Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: تحفظات دور نہ ہوئے تو مردم شماری کو نہیں مانیں گے:مرادشاہ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > تحفظات دور نہ ہوئے تو مردم شماری کو نہیں مانیں گے:مرادشاہ
پاکستان

تحفظات دور نہ ہوئے تو مردم شماری کو نہیں مانیں گے:مرادشاہ

Published March 12, 2023
Tags: Featured احتجاج سب کا حق ہے خامیاں فوری درست کریں؛مراد شاہ مردم شماری کا ڈیٹا نادرا کو دیں
Share
SHARE

کراچی(ویب ڈیسک): وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ مردم شماری پر ہمارے اعتراض درست نہ ہوئے تو ہم اس کی حمایت نہیں کریں گے۔ کراچی میں تقریب سے خطاب کے دوران مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ مردم شماری انتخابات سے زیادہ اہم اور ضروری ہے، ڈیجیٹل پراسس چل رہا ہے، احسن اقبال کو میں نے خط بھی لکھا تھا، ایسی مردم شماری چاہتے ہیں جس پر کسی کو اعتراض نہ ہو ہمارا موقف ہے کہ 2017 کی مردم شماری نہ دہرائی جائے تاکہ پھر تحفظات نہ ہوں۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ اگر مردم شماری پر ہمارے اعتراض درست نہ ہوئے تو ہم اس کی حمایت نہیں کریں گے، ایسی صورتحال پیدا نہ کریں کہ مردم شماری کو قبول نہ کریں۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ مردم شماری کے ٹیبلٹس میں نقشوں کی خامیاں دکھائیں تو کہا گیا کہ کچھ خامیوں کو بعد میں درست کردیں گے، ہم نے کہا کہ خامیاں فوری درست کریں، ہمارا اندراج کر کے ہمیں آگاہ کیا جائے، ہر فرد کو ایس ایم ایس کے ذریعے درج تفصیل بتائیں، شمار کنندہ کے درج ریکارڈ کو ہم خود دیکھ سکیں گے، جس پر ہمیں کہا گیا کہ ڈیٹا دینے کے لیے پالیسی فیصلے کی ضرورت ہوگی۔

وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ہمیں پتہ ہونا چاہیے کہ سب کو گنا گیا، پاکستانی شہری کتنے اور غیرملکی کتنے ہیں، ہم نےکہا کہ مردم شماری کا ڈیٹا نادرا کو دے دیں، نادرا سے کہیں کہ اس ڈیٹا سے ان کا شناختی کارڈ بنائیں، اس طرح پوری آبادی کا ریکارڈ صحیح آجائے گا۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ ملک شدید مالی بحران سے گزر رہا ہے، ایک شخص کے کہنے پر اسمبلیاں تحلیل کی گئیں، ہم سیاسی جماعت ہیں ہم الیکشن میں جائیں گے، اکتوبر میں قومی اسمبلی کے الیکشن ہونے ہیں، جب قومی اسمبلی الیکشن ہوں گے تو پنجاب میں سیاسی حکومت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ عدالتوں کو آئینی پیچیدگیوں کو دیکھناچاہیے، عدالتوں سے بصد احترام کہنا چاہتا ہوں، کبھی کبھی میڈیا کے دباؤ پر بھی فیصلے کیے جاتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ اخلاق سے گری ہوئی باتیں کرنے کا رواج پی ٹی آئی نے ڈالا ہے، سندھ میں سب محبت بھائی چارگی سے رہتے ہیں، الزام لگانے کی سیاست سندھ میں نہیں چلے گی، پر امن احتجاج سب کا حق ہے، پیار محبت سے جو ہٹے گا اس کا جواب دینا آتا ہے، کسی کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے۔

TAGGED:Featuredاحتجاج سب کا حق ہےخامیاں فوری درست کریں؛مراد شاہمردم شماری کا ڈیٹا نادرا کو دیں
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article خیبرپختونخوا:مختلف علاقوں میں5.3 شدت کےزلزلہ
Next Article پی ایس ایل 8 آخری میچ: کراچی نے لاہور کو 86 رنز سے ہرا دیا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

نائیجیریا: 50 موٹر سائیکل سوار مسلح افراد کا گاؤں پر حملہ؛81 افراد ہلاک

ابوجہ (ویب ڈیسک): نائیجیریا کی ریاست یوبے میں خودکار اسلحہ سے لیس 50 سے زائد افراد نے ایک گاؤں پر…

September 4, 2024
دنیاسائنس و ٹیکنالوجی

چینی کمپنی ’شیاؤمی‘ نے اپنی پہلی الیکٹرک کار متعارف کرادی

(ویب ڈیسک): چینی ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنی ’شیاؤمی‘ نے بیجنگ میں اپنی پہلی الیکٹرک کار متعارف کرادی، اور دنیا کی…

March 29, 2024
پاکستان

سپریم کورٹ نے نیب ترامیم بحال کر دیں:عمران خان کو فائدہ ہوا؛ بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (ویب ڈیسک): سپریم کورٹ نے حکومت کی انٹرا کورٹ اپیل منظور کرتے ہوئے نیب ترامیم بحال کر دیں۔چیف…

September 6, 2024
دنیا

غزہ میں 4 روزہ جنگ بندی کا آغاز ہو گیا، روزانہ 200 ٹرکوں کو داخلے کی اجازت

غزہ (ویب ڈیسک): غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت 4 روزہ جنگ بندی…

November 24, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?