Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ورلڈکپ دسواں میچ: جنوبی افریقا نے134 رنز سےجیت لیا،آسٹریلیا کی مسلسل دوسری شکست
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > کھیل > ورلڈکپ دسواں میچ: جنوبی افریقا نے134 رنز سےجیت لیا،آسٹریلیا کی مسلسل دوسری شکست
کھیل

ورلڈکپ دسواں میچ: جنوبی افریقا نے134 رنز سےجیت لیا،آسٹریلیا کی مسلسل دوسری شکست

Published October 12, 2023
Tags: Featured آسٹریلیا کی مسلسل دوسری شکست ہے
Share
SHARE

لکھنؤ (اسپورٹس ڈیسک): آئی سی سی ورلڈکپ کے دسویں میچ میں جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کو با آسانی 134 رنز سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔جنوبی افریقا کے 312 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پوری آسٹریلوی ٹیم 41 ویں اوور میں 177 رنز پر ڈھیر ہوگئی، مارنس لبوشین 46 رنز بناکر نمایاں رہے۔رواں ورلڈکپ میں جنوبی افریقا کی یہ مسلسل دوسری کامیابی جبکہ آسٹریلیا کی مسلسل دوسری شکست ہے۔

لکھنو کے رتن شری اٹل بہاری واجپائی ایکانا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

جنوبی افریقا کی جانب سے ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی، کوئٹزی کی جگہ تبریز شمسی کو شامل کیا گیا جبکہ آسٹریلیا نے ٹیم میں 2 تبدیلیاں کیں، کیمرون گرین اور ایلکس کیری کی جگہ مارکس اسٹوئنس اور جوش انگلس کو شامل کیا گیا۔جنوبی افریقا نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 311 رنز بنائے، ڈی کوک 109 اورایڈم مارکرم 56 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے اننگز کا آغاز اوپننگ بیٹر کوئنٹن ڈی کوک اور کپتان ٹیمبا باووما نے کیا،دونوں کے درمیان 108 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی لیکن پھر باووما 20 ویں اوور میں گلین میکسویل کی گیند پر 35 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوگئے۔جنوبی افریقا کو دوسرا نقصان وین ڈر ڈوسن کی صورت میں اٹھانا پڑا، وہ 26 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔

دو وکٹیں گرنے کے بعد کوئنٹن ڈی کوک اور مارکرم نے ذمہ درانہ بیٹنگ کی اور گراؤنڈ کے چاروں اطراف دلکش شاٹس لگائے، اس دوران ڈی کوک نے رواں ورلڈکپ میں مسلسل دوسری سنچری بنائی۔تاہم ڈی کوک 109 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ مارکرم نے 56 رنز کی اننگز کھیلی۔اس کے علاوہ کلاسن نے 29 ، ڈیوڈ ملر نے 17 اور مارکو جینسن نے 26 رنز بنائے، یوں جنوبی افریقا نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کےنقصان پر 311 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک، گلین میکسویل نے 2،2 جبکہ ہیزل ووڈ، کمنز اور زیمپا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جنوبی افریقا کے 312 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹاپ آرڈر ریت کی دیوار ثابت ہوا، کوئی بھی بیٹر افریقی بولرز کی شاندار بولنگ کے سامنے جم کر نہ کھیل سکا۔

ہدف کے تعاقب میں 70 کے مجموعی اسکور پر آسٹریلیا کے 6 بیٹرز پویلین لوٹ چکے تھے، مچل مارش 7، ڈیوڈ وارنر 13، اسٹیو اسمتھ 19، جوش انگلس 5، میکسویل 3 اور اسٹوئنس 5 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

ایسے میں مارنس لبوشین نے جنوبی افریقی بولرز کے سامنے تھوڑی مزاحمت کی لیکن وہ بھی اپنی ٹیم کو جیت نہ دلواسکے اور 46 رنز پر ٹیم کا ساتھ چھوڑ گئے۔

اس کے علاوہ مچل اسٹارک 27، کپتان پیٹ کمنز 22، زیمپا نے 11 رنز بنائے، یوں آسٹریلیا کی پوری ٹیم 41 ویں اوور میں 177 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

جنوبی افریقا کی جانب سے رباڈا نے 8 اوورز میں 33 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ مارکو جینسن ، کیشو مہاراج اور تبریز شمسی نے 2 ،2 وکٹیں حاصل کیں۔

شاندار بیٹنگ کرنے پر جنوبی افریقا کے کوئنٹن ڈی کوک کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔واضح رہے کہ آسٹریلیا کو رواں ورلڈکپ میں مسلسل دوسرے میچ میں شکست ہوئی جبکہ جنوبی افریقا نے مسلسل دوسری کامیابی حاصل کی۔

آسٹریلیا کو ورلڈکپ کے پہلے میچ میں بھارت نے شکست دی تھی جبکہ جنوبی افریقا نے سری لنکا کو ہرایا تھا۔

آئی سی سی ورلڈکپ کے پوائنٹس ٹیبل پر نظر ڈالیں تو جنوبی افریقا پہلے، نیوزی لینڈ دوسرے، بھارت تیسرے اور پاکستان چوتھے نمبر پر موجود ہے۔گروپ اسٹیج کے اختتام پر ٹاپ 4 ٹیمیں ورلڈکپ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔

واضح رہے کہ ون ڈے ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کا میچ 14 اکتوبر بروز ہفتے کو احمد آباد میں نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا

TAGGED:Featuredآسٹریلیا کی مسلسل دوسری شکست ہے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article نادرا میں جعلی فیملی ٹری میں افغانیوں کو شامل کیے جانے کا انکشاف
Next Article غزہ کی ناکا بندی جاری، اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 1400 سے تجاوز کر گئی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانتازہ ترین

لاپتا افراد کیس: جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو برہم، JIT اور صوبائی ٹاسک فورس سربراہان کو طلب کرلیا

کراچی (ویب ڈیسک): سندھ ہائیکورٹ نے لاپتا افراد سے متعلق پولیس اور جے آئی ٹیز کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے…

November 8, 2023
پاکستان

ڈیرہ اسماعیل خان: عسکریت پسندوں کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ

ڈیرہ اسماعیل خان (ویب ڈیسک): خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں مسلح عسکریت پسندوں نے کلاچی تھانے کی…

February 9, 2023
پاکستان

ماتھیلو میں مہنگائی کے مارے5 بچیوں کے باپ نےخودکشی کرلی

میرپور ماتھیلو (نجات نیوز ): ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث گھر کا خرچ چلانا مشکل ہوگیا، میرپور ماتھیلو…

February 16, 2023
انٹرٹینمنٹ

بھارتی فلم آر آر آرکےولن آئرش اداکار رے اسٹیونسن انتقال کرگئے

اٹلی (شوبز ڈیسک): بھارت کی نامور فلم آر آر آر میں کام کرنے والے ہالی وڈ کے سینئر اداکار رے…

May 23, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?