: انگلینڈ کی مسلسل پانچویں شکست، بھارت 100 رن سے کامیاب
کھیل

ورلڈکپ: انگلینڈ کی مسلسل پانچویں شکست، بھارت 100 رن سے کامیاب

Published October 29, 2023
Tags: Featured انگلینڈ کی ٹیم 6 میچوں میں 5 شکستوں سے آخری نمبر پر
Share
SHARE

لکھنئو (اسپورٹس ڈیسک): آئی سی سی ورلڈکپ کے 29 ویں میچ میں بھارت نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو 100 رن سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل چھٹی کامیابی حاصل کرتے ہوئے سیمی فائنل میں پہنچنے کا راستہ بہت آسان کرلیا۔بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد انگلش ٹیم کا سیمی فائنل میں پہنچنا مشن امپاسبل ہوگیا، انگلینڈ کی 6 میچز میں یہ پانچویں ہار ہے۔

لکھنؤ کے بریسبیو کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پہلے بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

بھارت نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 229 رن بنائے، کپتان روہت شرما 87 رن بنا کر نمایاں رہے۔

230 رن کے تعاقب میں انگلینڈکی ٹیم 34.5اوور میں129رن بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

بھارت کی جانب سے روہت شرما اور شبمن گل نے اننگز کا آغاز کیا لیکن 26 کے مجموعے پر شبمن گل 9 رن بنا کر بولڈ ہوگئے جبکہ ویرات کوہلی بھی 9 گیندوں پر بغیر کوئی رن بنائے کیچ آؤٹ ہو گئے۔

بھارت کے تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی شیریاس آئیر تھے جو 4 رن بنا کر کرس ووکس کی گیند پر مارک ووڈ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ بلیو شرٹس کو چوتھا نقصان 131 پر ہوا جب کے ایل راہول 39 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اس کے علاوہ بھارتی کپتان روہت شرما 87 رن بنا کر پویلین لوٹے جبکہ سوریا کمار یادیو 49 اور جسپریت بمراہ 16 رن بناکر آؤٹ ہوئے۔جڈیجا نے 8 اور محمد شامی نے ایک رن بنایا، کلدیپ یادیو 9 رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

بھارت نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 229 رن بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے ڈیوڈ ولی نے 3، کرس ووکس اور عادل رشید نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

230 رن کے ہدف کے تعاقب میں انگلش بیٹنگ لائن پتوں کی طرح بکھر گئی اور پوری ٹیم 34.5 اوور میں 129 رن بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

لیام لیونگسٹن 27 ، ڈیوڈ ملان 16 اور معین علی 15 رن بنا کر نمایاں رہے۔

ان کے علاوہ جونی بیئرسٹو 14، جوز بٹلر اور کرس ووکس 10،10 رن بناسکے، جو روٹ اور بین اسٹوکس صفر پر آؤٹ ہوئے۔

بھارت کی جانب سے محمد شامی نے 7 اوور میں 22 رن دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جسپریت بمراہ نے 32 رن دے کر 3 جب کہ کلدیب یادیو نے 8 اوور میں 24 رن دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔

خیال رہے کہ بھارت ورلڈکپ کے پوائنٹس ٹیبل پر 6 میچوں میں 12 پوائنٹ کے ساتھ سر فہرست ہے جب کہ انگلینڈ کی ٹیم 6 میچوں میں 5 شکستوں کے بعد سب سے آخری نمبر پر ہے۔

TAGGED:Featuredانگلینڈ کی ٹیم 6 میچوں میں 5 شکستوں سے آخری نمبر پر
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article کراچی: ملیر سعود آباد میں پولیس مقابلہ، 4 ڈاکو ہلاک
Next Article شہید ارشاد رانجھانی کے قاتل کی بریت کیخلاف 3 تلوار پر احتجاج
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

وزیراعظم کی مالیاتی کانفرنس کے دوران ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات، شکوے شکایات

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وزیراعظم شہباز شریف اور مینیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں آئی…

June 22, 2023
پاکستان

تحفظات دور نہ ہوئے تو مردم شماری کو نہیں مانیں گے:مرادشاہ

کراچی(ویب ڈیسک): وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ مردم شماری پر ہمارے اعتراض درست نہ ہوئے…

March 12, 2023
پاکستان

ہنگومیں گیس پلانٹ پرحملہ، 4 ایف سی اہلکاروں سمیت 6 شہید

ہنگو (ویب ڈیسک): ہنگو میں دہشتگردوں نے نجی گیس کمپنی کے پلانٹ پر حملہ کردیا۔پولیس کے مطابق ہنگو کی تحصیل…

May 23, 2023
پاکستان

اورنگی ٹاؤن کراچی: گھر میں گیس سلینڈر پھٹنے سے نومولود جڑواں بھائیوں سمیت 11 افراد زخمی

کراچی (ویب ڈیسک): کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن 10 نمبر پر گھر میں گیس سلینڈر پھٹنے سے خواتین، بچوں اور…

July 28, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?